اب گھر بیٹھے فیشل کریں

خوبصورت، تروتازہ اور شاداب چہرہ ہر دوسری خاتون کی خواہش ہے جس کو پورا کرنے کے لیئےوہ ہر ممکن طریقہ اختیار کرتی ہیں.اور اکثر غیر معیاری اور سستے کاسمیٹک کی ایپلکیشنز استعمال کرنے والے پارلرز اس صورتحال کا اچھا خاصا فائدہ اٹھاتے ہیں.اور غیر مناسب ٹریٹمنٹ کے ذریعے نہ صرف آپ سے خاطر خواہ رقم بٹورتے ہیں.بلکہ آپکی جلد کو بھی ممکنہ خطرات سے دوچار کردیتے ہیں.یاد رکھیئے اس معاملے میں مناسب معلومات کا فقدان ہونا بھی آپ کو جلد کے کینسر اور دوسری جلدی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے.اسلیئے کسی بھی ٹریٹمنٹ سے پہلے یہ ضرور اطمینان کرلیجیئے کہ جو پروڈکٹ آپ پر استعمال ہورہی ہے وہ آپکی جلد سے مسابقت رکھتی ہے کہ نہیں اسکے لیئے ہمیشہ کسی اچھی کمپنی کی پروڈکٹ استعمال کریں.اگر آپ بیوٹیشن ہیں تو اس صورت میں بھی آپ ہمیشہ معیاری اور اچھج کمپنی کی پروڈکٹ کا انتخاب کریں اس سے آپکی پیشہ وارانہ ساکھ پہ مفید اثرات مرتب ہوں گے.

اس دفعہ ہم فیشل کے ٹاپک پر بات کریں گے.فیشل کا بنیادی مقصد جلد کو تروتازہ رکھنا ہے ضروری نہیں کہ اسکا استعمال جلد کا رنگ گورا کرنے کے لیئے ہی کیا جائے.بلکہ یہ آپکی جلد کی بڑھتی ہوئ عمر کو بھی کم کرتا ہے.فیشل مہینے میں کم سے کم ایک بار تو ضرور کرنا چاہیئے.اس سے آپکا چہرہ جھریوں اور جھائیوں سے بچا رہتا ہے.اور آپکی جلد صحت مند رہتی ہے. جبکہ کاسمیٹک کے استعمال سے ہونے والے چہرے پر دوسرے پرابلمز سے بھی کافی حد تک بچاجاسکتا ہے یہ دوران خون میں بھی اضافہ کرتا ہے.چہرے پر جمع شدہ چکنائ کا خاتمہ کرتا ہے اور جسمانی طور پر بھی آپ کو ریلیکس دیتا ہے. فیشل پروڈکٹ کا انتخاب ہمیشہ اپنی جلد کے حساب سے کریں.

اسکن کی پہنچان کے لیئے صبح اٹھنے کے بعد بنا منہ دھوئے ایک ٹشو پیپر لے کر اپنے چہرے پر پھیر لیں اگر ٹشو پیپر پر کوئ بھی ذرہ خشکی کا آجائے تو اسکا مطلب آپکی جلد آئلی ہے اور اگر ٹشو پیپر پر Tزون والے ایریا پر آئل لگ جائے اور گال والے حصے پر خشکی آجائے تو اسکا مطلب آپکی جلد کمبائن یا ملی جلی ہے.فیشل کرنے کا ٹائم عموما 45سے59منٹ تک ہوتا ہے فیشل ہمیشہ جلد کے مطابق ہی کرایئے.میں خود اپنے کلائنٹس کے لیئے زیادہ تر ایورگرین فیشلز کا انتخاب کرتی ہوں ایک تو یہ کہ یہ آپکی رینج میں بھی پڑے گادوسرے یہ کہ اسکا رزلٹ بھی بہت اچھا ہے.اور اس میں ڈفرینٹ فیشلز باآسانی جلد کی مناسبت سے مارکیٹ میں مل جاتے ہیں.آپ چاہیں تو کسی بھی مہنگی کمپنی کے فیشل کا اپنی رینج کے مطابق انتخاب کرسکتے ہیں.جن میں ڈرمو کوسٹ،گولڈن پرل، کے کیمسٹ جیسی کئ مشہور کمپنیاں بھی شامل ہیں.آج کل انٹرنیٹ پر بھی اس مد میں کافی گائیڈنس دی جارہی ہے. لیکن چمکتے دمکتے اشتہارات سے بالکل متاثر نہ ہوں کوئ بھی پروڈکٹ خریدنے سے پہلے کسی ماہر بیوٹیشن یا ڈرمولوجسٹ سے ضرور مشورہ کرلیں.آپ کو کاسمیٹکس شاپس پر بھی کافی آویئر نیس مل جائے گی.احتیاط سے یہ آپکی جلد کی صحت کا معاملہ ہے ذرا سی بے احتیاطی اور جلد بازی آپکو خطرات سے دوچار کرسکتی ہے.ذیل میں ہم آپ کو ہربل فیشل سے متعلق ضروری معلومات دیں گے.

ہربل فیشل

ہر بل فیشل جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے جڑی بوٹیوں سے تیارکردہ فیشل ہوتا ہے اسلیئے اسے ہربل فیشل کہا جاتا ہے اسکے جلد پہ زیادہ اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں.

آج ہم آپکو ہربل فیشل کے لیئےمناسب طور پر گائیڈ کریں گے تاکہ آپ چاہے یہ فیشل خود لیں.یا کسی اور سے کروائیں.ہر صورت اس سے بہت اچھی طرح واقف ہوں.اسکے لیئے ضروری سامان میں آپ کو فیشل کٹ کسی بھی اچھء کمپنی کی، فیشل بینڈ جو آپ کے بالوں کو چہرے پہ آنے سے روکے اور ایک عدد باول یا گھیروالا پیالہ،فیشل پف یا ٹیبلٹ ٹشوز، برش اور ٹاول درکار ہے-

سب سے پہلے تو کلائنٹ کے فیشل بینڈ لگائیں.اور شرٹ کے سامنے والے حصے پر ٹاول لگائیں.اب کسی بھی اچھی کمپنی کے فیس واش سے دو سے تین منٹ چہرے کا مساج کریں.اگر آپ فل کٹ لیتی ہیں تو اسکے اندر یہ ضرور موجود ہوگا یاد رکھیئے کہ ہربل فیشل کے اندر فیس واش بھی ہربل ہی یوز ہو تو زیادہ بہتر ہے یہ آپکو علیحدہ سے بھی آسانی سے مل جائے گا اور آپ اسے اپنے روزمرہ استعمال میں بھی رکھ سکتیں ہیں.یہ اپ کی جلد کی چکنائ کوصاف کرتا ہے مساج کے بعد پیپر ٹشو کی مدد سے چہرہ صاف کرلیں.مساج ہمیشہ گردن سے شروع کریں پھر چہرے تک لے جائیں.اگر آپ کو بلیچ بھی کرنا ہے تو آپ فیس واش کے بعد کریں.اسطرح فیشل کے وقت میں کم سے کم مزید 15سے 20 کا اضافہ ہوجائے گا.بلیچ بھی ہمارے فیشل کا ایک اہم حصہ ہوتی ہے یہ عموما فیشل سے پہلےچہرے کے غیر ضروری بالوں کو چھپانے اور جلد سے ہم آہنگ کرنے کے لیئے کی جاتی ہے.بلیچ ہمیشہ اچھی اور معیاری کمپنی کی استعمال کریں ورنہ یہ جلد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاسکتی ہے اسکو کوشش کریں کہ کم سے کم کی جائے یا دوبارہ بلیچ کرتے وقت درمیانی وقفہ زیادہ ہو ہر فیشل کے ساتھ بلیچ لازمی نہیں اگر آپ مہینے میں ایک سے زیادہ فیشل لے رہے ہیں تو بلیچ صرف ایک دفعہ ہی ہوگی.

حساس جلد رکھنے والی خواتین کو چاہیئے کہ بلیچ کو اسکن پر گلے کے نچلے حصے پر لگا کر چیک کریں.آیا یہ کسی قسم کیاالرجی کا باعث تو نہیں بن رہی اب کلینزر کریں.پر یہ آئلی اسکن کو سپورٹ ہی نہیں کرتا بلکہ جلد کی تینوں تہوں کی بھی حفاظت کرتا ہے.آپ نارمل یوز میں بھی جلد کی روزمرہ صفائ کے لیئے اسے رکھ سکتی ہیں.اور اسکا ٹائم پیریڈ 5سے 6 منٹ تک ہونا چاہیئے.جلد کی کلینزنگ کے بعداسکرب کو چہرے پر لگائیں.اور ہلکا ہلکا مساج کریں.آہستگی سے مساج زیادہ مناسب ہوتا ہے اور کلائنٹ کو ریلیکس فیل ہوتا ہے زور زور سے تیزی سے مساج کلائنٹ کو اذیت میں مبتلا کردیتا ہے بلکہ جلد بھی لٹک سکتی ہے. اسلیئے مساج کے اسٹیپس آرام سے اور پروفیشنل طریقے سے لیں.اسکرب مردہ جلد کو Removeکرتا ہے جسکے نتیجے میں جلد کے نئے cellبنتے ہیں.اس کو بھی3سے 4منٹ دیں.پھر پیپر ٹشو سے صاف کرلیں.
فیشل کرتے وقت اسکے اسٹیپس کا خاص دھیان رکھیں ورنہ جلد لٹک جائے گی اور جلد جھریاں نمودار ہوں گیں.درست مساج اسکن ٹائیٹ کرتا ہے.اب مساج کریم سے 10سے 15 منٹ تک مساج کریں.مساج کریم مساج کرکے جلد میں ہی جذب کردی جائے گی. جبکہ نارمل فیشل میں ایسا نہیں کیا جاتا.مساج کریم لے کر دونوں ہاتھوں سے گردن کا مساج کرتے ہوئے ہاتھوں سے چھوٹے چھوٹے سرکل بنائیں اور گردن کے بیچ والے حصے پر انگوٹھے رکھ کر دونوں ہاتھوں کو سرکل بناتے ہوئے شولڈرز تک پھیلائیں.اور تین دفعہ پش کریں.پھر مساج کرتے ہوئے ٹھوڑی تک آئیں اور پھر تین دفعہ دونوں طرف سے پش کریں اب یہی عمل ہونٹوں کے اوپری حصے پر دہرائیں. اب گالوں کا مساج ابھری ہوئ ہڈی کے مطابق اوپر کی جانب کریں.اور جبڑے کا حصہ اگر پھیلا ہوا ہے تو اسے دباتے ہوئے مساج کریں.اسکے بعد ناک کے اوپری حصے پر تین دفعہ پش کریں اسی طرح مساج کرتے ہوئے آنکھوں تک جائیں اور آنکھوں کے اندرونی حصے کو بھی تین دفعہ پش کریں.یہی عمل بھنوؤں کے اوپر اور بیچ میں دہرائیں.اب ماتھے کے دونوں طرف پش کریں.
مساج کریم جلد کے دوران خون کو بڑھاتی ہے.اور جمع شدہ چکنائ کا خاتمہ کرتی ہے.اس میں پریشر پوائنٹ اور وقت کا خاص خیال رکھیں.اگر بلیک ہیڈز یا وائٹ ہیڈز ہیں.تو انھیں بلیک ہیڈز ریمور اور ٹشو کی مدد سے نکال لیں.آج کل اسکے ماسک بھی مل رہے ہیں چاہے تو وہ یوز کرلیں.اب دو سے تین منٹ شائنر جیل یا سیرم لگائیں.اور دو منٹ کا ہلکا مساج کرکے چھوڑ دیں.پورے مساج کے دوران پانی کا استعمال بہت ہی کم کیا جائے یا اگر ضرورت ہوتو روز واٹر اسپرے یوز کریں.اب ماسک لگائیں.ماسک کے ذریعے جلد کے کھلے مسام بند ہوجاتے ہیں.اگر یہ کھلے رہ جائیں تو ان میں دوبارہ بلیک ہیڈز یا پمپلز بھی پیدا ہوسکتے ہیں.یہ جلد کو فریش اور ٹائیٹ بھی کرتا ہے.اسکو تقریبا 15 سے 20منٹ تک لگانا چاہیئے یاد رکھیئے ماسک ہمیشہ ماسک برش سے لگایئے خشک ہونے پر چہرہ صاف کریں.اور ٹونر لگائیں.ٹونر فیشل سے جلد کے بڑھنے والے درجہ ء حرارت کو کم کرکے نارمل کرتا ہے.ٹونر کو اسپرے یا ہلکی سی ٹیپنگ کرکے جلد پر چھوڑ دیں.آپ کو فرق خود محسوس ہوگا اور جلد پہلے سے زیادہ تروتازہ اور شاداب ہوجائے گی.پورے فیشل میں مساج کے دوران آپ نے اپنی انگلیوں کا استعمال کرنا ہے. ہتھیلی کوشش کریں کہ جلد سے ٹچ نہ ہو.
ہم چند گھریلو ماسک آپکے لیئے تحریر کررہے ہیں جو آپ باآسانی گھر پر اسکن کے مطابق تیار کرسکتیں ہیں.

دہی اور شہد کا ماسک
تھوڑی سی فریش دہی میں ایک ٹی اسپون شہد شامل کرکے اسکا ماسک بنائیں.اور چہرے کو ململ کے کپڑے سے دس سے پندرہ منٹ کے لیئے
ڈھک دیں اور اسکے بعد چہرے کو صاف کرلیں.دہی اور شہد کا ماسک جلد میں نمی پیدا کرتا ہے.اور خشک جلد والوں کے لیئے مفید ہے آئلی اور ایکنی جلد والے اسے یوز نہ کریں.

کیلے کا ماسک
کیلے کا ماسک خشک جلد کے لیئے موسچرائزر کا کام کرتا ہےاسکے لیئےایک عدد مسلا ہوا کیلا ایک ٹی اسپون خشک دودھ اور ایک ٹی اسپون شہد ملا کر پیسٹ بنالیں.اور چہرے پر لگاکے ململ کے کپڑے سے ڈھک دیں.پندرہ منٹ کے بعد چہرہ صاف کرلیں.یہ جلد پر بہت اچھا تاثر چھوڑے گا.

انڈے اور لیموں کا ماسک
یہ ماسک آئلی اسکن والے استعمال کرسکتے ہیں.ایک پیالی میں انڈہ توڑ کراس میں چند قطرے لیموں ملالیں.اور اسقدر پھینٹیں کہ جھاگ بن جائے اب اسے چہرے پر پندرہ منٹ تک لگائیں.پھر چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھولیں.

مڈ ماسک
نارمل جلد رکھنے والوں کے لیئ تھوڑی سی کچی گھلی ملتانی میں ایک حصہ خشک دودھ اور زیتون کے تیل کے چند قطرے ملا کر پیسٹ بنالیں.اور چہرے پر لگائیں پندرہ منٹ کے بعد اسے صاف کرکے ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں.

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Haya Ghazal
About the Author: Haya Ghazal Read More Articles by Haya Ghazal: 65 Articles with 88198 views I am freelancer poetess & witer on hamareweb. I work in Monthaliy International Magzin as a buti tips incharch.otherwise i write poetry on fb poerty p.. View More