یارسول اللہ تیرے چاہنے والوں کی خیر........

عرب ممالک بالخصوص شام کے حالات یقینا تشویش ناک ہیں
وہاں حکومت اور باغیوں کے بیچ عوام مسلمین پیسے جارہے ہیں ان کا پرسانِ حال کوئی نہیں عرب ممالک کے سربراہان اور عالمی مسلم لیڈران نے بے غیرتی کی دبیز چادریں اوڑھ لی ہیں
ماضی میں ہلاکو و چنگیز نے مسلم نسل کشی تھی
سقوطِ بغداد کے بعد سقوطِ غرناطہ اسپین اور مسلم تاریخ کا ناقابلِ فرماموش باب ہے
ایک عرصہ سے سرزمینِ فلسطین غزہ لہو لہو ہے
چیچنیا و بوسنیا میں چینچوی صدہزار انجم کے خون کی سرخی کے بعد اب کہیں جاکر سحر پیدا ہوئی ہی تھی کہ
گزشتہ چند سالوں سے "عرب بہاریہ" اور "عرب انقلاب"کے نام پر عربی مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے.مصر، شام، یمن، عراق اور لیبیا وغیرہ میں خونِ مسلم سے ہولی کھیلی جارہی ہے.اور یہ سب عرب بہاریہ کے نام پر ہورہا ہے.ان ممالک میں کون حکمراں ہیں اور کون باغی ؟؟ ان میں کون حق بجانب ہیں اور کون مفاد پرست؟؟ ان بحثوں سے ہمیں غرض نہیں..... مگر وہاں کے بے گناہ مسلمان ظلم کی چکی میں پِس رہے ہیں.ہماری اسلامی بہنوں کی عزتیں تار تار ہورہی ہیں. ان کے غیرت مند باپ بھائی اپنی آنکھوں کے سامنے ردائے عصمت کے لُٹتے نہیں دیکھ سکتے اس لیے مفتیان کرام سے اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو مجبورا اپنے ہی ہاتھوں سے قتل کرنے کی اجازت طلب کررہے ہیں....اسلامی بہنیں بھی اپنی عصمتوں کے تحفظ کی خاطر خود کشی کی اجازت طلب کررہی ہیں....معصوم سے بچوں کے بچپن شام کے در و دیوار پر چیتھڑے چیتھڑے ہوکر چپک رہے ہیں......ایک بچے نے درد بھرا میسیج سوشل میڈیا پر ڈالا کہ مسلم دنیا روزانہ پانچ وقت کی نمازیں ادا کررہی ہیں اور ہم شام کے مسلمان روزانہ چھ وقتوں کی نمازیں ادا کررہے ہیں. چھٹی نماز نمازِ جنازہ....... ہمیں افسوس ان سیاسی لیڈروں پر نہیں جن کا کعبہ و قبلہ ڈالر اور یہود ہیں. اگر وہ شامی مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں آواز نہیں اٹھاتے تو اس پر کوئی تعجب نہیں...... صیہونیت کے ناپاک تلوے چاٹنے والوں سے ہمیں اس کی توقع نہیں...... مگر حیرت ہے ان لیڈران پر جنہوں نے ماضی قریب میں صیہونیوں اور صیہونی نوازوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر فلسطین کے حق میں آواز بلند کی تھی...... شہید صدام حسین اور قذافی کے بعد طیب اردگان اور جامعہ ازہر مصر کے دکاترہ و شیوخ نے عالمی مسلم مسائل پر جو دوٹوک نمائندگی کی تھی....... آج باشندگانِ شام کی تڑپتی ہوئی لاشیں، لُٹتی ہوئی عصمتیں، یتیم ہوتے بچے، عنفوانِ شباب میں کٹتے ہوئے نوجوان اور مظلوم بوڑھے بچے و خواتین کی چیخیں ان کی توجہ کی منتظر ہیں....... اور ساتھ ہی ساتھ..... پوری مسلم امہ .... لاشرقیہ لا غربیہ...... بلکہ صرف اسلامیہ اسلامیہ....... عرب و عجم، یورپ و افریقا سمیت پوری دنیا کے مسلمان ...... اسلامی غیرت...... اسلامی حمیت...... اور اسلامی شوکت کے ساتھ عرب ممالک بالخصوص شام میں ہورہے مظالم کے خلاف صدائے احتجاج...... آوازہء حق...... بلند کریں..... اور عرب ممالک و دیگر مسلم ممالک کسی خوش فہمی نہ رہے...... صیہونیت کی شیطانی خوپڑی میں یقینا آج نہیں تو ایک کے بعد دیگر تمام مسلم ممالک میں حیوانیت کا ننگا ناچ کروانے کا منصوبہ موجود ہے...... اس لیے وحدت اسلامی اور ذاتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر متحد ہوکر مسلم امہ کی نسل کشی اور عصمت دری کے خلاف آواز بھی اٹھائیں بارگاہِ الٰہی میں دعا بھی کریں اور غم خوارِ امت مصطفیٰ جانِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں استغاثہ بھی پیش کریں............
اے خاصہء خاصانِ رُسل وقت دعا ہے
امت پہ تری آکے عجب وقت پڑا
یا رسول اللہ تیرے چاہنے والوں کی خیر
آفتوں کا رُخ بدل دے اور بلائیں ہم سے پھیر
مظلومینِ شام کی حالت پر مضطرب
Waseem Ahmad Razvi
About the Author: Waseem Ahmad Razvi Read More Articles by Waseem Ahmad Razvi: 84 Articles with 122465 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.