کوئی مجھے عزت کیوں نہیں دیتا

آرام سے بولنا ، ہاتھ کم پلانا، مختصر بات کرنا ، الفاظ اچھے استعمال کرنا، بامقصد بات کرنا یہ موٹی موٹی باتیں آپ کو ہم سب کو پتا ہوتی ہیں مگر انکی پریکٹس اور عمل کتنا ہے یہ اب آپکا کام ہے۔ کیونکہ اچھی گفتگو انسان کو مقبول بناتی ہے۔

ایک وقت تھا کہ چھوٹے بچوں کو خاص طور پر کھینچ کھانچ کر محفل میں بڑوں کے سامنے پیش کر کے سلام دعا کرنے کا کہا جاتا تھا بچے میں بڑوں کو عزت دینے کا رجحان بھی آتا تھ

"مجال ہے جو کوئی عزت سے پیش آجائے" ، " عزت کا تو کسی کو پتہ نہیں" ، " میری عزت کی کسی کو کوئی پروا نئیں"
یہ وہ جملے ہیں جو کہ کسی بھی خانندانی تقیب سے واپسی میں کوئی نہ کوئی ادا کر رہا ہوتا ہے ، یا محلے گلی میں آتے جاتے واپسی پر کوئی نہ کوئی کہہ رہا ہوتا ہے،
روز مرہ کے میل جول میں جو باتیں یا معاملات طے کئے جاتے ہیں ان میں لوگوں کو جو عزت و بے عزتی کا مسئلہ لاحق رہتا ہے بہت چھوٹے سے لیول پر اسی عزت بے عزتی کی میں بات کر رہی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اکثر لوگوں سے ملو تو یہ مسئلہ سننے کو ضرور ملتا ہے۔ اب جب لوگ میرے سامنے کھڑے یہ دکھڑا روتے ہیں تو تب تو میں یہ کہنے سے بچتی ہوں کہ صورتحال کو دیکھ کر جو تجزیہ دینا بنتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر وہ میں یہاں پیش کر رہی ہوں کیونکہ ہو سکتا ہے اگر آپکو بھی یہی مسئلہ ہےتو وہ آپکی بھی مدد کرسکتا ہے۔
1. Facial Expressions
انسان کا ناک نقشہ بہت کم اہمیت رکھتا ہے جبکہ ذیادہ اہمیت ان تاثرات کی ہوتی ہے جو کہ ہمارے چہرے پر سجے ہوتے ہیں۔
ہم جتنا غصہ غم خوشی کا اظہار کرتے رہتے ہیں یہ سب کچھ آہستہ آہستہ ہمارے چہرے پر ایک تاثر چھوڑتا رہتا ہے۔ اسی لئے کہا جاتا ہے کہ بیس کی عمر میں انسان کے پاس اللہ کی دی شکل ہوتی ہے جبکہ چالیس میں جو وہ حرکتیں کرتا رہتا ہے اسکے چہرے پر ان حرکات کی چھاپ نظر آرہی ہوتی ہے۔
اسی لئے آپ ذیادہ وقت ماتھے پر بل ڈال کر ناک چڑھا کر نتھنے پھلا کر ہونٹ سکوڑ کر اور چلا چلا کر بات کرنے میں گزاریں گے تو آپکی شکل آپکے یہ تاثرات کیچ کر لے گی اور آپ ہمیشہ ایسے ہی نظر آئیں گے خواہ آپ غصے میں نہ بھی ہوں۔
سو سکرانے کی عادت ڈالیں ۔ آپکا چہرہ جب مسکراتا ہوا نظر آئے گا نرم نظر آئے گا تو ہر ایک آپ سے دور بھاگنے کی بجائے آپکے پاس آنا چاہے گا۔
2. Character
کردار کی خوبصورتی کسی بھی انسان میں سب سے ذیادہ جھلکتی ہے۔ کردار کہتے ہی اس مزاج اور عادت کو ہیں جو کہ محسوس ہو جاتا ہے آپکے ساتھ بیٹھنے اٹھنے بات کرنے والے کو ۔
ہمارے ہاں المیہ یہ ہے کہ ایک رشتہ دار کی برائی دوسرے سے کرنے کا اتنا شوق ہوتا ہے کہ ہر بندہ اسی کام سے لگا ہوا ہے۔
ہمارے ہاں ہر ایک کو تنقید کا اتنا شوق ہوتا ہے کہ موقع محل کوئی بھی ہو میزبان کی غلطیاں ضرور بتائیں گے۔
ہمارے ہاں حسد غرور تکبر شو بازی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان جزبات کے زیر اثر ہم کوئی نہ کوئی ایسا قدم اٹھاتے رہتے ہیں جو دوسروں کی دل آزاری ضرور کرے۔
بس کردار یہی ہے کہ آپکی عادت دوسروں کو کتنا فائدہ و نقصان پہنچا رہی ہے۔
یہ میرا خیال ہے سب سے مشکل اور اہم ہے کیونکہ نا مصائب حالات میں بھی عادت اگر فائدہ پہنچانے والی ہی ہو تب ہی آپکا کردار مضبوط ہے اور اچھا ہے۔
یہ میرا خیال ہے سب سے مشکل اور اہم ہے کیونکہ نا مصائب حالات میں بھی عادت اگر فائدہ پہنچانے والی ہی ہو تب ہی آپکا کردار مضبوط ہے اور اچھا ہے۔
3. Impression
اگر ہم جاب سیکٹر کی بات کریں تو جو جوتا کپڑا موبائل ڈگری کے گریڈ اور بول چال سے آپکا امپریشن پڑتا ہے اسکی اہمیت سے انکار نہیں
مگر میرا خیال ہے کہ اگر آپ اسی امپریشن کو اگر رشتوں میں گھسیٹ لیں تو جوتا کپڑا موبائل عزت دلوانے کے لئے انتہائی بے وقعت لگتا ہے۔
آپکا جو کردار ہوتا ہے اس سے لوگوں میں آپکی ایک ہوا بن جاتی ہے لوگوں کا اعتماد قائم ہوتا ہے۔
آپ گھس گھس کر دوسروں کی برائیاں نہیں کرتے ، جھوٹ نہیں بولتے، کسی کے لئے مشکل نہیں کھڑی کرتے یہ سب آپکا کردار جو امپریشن بنائے گا آپکو وہی عزت دلائے گا۔
4. First come first get
ایک وقت تھا کہ چھوٹے بچوں کو خاص طور پر کھینچ کھانچ کر محفل میں بڑوں کے سامنے پیش کر کے سلام دعا کرنے کا کہا جاتا تھا بچے میں بڑوں کو عزت دینے کا رجحان بھی آتا تھا
اب یہ حال ہے کہ بچوں کو ماں باپ بھی یہ چیز اتنی نہیں سکھاتے جتنی کہ سکھانی چاہیئے اور جو ٹین ایج ہو جائیں انکے مزاج بھی آسمان پر ملیں گے کسی کو آگے بڑھ کر بلانا انکو مسئلہ لگتا ہے۔
ہر کوئی پہلے اس نے نہیں بلایا تو میں کیوں بولوں کی دوڑ میں نظر آئے گا
جبکہ صرف یہ یاد رکھیں جو پہل کرتا ہے وہی عزت پاتا ہے کیونکہ جھکنے والے درخت پر پھل ہمیشہ ذیادہ لگتا ہے
5. Speaking style
کردار بھی اچھا ہو اور آپ پہلے بلا بھی لیں مگر بات چیت کرنے کا فن نہ آتا ہو تو فائدہ نہیں ہے۔
بات چیت کرنا دنیا کا سب سے کارآمد فن ہے خواہ کسی بھی لیول پر دیکھ لیں کسی بھی لیول پر۔
آرام سے بولنا ، ہاتھ کم پلانا، مختصر بات کرنا ، الفاظ اچھے استعمال کرنا، بامقصد بات کرنا
یہ موٹی موٹی باتیں آپ کو ہم سب کو پتا ہوتی ہیں مگر انکی پریکٹس اور عمل کتنا ہے یہ اب آپکا کام ہے۔
کیونکہ اچھی گفتگو انسان کو مقبول بناتی ہے۔

 
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 274415 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More