دل چاہتا ہے

دل چاہتا ہے کے ہمارا ملک ’’پاکستان‘‘دنیا کا نمبر ۱ ملک بن جائے،دل چاہتا ہے کے ہمارے ملک میں امن کی فضا قائم ہو جائے،دل چاہتا ہے کے ہمارے ملک میں ٹریفک جام نہ ہو،دل چاہتا ہے ہم ایک دوسرے سے محبت کریں،دل چاہتا ہے کے ملک میں مساوات اور بھائی چارگی ہو،دل چاہتا ہے کے ملک میں کرپشن ختم ہو جائے،دل چاہتا ہے کے ملک میں کوئی بھوکا نہ سوئے،دل چاہتا ہے کے ملک میں سب کو انصاف ملے،دل چاہتا ہے کے ملک میں تعلیم عام ہو جائے،دل چاہتا ہے کے ملک کی سڑکیں ایسی ہوں کے پتا ہی نہ چلے گاڑی رکی ہے یا چل رہی ہے،دل چاہتا ہے کے کے عورت کی ملک میں عزت باقی رہے،دل چاہتا ہے کے ملک سے رشوت کا خاتمہ ہو،دل چاہتا ہے کے پاکستان کا ہر ادارہ اپنا کام بہترین انداز میں کرے،دل چاہتا ہے کے مہنگائی کم ہو،دل چاہتا ہے کے بچوں کے اسکول ہمیشہ کھلے رہیں،دل چاہتا ہے ملک میں دھرنوں کی سیاست نہ ہو،دل چاہتا ہے ملک میں اپنے فائدے کے لئے غریب کی روزی پر لات نہ ماری جائے،دل چاہتا ہے کے انسان اپنی طاقت کا غلط استعمال نہ کرے،دل چاہتا ہے کے ہماری مشکل حل ہو جائے،دل چاہتا ہے کے گھر ہو،دل چاہتا ہے کے یا اﷲ گھر دیا ہے تو گھر والی بھی دے،دل چاہتا ہے کے یا اﷲ گھر والی دی ہے تو گھر میں رونق بھی دے،دل چاہتا ہے کے خوبصورت گھر ہو ،دل چاہتا ہے کے بہترین گاڑی ہو ،دل چاہتا ہے اتوار والے دن گھر والوں کے ساتھ گھوموں پھروں لیکن کیا جو دل چاہتا ہے وہ ہو جاتا ہے نہیں کیوں کے یہ ہمارا دل ہے جو اچھا بھی چاہتا ہے اور برا بھی اور ہمیں یہ نہیں دیکھنا کے دل کیا چاہتا ہے بلکہ ہمیں یہ دیکھنا ہے کے اﷲ کیا چاہتا ہے ،جب انسان کی چاہت اﷲ کی چاہت پر Depend کرتی ہے تو جو انسان چاہتا ہے اگر وہ انسان کے حق میں بہتر ہوتا ہے تو اُس کو ضرور ملتا ہے اور اگر ہماری چاہت میں ہمارا کوئی نقصان ہوتا ہے تو اﷲ ہمیں وہ چیز نہیں دیتا اس لئے بہتر یہ ہے کے انسان اﷲ کی چاہت پر چلے تا کہ انسان کو نقصان نہ ہو ،اور اسی کو’’ توکل علی اﷲ‘‘ کہتے ہیں جو تیری مرضی وہ میری مرضی جو تیری چاہت وہ میری چاہت۔
فیصلہ انسان کو کرنا ہے کے کس کی چاہت پر چلنا ہے اپنی یا اﷲ کی فیصلہ آپ کا اختیار آپ کا۔
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 241285 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.