سو لفظوں کی کہانی- (کرپشن کی بھی ماں)

کرپشن نے پاکستان کا بیڑا غرق کیا ہؤا ہے، لیکن ایک کرپشن کی بھی ماں ہے، وہ ہے “اقرباء پروری“ انگریزی میں Nepotism کہتے ہیں۔ ہمارے یہاں کرپشن سرکاری اہلکاروں کے ذریعہ پھلتی پھولتی ہے۔ ان اہلکاروں کی بھرتی میرٹ کے اصولوں کے برعکس با اثر لوگوں کے ذریعہ زاتی تعلقات کی بنیاد پر یا رقومات کے عوض ہوتی ہے ، انکی کرپشن اور دیگر غیر قانونی اقدامات کو تحفظ بھی انکو بھرتی کرنے والے ہی دیتے ہیں۔ یورپ نے جب اپنی اصلاح کی تو تمام اداروں میں اقرباء پروری کی جگہ صرف میرٹ(Merit) کی بنیاد پر سربراہوں اور اہلکاروں کے انتخاب کا اصول اپنایا تھا۔ پاکستان میں جو کرپشن، دہشت گردی اور امن و امان کے “دیو“ قابو میں نہیں آرہے اسکی بنیادی وجہ انٹیلیجنس ایجنسیوں سمیت حساس ترین سرکاری اداروں اور محکموں میں بھرتیوں میں میرٹ کے بجائے نیپوٹزم کی ہر شکل، رشتہ داری، برادری، قوم، زبان اور صوبائی تعصب کا عنصر شامل ہونا ہے۔
 
Athar Ali Waseem
About the Author: Athar Ali Waseem Read More Articles by Athar Ali Waseem: 53 Articles with 56781 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.