کال گرل

وہ کچن میں آئی راشن کے خالی ڈبے منہ چڑا رہے تھے .
بیمار ماں کی دوائیاں بھی ختم ..
اس یتیم نے محلے کے تمام گھروں کا دروازہ کھٹکھٹایا ...
کوئی بھی مزید ادھار دینے کو تیار نہیں ...
سال بعد جدید تراش خراش کا لباس پہنے وہ گاڑی سے اتری ..
تو محلے کے چند شرفا نے اسے موٹی سی گالی دی اور کال گرل قرار دیا ...
وہ بغیر پرواہ کیے گھر آئی ....
ماں کو دوائی کھلائی
عشاء کے بعد وہ ان معزز لوگوں کے لئے دعا کرتی جن کے ہوتے ہوئے لڑکیاں کال گرل بننے پر مجبور ہیں ...
Kubra Naveed
About the Author: Kubra Naveed Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.