علاج

میں بہت زیادہ شہرت سن کر اس دروازے تک پہنچا تھا۔
پچھلے کئی سالوں کی بیماری سے میری بیوی چڑچڑی ہوگئی تھی۔اسے گالیاں دینے کی عادت ہو گئی تھی۔ جس سے اکثر اوقات مجھے سبکی کا سامنا کرنا پڑتا۔
اور آج میں بیوی کے علاج کیلیے اس دروازے پہ تھا۔
مگر میں جب وہاں پہنچا تو اس بابے کی بیوی اس کو گالیاں نکال رہی تھی۔
اگرچہ مجھے یقین تھا کہ میری بیوی صحت یاب ہوجائے گی۔ مگر میں بغیر علاج کے اس دروازے سے پلٹ آیا۔
کیونکہ وہ جب اپنا مسئلہ نہیں حل کر سکا تو میر ا کیا حل کرتا۔
مبین امجد
About the Author: مبین امجد Read More Articles by مبین امجد: 2 Articles with 1231 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.