سو لفظوں کی کہانی۔ غیر شرعی بٹوارہ (ایک سچی کہانی)

ضمیر کے انتقال کے بعد کاروبار ان کے بھائی اور بیٹے نے سنبھالا۔ بھائی منافع میں چالیس فیصد کا حصہ دار ضمیر کی زندگی سے ہی تھا۔ بھائی کا بھی انتقال ہو گیا۔اسکی بیوی اور بیٹے نے کاروبار میں سے حصہ مانگا۔ بہت سمجھایا کہ آپ شرعی طور پر حقدار نہیں۔ (ماہانہ آمدنی مکان کا کرایہ ہے) مگر وہ لوگ عدالت جانے کے لئے تیار ہو گئے۔ ضمیر کے نیک بیٹے نے باپ دادا کی عزت کی خاطر ان کو عدالت جانے سے روکا اور کاروبار میں سے حصہ دینے کے لئے تیار ہو گیا۔ اللہ اجر دے۔