کیا اسے شریک کرتے ہیں جو کچھ نہ بنائے اور خود بنائے ہوئے ہیں

سورہ الاعراف - ٧ - -------------- آیات # ١٨٩ تا ١٩٩
وہی ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی میں سے اس کا جوڑا بنایا کہ اس سے چین پائے پھر جب مرد اس پر چھایا اسے ایک ہلکا سا پیٹ رہ گیا تو اسے لیے پھرا کی پھر جب بوجھل پڑی دونوں نے اپنے رب سے دعا کی ضرور اگر تو ہمیں جیسا چاہیے بچہ دیگا تو بیشک ہم شکر گزار ہونگے - پھر جب اس نے انھیں جیسا چاہیے بچہ عطا فرمایا انہوں نے اس کی عطا میں اسکے ساجھی ٹھرائے تو الله کو برتری ہے انکے شرک سے - کیا اسے شریک کرتے ہیں جو کچھ نہ بنائےے اور خود بنائے ہوئے ہیں - اور نہ وہ انکو کوئی مدد پنہچا سکیں اور نہ اپنی جانوں کی مدد کریں - اور اگر تم انھیں راہ کی طرف بلاؤ تو تمھارے پیچھے نہ آئیں تم پر ایک سا ہے چاہے انہیں پکارو یا چپ رہو - بیشک وہ جن کو تم الله کے سوا پوجتے ہو تمہاری طرح بندے ہیں تو انہیں پکارو پھر وہ تمہیں جواب دیں اگر تم سچے ہو - کیا انکے پاؤں ہیں جن سے چلیں یا انکے ہاتھ ہیں جن سے گرفت کریں یا انکی آنکھیں ہیں جن سے دیکھیں یا انکے کان ہیں جن سے سنیں تم فرماؤ کہ اپنے شریکوں کو پکارو اور مجھ پر داؤں چلو اور مجھے مہلت نہ دو - بیشک میرا والی الله ہے جس نے کتاب اتاری اور وہ نیکوں کو دوست رکھتا ہے - اور جنہیں اسکے سوا پوجتے ہو وہ تمہاری مدد نہیں کر سکتے اور نہ خود اپنی مدد کریں- اور اگر تم انھیں راہ کی طرف بلاؤ تو نہ سنیں اور تو انہیں دیکھے کہ وہ تیری طرف دیکھ رہے ہیں اور انہیں کچھ بھی نہیں سوجھتا- اے محبوب معاف کرنا اختیار کرو اور بھلائی کا حکم دو اور جاہلوں سے منہہ پھیر لو-
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 113901 views nothing special .. View More