کھجور کے فائدے

کھجورعام پاکستانی زبان میں اسی نام سے پکاری جاتی ہے اور اسے اسی نام سے بولتے اور سمجھتے ہیں- اسے عربی زبان میں مختلف ناموں سے جانا جاتا ہے- کہا جاتا ہے کہ عربی میں جس طرح تلواروں کے بہت سے نام ہیں،اسی طرح کھجور کے بھی بہت سے نام ہیں، مختلف ناموں کے ساتھ ساتھ ان کی مختلف خصوصیات بھی ہیں، چند عربی میں مستعمل ہونے والے نام یہ ہیں-
(١) رطب، (٢) بلیخ، (٣) نخل وغیرہ.

اسے انگریزی میں (Dates) کہتے ہیں اور (Botnical) نام phosnexy dectitifra ہے.

پیارے پیارے اسلامی بھائیوں! احدیث مبارکہ میں سحری اور افطار میں کھجورکے استعمال کی کافی ترغیب موجود ہے- کھجورکھانا،اس کو بھگوکراسکا پانی پینا،اس سے علاج تجویزکرنا سب سنتیں ہیں- الغرض اس میں لاتعداد برکتیں اور بیشمار بیماریوں کا علاج ہے چنانچہ کھجورکے بارے میں٢٠ مدنی پھول پیش خدمت ہیں-

١- طبیبوں کے طبیب الله عزوجل کے حبیب رسول الله صلی الله علیہ والہ وسلم کا فرمان صحت نشان ہے اعلی رتبہ ( عجوہ ) مدینہ منورہ کی سب سے عظیم کھجور کا نام ہے- اور اس کھجور میں ہر بیماری سےشفا ہے. (مسلم) ابونعیم وغیرہ کی روایت کے مطابق روزانہ سات عجوہ کھجور کھانے سےجذام یعنی کوڑھ میں فائدہ ہوتا ہے-
٢- حضوراکرم رسول الله صلی الله علیہ والہ وسلم کا فرمان ہے کہ عجوہ کھجورجنت میں سے ہے اس میں زہرسےشفا ہے-( ابن النجار) بخاری شریف کی روایت کے مطابق جس نے نہارمنہ عجوہ کھجور کے سات دانے کھا لئے اس دن اسے جادو اور زہربھی نقصان نہ دے سکے گیں.
٣- سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کھجور کھانے سےقولنج یعنی بڑی انتڑی کا درد نہیں ہوتا-
٤- حضوراکرم رسول الله صلی الله علیہ والہ وسلم کا فرمان ہے کہ نہار منہ کھجور کھاؤ اس سے پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں. ( مسند فردوس )
٥ - الله عزوجل کے محبوب داناے غیوب منزہ عین الیوب صلی الله علیہ والہ وسلم کا فرمان عافیت نشان ہے کہ میرے نزدیک جن عورتوں کوحیض میں کثرت سے خون آتا ہے ان کے لیے کھجور سے بہتر اور مریض کے لیے شہد سے بہتر کسی چیزمیں شفا نہیں - ( ابوالنعیم الشیخ) اس مرض میں عورت تازہ پکی ہوئی کھجور استعمال کرے حدیث پاک میں مقدار بیان نہیں کی اگر روزانہ سات دانے کھاے تو انشاءاللہ عزوجل فائدہ ہوجائےگا-
٦- جو فاقہ کی وجہ سے کمزور ہو گیا ہو اس کے لیے کھجوربہت مفید ہے کیونکہ یہ غذایت سے بھرپور ہے اس کے کھانے سے جلد توانائی بحال ہو جاتی ہے لہذا افطار میں کھجور کھانے کی ترغیب دلائی گی ہے-
٧- افطاری میں ٹھنڈا پانی پی لینے سے گیس،تجخیر اور جگر کے ورم کا سخت خطرہ ہے-کھجور کھاکرٹھنڈا پانی پینے سے خطرہ ٹل جاتا ہے.مگرسخت ٹھنڈا پانی پینا ہروقت نقصان دہ ہے.
٨- کھجور اور کھیرا ککڑی نیز کھجور اور تربوز ایک ساتھ کھانا سنت ہے- اس میں حکمتوں کے مدنی پھول ہیں الحمدالله عزوجل ہمارے عمل کیلئےتواس کا سنت ہونا ہی کافی ہے- مکھن کے ساتھ کھجور کھانا بھی سنت ہے، بیک وقت پرانی اور تازہ کھجوریں کھانا بھی سنت ہے. ابن ماجہ میں ہے کہ جب شیطان کسی کو ایسا کرتے دیکھتا ہے توافسوس کرتا ہے کہ پرانی کے ساتھ تازہ کھجورکھاکرآدمی مضبوط جسم والا ہوگیا-
٩- کھجور کھانے سے پرانی قبض دور ہوجاتی ہے-
١٠- دمہ،دل،مثانہ،پتہ اورآنتیوں کے امراض میں کھجورمفید ہے - یہ بلغم خارج کرتی ہے ، منہ کی خشکی کو دور کرتی ہے، قوت ہاہ بڑھاتی اور پیشاب اور ہے -
١١- دل کی بیماری اور کالا موتیا کیلئے کھجور کی گھٹلی سمیت کوٹ کرکھانا مفید ہے-
١٢- کھجور کو بھگوکراس کا پانی پی لینے سے جگرکی بیماریاں دورہوتی ہیں- دست جلاب کی بیماری میں یہ پانی مفید ہے ( رات کو بھگوکراس کا پانی پیے)
١٣- کھجورکو دودھ میں ابال کرکھانا بہترین مقوی یعنی طاقت دینے والی غذا ہے.یہ غذا بیماری کے بعد کی کمزوری دور کرنے کیلئے بہت مفید ہے -
١٤ - کھجور کھانے سے زخم جلدی بھرتا ہے -
١٥ - کھجور یرقان ( پیلیا ) کیلئے بہترین دوا ہے -
١٦ - سیدی محمّد احمد رحمتہ الله علیہ فرماتے ہیں حاملہ کو کھجوریں کھلانے سے انشاللہ الله عزوجل لڑکا پیدا ہوگا جوکہ خوبصورت اور نرم مزاج کا ہوگا - ( روزانہ سات کھجوریں کھلائیں )
١٧ - تازہ پکی ہوئی کھجوریں صفرا ( یعنی پت جسمیں قے کے ذریعے کڑوا پانی نکلتا ہے ) اور تزابیت کو ختم کرتی ہے -
١٨ - کھجورکی گٹھلیاں جلاکراس کا منجن لگانے سے دانت چمکدارہوتے ہیں اورمنہ کی بدبو دورہوجاتی ہے-
١٩ - کھجورکی جلی ہوئی گھٹلیوں کی راکھ لگانے سے زخم بھر جاتا ہے -
٢٠ - کھجور کی گٹھلیوں کو آگ میں ڈال کرناک سے دھونی لینا بواسیرکے مسوں کو خشک کرتا ہے

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Bilawal jutt
About the Author: Bilawal jutt Read More Articles by Bilawal jutt: 12 Articles with 19449 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.