بند دروازہ

اﷲ نے ہمیں اشر ف المخلوقات بنا کر بھیجا ۔اس بات پر فخر کرنا چاہیے کہ ہم انساں پیدا ہوے ٔ۔بلاشبہ وہ ذات ہمیں کسی حقیر کیڑے کی صورت میں پیدا کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔اشرف المخلوقات ہونے کے ساتھ ہی ہمارے اوپر بے شمار ذمہ داریاں مسلط ہو جاتیں ہیں۔مسلط اس لیے کہ اس لیے کہ نہ چاہتے ہوئے بھی ہمیں بہت سے رشتوں کے ساتھ اور بہت سے حالات کے ساتھ نباہ کرنا پڑتا ہے۔ہر صورت ہم کو معاشرے کا حصہ بن کر رہنا پڑتا ہے۔

انسان جس کی بنیاد گندے خون کا لوتھڑا ہی ہے۔کرہ ارض پر جب انسان آیاتو صرف’’جس کی لاٹھی اس کی بھینس‘‘ کا دور تھا۔انسان کی کم عقلی کا انداذہ اس بات سے بھی اچھی طرح لگایا جا سکتا ہے کہ جس کے اتحاد،اخلاق اور تعلیم کی اہمیت جاننے کے لیے انسان کے کئی صدیاں لگیں۔اگر آج میں اپنے گریبان میں دیکھوں تو معلوم ہو گا کہ اس معاشرے نے نہ مجھے تعلیم دی ،نہ اتحاد کا درس دیا اور نہ ہی اخلاق سیکھایا۔معاشرے کی اس حالت کا ذمہ دار ہمارا نظام ہے۔آج ہمارا معاشرہ ہمیں کچھ نہیں دے رہا ہے سوائے ناانصافی ،بے حیائی اور نا امیدی کے۔اس سے بڑ کر بے حیائی ،ناانصافی اور نا امیدی اور کیا ہو گی کہ ذیادتی کا شکار ہونے والی عدالت کی چوکھٹ میں خود سوزی کر لیتی ہے۔
؂ نہ امیدی کا یہ عالم ہے کہ ہر لمحہ
اس امیدپہ جیتا ہوں کہ اب دم ٹوٹے گا
س) اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان میں کون سی اقتداد اسلامی ہیں؟ ج) کوئی بھی تو اقتدار نہیں
س) کیا یہاں اسلام کے نام پر لوگ سیاست نہیں چمکاتے؟ ج) سبھی لوگ چمکاتے ہیں
میں تو اِس قوم کا مستقبل نہیں دیکھتا جس قوم میں گانے بجانے والوں کو تو سر پر اٹھایا جاتا ہے اور استاد کو سڑکوں پر دھکے دیئے جاتے ہوں۔کچھ روز پہلے ایک دوست نے کسی مصنف کی منطق سنائی جس میں مجھے میرے معاشرے کا اصل چہرہ نظر آیا ۔اس نے کہا کہ
’’ جس معاشرے میں کتابیں ذمین پر اور جوتے شیشوں میں رکھ کر بیچے جائیں اس معاشرے کو کتابوں کی نہیں بلکہ جوتوں کی ضرورت ہے۔‘‘
آج اگر ہم نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو دوسری قوموں کے لیے ہم فقط نشانِ عبرت رہ جائیں گے۔
Ahmad Gulraiz
About the Author: Ahmad Gulraiz Read More Articles by Ahmad Gulraiz: 2 Articles with 1933 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.