(ٹیلی مارکیٹنگ (زنانہ آئی ڈی

اگر آپ کا دوست آپ کو کررہا ہے تنگ یا پهر آپ کی گرل فرینڈ آپ سے ہے ناراض یا ہے آپ کو کسی سے جیلسی، یا ہے کسی سے آپ کی دشمنی، یا لینا ہے کسی سے بدلہ یا دکهانا ہے کسی کو اس کا اصلی چہرہ تو انتظار کس بات کا ابهی فیس بک پہ آئیں اور بنائیں ایک زنانہ آئی ڈی اور اپنے دشمن کو منٹوں میں دهول چٹائیں
خوشخبری خوشخبری خوشخبری

جی ہاں اب لایا فیس بک آپ کی بهرپور خواہش پر ایک باکمال آفر

“زنانہ آئی ڈی”

جی ہاں، تو پریشان ہونا چهوڑیے اور اس آفر سے غیر مشروط فائدہ اٹهائیے

اگر آپ کا دوست آپ کو کررہا ہے تنگ یا پهر آپ کی گرل فرینڈ آپ سے ہے ناراض یا ہے آپ کو کسی سے جیلسی، یا ہے کسی سے آپ کی دشمنی، یا لینا ہے کسی سے بدلہ یا دکهانا ہے کسی کو اس کا اصلی چہرہ تو انتظار کس بات کا ابهی فیس بک پہ آئیں اور بنائیں ایک زنانہ آئی ڈی اور اپنے دشمن کو منٹوں میں دهول چٹائیں

نہ کوئی جهنجهٹ، نہ کوئی رولا، نہ ہی پکڑے جانے کا خطرہ اور مزے کی بات بالکل مفت، جی ہاں بالکل مفت

جی تو آج ہی اس بهرپور آفر سے فائدہ اٹهائیں، صرف یہی نہیں بلکہ اس کے ساته ساته پائیں ڈهیروں بے شمار فوائد

جیسے کہ بے انتہا لائکس، مفت کی پبلسٹی، غیر مشروط عزت اور بے شمار عاشق

اور ہاں یاد رہے اس آفر سے کئی افراد کی زندگی میں جادوئی تبدیلی آئی ہے آئیں ان میں سے کچه افراد سے اس آفر کے متعلق جانتے ہیں

جی تو غفور صاحب آپ بتائیں اس زنانہ آئی ڈی آفر نے آپ کی زندگی کو کس طرح بدلا ہے

“جی میرا نام غفور ہے پہلے میں غفور کے نام سے آئی ڈی چلاتا تها. چند لائکس وہ بهی قریبی دوستوں کے ہی ملتے تهے مجهے بهی شوق تها کہ ڈهیروں لائکس لوں لیکن کچه سمجه نہیں آرہا تها کہ کیسے اتنے لائکس لوں. پریشان رہتا تها آخر ایک دن مجهے کسی نے مشورہ دیا کہ “زنانہ آئی ڈی” استعمال کروں. میں نے فورا شازیہ بی بی کے نام سے آئی ڈی بنائی.. اف کیا بتاوں چند ہی دنوں میں فرینڈ ریکویسٹس کا تانتا بنده گیا مجه سے لائکس سنبهالنے ہی مشکل ہوگئے اور نہ صرف لائکس بالکہ کئی عاشق بهی محافظ کی صورت میں مل گئے کیا بتاوں میرے ارد گرد تو لوگوں کا تانتا بنده گیا. دس منٹ میں سینکڑوں لائکس ملنے لگے میری تو زندگی بدل کے رکه دی زنانہ آئی ڈی نے، شکریہ “زنانہ آئی ڈی”

جی تو یہ تهے غفور صاحب آئیں جن کی زندگی کو زنانہ آئی ڈی نے چند دنوں میں بدل کے رکه دیا. آئیں اب حمید صاحب سے پوچهتے ہیں کہ ان کی زندگی میں کیا تبدیلی لائی اس آفر نے

“جی میرا نام حمید ہے میں ایک غریب گهرانے سے تعلق رکهتا ہوں شہر میں پڑهنے آیا تو پیسوں کی کمی نے پریشانی میں مبتلا کردیا، نوکری بهی نہیں مل رہی تهی پهر مجهے پتا چلا “زنانہ آئی ڈی” کا، میں نے دو دن سوچا اور آخر اسے استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا. میں نے مانو بلی کے نام سے آئی ڈی بنائی دو چار اوریجنل لڑکیوں کی تصویریں اٹهائیں اور آئی ڈی میں رکه دیں. یقین کریں چند ہی دنوں میں فرینڈ ریکوسٹس کا ڈهیر لگ گیا چونکہ میرا مقصد صرف امیر بندے پهانسنا تها اس لیے میں نے سوچ سمجه کر چند ہی لوگوں کو ایڈ کیا اور پهر آہستہ آہستہ گپ شپ شروع کردی جلد ہی مجهے اندازہ ہوگیا کہ دو تین افراد مجهے واقعی اصلی لڑکی سمجهتے ہیں بس پهر کیا میں نے بهی موقعہ دیکهتے ہوئے پہلے ایزی لوڈ سے سٹارٹ کیا چند ہی دن میں میرا موبائل بیلنس سے فل ہوگیا پهر آہستہ آہستہ میں نے لوڈ کی بجائے ایزی پیسہ لینا شروع کردیا اور آج الحمدللہ میں اپنی کالج کی فیسز کے علاوہ عیش بهی کرتا ہوں. شکریہ زنانہ آئی ڈی

جی تو دیکها کیسے حمید صاحب نے “زنانہ آئی ڈی” کو کمائی کا ذریعہ بنایا. آئیں رحیم صاحب سے پوچهتے ہیں ان کی زندگی میں کیا بدلاو آیا

“جی میرا نام رحیم ہے میں ایک طالب علم ہوں لیکن بدقسمتی سے نالائق ہوں. میرے ایک استاد منور صاحب میرے فیل ہونے پر میری بهری کلاس کے سامنے بے عزتی کرتے تهے. مجهے ان سے شدید نفرت تهی پهر مجهے کسی نے زنانہ آئی ڈی کا بتایا میں نے بدلے کی آگ میں فورا آئی ڈی بنائی اور استاد کو ایڈ کرلیا، چند ہی دنوں میں منور صاحب کو میں نے اپنے جال میں پهانس لیا، بس پهر کیا میں چیٹ میں ان کو اس حد تک لے آیا کہ انہوں نے چہرے سمیت مجهے اپنی ننگی تصویریں دے دیں اور میں نے تصویریں حاصل کرنے کے بعد دوسرے ہی دن انہیں بلیک میل کرنا شروع کردیا. انہیں اپنی عزت عزیز تهی سو الحمدللہ میں اب ہر جماعت میں ٹاپ نمبروں کے ساته پاس ہوتا ہوں اور پورے سکول میں عزت کے ساته رہتا ہوں. میں ایک بار پهر زنانہ آئی ڈی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا”

جی تو یہ تهے رحیم صاحب، آئیں پوچهتے ہیں قطب علی سے انہوں نے “زنانہ آئی ڈی” سے کون سا مقصد حاصل کیا

“جی میرا نام قطب علی ہے مجهے ایک لڑکی سے محبت ہوگئی تهی لیکن اس نے مجهے دهتکار دیا حالانکہ میں نے اسے دیکها ہوا نہیں تها. اس نے مجهے بلاک کردیا پهر میں نے کہیں سے “زنانہ آئی ڈی” کے بارے میں سنا، میں بدلے کی آگ میں جل رہا تها سو فورا ایک پیاری سی آئی ڈی بنا ڈالی اور اس لڑکی کو دوست بنا لیا کچه ہی عرصے میں وہ میری بہترین دوست بن گئی دوستی بڑهی تو ہم نے ایک دوسرے کے ساته اپنی تصویریں شئیر کردیں میں نے تو کسی کی پکس دی تهیں لیکن اس نے اپنی اصلی پکس دے دیں مجهے تو بس یہی انتظار تها جیسے ہی اس نے تصویریں دیں میں نے فورا اسے بتادیا کہ میں کون ہوں اور اسے کہا کہ خبردار جو مجهے بلاک کیا تو تمہاری پکس پورے انٹرنیٹ پر پهیلا دوں گا اب الحمدللہ اس لڑکی کو بلیک میل کرکے میں نے اس سے اس کی نیوڈز پکس تک حاصل کرلی ہیں بهئی میں تو مزے میں ہوں نہ صرف یہ بلکہ اور بهی کئی لڑکیاں میرے جال میں پهنس چکی ہیں. شکریہ “زنانہ آئی ڈی” جس نے مجهے اس قابل بنایا”

جی ہاں تو یہ تهے قطب علی ابهی ہمارے پاس ایک اور صاحب بهی ہیں آئیں ان سے پوچهتے ہیں کہ “زنانہ آئی ڈی” سے انہوں نے کیا فائدہ حاصل کیا جی جناب

“جی میرا نام سمیع ہے میرا ایک دوست ہے جس سے میں نے ادهار میں بیس ہزار روپے لیے ہوئے تهے تهوڑے عرصے بعد اس نے جب پیسے واپس مانگے تو مجهے غصہ آگیا میں نے سوچا اس کو کبهی پیسے واپس نہیں کروں گا لیکن ایسا کوئی آئیڈیا ذہن میں نہیں آرہا تها مجهے اس بات کا بهی علم تها کہ میرا دوست اپنی بیوی سے بہت ڈرتا تها آخر مجهے “زنانہ آئی ڈی” کا علم ہوا. میں نے “زنانہ آئی ڈی” بنائی اور اپنے دوست کو پهانس لیا اور اس کے ساته گندی باتیں کیں، پهر ایک دن اس نے پیسے واپس مانگے تو میں اپنی رئیل آئی ڈی اسے گندی چیٹ کے سکرین شاٹ بهیجے اس کا اوپر کا سانس اوپر اور نیچے کا سانس نیچے رہ گیا اس کو خطرہ پڑ گیا کہ یہ سکرین شاٹ بیوی تک پہنچے تو پکی طلاق ہوجائے گی سو اس نے نہ صرف مجهے قرض معاف کردیا بلکہ ہر ہفتے خطیر رقم بهی مجهے بهیج دیتا ہے سو زنانہ آئی ڈی نے تو میری زندگی بدل کے رکه دی شکریہ زنانہ آئی ڈی، میری تو زندگی بدل گئی”

ہاں جی قارئین دیکها آپ نے “زنانہ آئی ڈی” نے کس طرح لوگوں کی زندگی دنوں میں بدل دی تو آپ کس چیز کے انتظار میں ہیں ابهی شرم اور حیا کو سائڈ پر رکهیں اور بنا ڈالیں آپ بهی زنانہ آئی ڈی اور بدل دیں اپنی زندگی

ابهی ہمیں اجازت دیں اگلے ہفتے ایک ایک نئی آفر کے ساته حاضر ہوں گے دیکهتے رہیئے بے غیرت نیوز نیٹورک پاکستان

شکریہ
Junaid
About the Author: Junaid Read More Articles by Junaid: 2 Articles with 2787 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.