دنیا

مشہور ناول نگار " شیکسپئیر " کا مشہور مقولہ ہے :
" یہ دنیا ایک سٹیج ڈرامہ ہے ، جہاں ہر شخص مقررہ وقت پر آتا ہے اور اپنا کردار ادا کرکے رخصت ہوجاتا ہے "

اگر دیکھا جائے تو سوچ کے بحر بےکراں میں غوطہ زن ہونے کے بعد عقل و خرد بھی اسی نتیجے پر پہنچتی ہے کہ دنیا کی یہ رنگ آرائیاں ، افسوں محبت ثابت ہوتی ہیں اور ولولہ انگیزیاں مہیّا کرکے زندگی کو متحرک اور جاندار بنائے رکھتی ہیں .

تفنّن طبع کا یہ سامان نہ ہوتا تو زندگی ساکت و جامد ہو کر خفقانی کا نخچیر بن جاتی اور یوں اس کی حیثیت محض دشت کی سی رہ جاتی جہاں ویرانیاں ڈیرے ڈالے رہتی ہیں .

ایک سٹیج ڈرامہ اس وقت تک کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتا جب تک کہ اس کے تمام تر کردار خود کو ہدایتکار کے حکم اور اشاروں کا پابند نہ کرلیں ، بالکل اسی طرح کائنات کے خالق و مالک کی مرضی و منشاء کے تابع ہوئے بغیر زندگی کی کامیابی کی کوئ ضمانت اور گارنٹی نہیں.

دنیا و آخرت کی تمام تر بھلائیوں اور فلاح کےحصول کی واحد کنجی اسی ایک نکتے میں مضمر ہے .
از قلم : بنت میر
Sadia Javed
About the Author: Sadia Javed Read More Articles by Sadia Javed: 24 Articles with 18670 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.