غیبت اور جھوٹ سے نجات حاصل کریں

غیبت پاکستانیوں کی عادت ثانیہ بن گئی ہے جس میں خواتین بھی برابر کی شریک ہیں جبکہ اﷲ تعالی نے قرآن میں اس عادت کو انتہائی برا کہا ہے کہ کسی کی غیبت کرنا ایسا عمل ہے کہ جیسے اپنے بھائی کا گوشت کھانا لیکن اس گھن آلود حرکت سے بھی پرہیز نہیں کرتے۔ آپ سے استدعا ہے کہ اسکی برائی شد و مد سے کریں تاکہ اخلاق کو بہتر بناکر اﷲ کی خوشنودی حاصل کی جاسکے ۔

اسکے علا وہ جھوٹ کو ختم کرانے کی بھی ایک مہم چلا ئی جائے جیسا کہ آجکل کبھی ماں کا دن منایا جاتا ہے تو کبھی کینسر سے بچاؤ کا دن،سگرٹ چھوڑنے کا دن وغیرہ، اسی طرح جھوٹ بولنا چھوڑنے کا بھی ایک دن مقرر کیا جائے میڈیا اسکی پبلیسٹی کرے اور مجھے یقین واثق ہے کہ لوگ اسکی طرف رجوع کرینگے اور جھوٹ بولتے وقت یاد آئیگا کہ ہم نے تو اس بد عادت کو چھوڑنے کا اﷲ سے وعدہ کیا ہے تو اس پر کاربند رہا جائے اور سچ جانئے کہ جھوٹ کے ختم ہوتے ہی سیکڑوں خرابیاں خود بخودور ہوجائیں گی اور اﷲ کی نعمتیں سب پر سایہ فگن ہوتی دکھائی دینے لگیں گی۔والسلام

zafar zubairi
About the Author: zafar zubairi Read More Articles by zafar zubairi: 18 Articles with 14048 views 13 years service in Central Government Dept. i.e: Ministry of Food & Agri, Rehabilitation Ministry, Settlement Orgm, Pakistan Insurance Corp., with Co.. View More