جھائیوں سے پاک‘ بے داغ چہر ہ

جھائیاں جنہیں انگریزی میں فریکلز (freckles)کہتے ہیں کیل اور مہاسوں کی مانند ہی ہوتی ہیں جو عمر کے کسی بھی حصے ّ میں جلد پر ظاہر ہوکر چہرے اور جلد کی خوبصورتی کو بری ُ طرح سے متاثر کرتی ہیں۔کھانے پینے میں بداحتیاطی‘ زیادہ دھوپ میں گھومنے‘ سورج کی براہ راست روشنی ‘حیاتین الف ‘ ب اور ج کی کمی‘ مزاج میں چڑچڑا پن‘ نظام انہضام کا خراب ہونا‘ خون کی کمی اور قبض چہرے پر جھائیاں پیدا کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ان نشانوں کے نمودار ہونے کی صورت میں ایک گلاس پانی میں ایک لیموں کا رس‘ کالی مرچ اور نمک چھڑک کر دن میں 2سے3مرتبہ ضرور پئیں۔ خوراک میں ریشے دار غذائیں بڑھائیں۔ حیاتین ج کے متواتر استعمال سے بھی جھائیوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ حیاتین ج کے حصول کے لئے لیموں‘ سنگترہ‘ موسمبی ‘ ہری مرچیں اور آنولوں کا کثرت سے استعمال کریں۔

یوں تو بازار میں جھائیوں کو ختم کرنے کی دعویدار سینکڑوں سستی اور مہنگی کریمیں دستیاب ہیں لیکن جھائیوں کو دُور کرنے کے لئے گھریلو نسخے بھی کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔
50گرام ککروندے کے پھول (dandelion flowers)کو 4گلاس پانی میں ڈال کر30منٹ تک پکائیں۔ اس پانی سے دن میں دو مرتبہ چہرہ دھوئیں۔ چند ہی دنوں کے استعمال سے فرق نظر آنے لگے گا۔
٭ایک پیاز کو پیسیں اور اس میں 2کھانے کے چمچے سفید سرکہ ملالیں۔ اس آمیزے کو دن میں دو سے تین مرتبہ جھائیوں پر لگائیں۔
٭ تھوڑا ساارنڈی کا تیل(castor oil) ہتھیلی پر لے کر اس سے جھائیوں پر مساج کریں۔ چند دنوں میں جھائیاں مدہم پڑنے لگیں گی۔
اگر کسی بھی عمل کو کرنے سے جلد پر جلن کا خارش محسوس ہو تو فوری طور پر چہرہ دھولیں۔
٭ ٹماٹر کو کاٹ کر چہرے کی مالش کرنے سے تھوڑے ہی دنوں میں چہرے کی جھائیاں کم پڑ جاتی ہیں اور رنگت میں نکھار آجاتا ہے۔
٭ چنے کی دال دودھ میں بھگو کر ایک یا دو دن کے لئے رکھ دیں۔ جب اس میں دودھ خشک ہوجائے تو اس کو سل پر باریک پیس کر اس کا لیپ چہرے پر لگانے سے جھائیاں غائب ہوجاتی ہیں۔
٭رات میں تھوڑے بادام کے دانے دودھ میں بھگو دیں۔ صبح چھلکا اُتار کر انہیں باریک پیس لیں۔ اس میں کینو یا لیموں کا رس ملاکر چہرے پر لگائیں۔ 20منٹ بعد چہرہ دھو لیں‘ کچھ دنوں تک ایسا کرنے پرجھائیوں سے نجات مل سکتی ہے۔
٭سنگترے کے چھلکے ُسکھا کر انہیں پیس لیں‘ پھر تھوڑے سے عرق گلاب میں ملاکر چہرے پر لگائیں۔10منٹ کے بعد چہرہ صاف پانی سے دھولیں۔
٭لیموں یا سنترے کے چھلکے کو باریک کاٹ کر پانی میں بھگو دیں۔ 24گھنٹے بعد اس پانی سے چہرہ دھو لیں۔برابر ایسا کرتے رہنے سے جھائیوں کے ساتھ ساتھ دوسرے داغ دھبوں سے بھی نجات مل جاتی ہے۔
٭پودینہ‘ تلسی یا میتھی کے پتوں کو پیس کر اس کا رس رات میں چہرے پر لگائیں اور صبح چہرہ دھولیں۔ اس عمل کو مسلسل کرنے سے کچھ ہی دنوں میں جھائیاں چلی جاتی ہیں۔
٭لیموں کے رس میں زیتون کا تیل ملا کر اسے چہرے پر لگائیں اور ایک گھنٹے بعد چہرہ دھو لیں۔کھیرے اور ککڑی کو چھیل کر کد ُوکش کریں اور اس کا رس نچوڑ کر چہرے پر لگائیں۔ آدھے گھنٹے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

shazia Anwar
About the Author: shazia Anwar Read More Articles by shazia Anwar: 198 Articles with 291376 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.