تعلیم نسواں

یو ں تو تعلیم و تربیت کی ضرورت ہر دور میں محسوس کی جاتی رہی ہے ،دور جدید کے تناظر میں دیکھا جائے تو اس کی ضرورت اہمیت اور افادیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ،آج دنیا جس برق رفتاری سے ترقی کی منزلیں طے کر رہی ہے ا س سے اہل علم بخوبی واقف ہیں ۔نئے نئے علوم کے ساتھ ہی تحقیق و تدوین کا کام بھی اس قدر تیز رفتاری سے جاری ہے کہ دنیا انگشت بد نداں ہے ۔

مسلمانوں پرعلم کا حاصل کرنا فرض قرار دیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ طلوع اسلام کے بعد مسلمانوں نے مختلف میدانوں میں جوکار ہائے نمایا ں انجام دئے وہ تاریخ کے صفحات پر رقم ہیں۔ اسلام نے دیگر شعبوں کی طرح حصول علم کے معاملہ میں مرد وزن کے مابین کوئی تفریق نہیں کی ،نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے ،
علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان (مرد اور عورت ) پر فرض ہے ۔

اس معاملہ میں دینی و دنیاوی علوم کی بھی تخصیص نہیں رکھی گئی مسلمان برائیوں سے محفوظ رہے اس لئے مسلمان کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ برائیوں سے بھی آگاہ رہے ۔
MD Mushahid Hussain
About the Author: MD Mushahid Hussain Read More Articles by MD Mushahid Hussain: 19 Articles with 27175 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.