میں کیوں آیا

بہت سارے لوگ اور خاص طور پر پڑھنے والے بچے کنفیوز سے ہیں۔۔۔۔۔ مقصد زندگی اور شوق کے بیچ میں انکو اپنے لئے فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی

تسلی کے ساتھ فیصلہ کریں اور کھوجیں کہ آپکو کیا کرنا ہے تاکہ زندگی گزارنا پر لطف ہو

ہم ساروں کے ہی ذہن میں کبھی نہ کبھی یہ کیڑا ضرور کلبلاتا ہے کہ زندگی کا مقصد کیا ہے ؟ مجھے کیوں بھیجا گیا؟ انسانوں کی بھیڑ میں اک میں بھی کیوں ہوں؟ میں نہ آتا تو کیا آتا؟ آگیا ہوں تو اب کیا کروں ؟ مجھے زندگی کا کیا کرنا ہے. زندگی میں کیا کرنا ہے؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا صرف فیس بک اور واٹس ایپ استعمال کرنے کے لئے بھیجا گیا
اگر تو آپکو اس طرح کے سوالات تنگ کرتے ہیں تو مبارک ہو اگر نہیں کرتے تو پھر مزید مبارک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیونکہ۔۔۔عقل نئیں تے موجاں ہی موجاں جے عقل ہے تے سوچاں ہی سوچاں
دو چیزوں کو اکثر مکس اپ کر دیا جاتا ہے۔ ایک یہ کہ میری زندگی کا مقصد کیا ہے؟ دوسرا مجھے شوق کس کام کا ہے.
ان دونوں کے حوالے سے اکثریت کنفیوژ سی رہتی ہے۔ یہ دونوں الگ الگ سوالات ہیں۔
اگر مقصد حیات والا سوال لیا جائے کہ آپ کا مقصد زندگی کا کیا ہے؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو آپ چاہیں جج ہوں وکیل ہوں ، استاد ہوں لکھاری ہوں، مکینک ہوں پلمبر ہوں، پینٹر ہوں یا پبلشر ہوں، سوفٹ وئیر ڈویلپر ہوں، سیاستدان ہوں ، ایم این اے ہوں ، ایم پی اے ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا بے چارے سے خاوند ہوں
مقصد ایک ہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"دوسروں کی خدمت کرنا "۔ اسی لئے کہا جاتا ہے کوئی درخت اپنا پھل آپ نہیں کھاتا کوئی دریا اپنا پانی آپ نہیں پپیتا، سورج روشنی دوسروں کو دیتا ہے۔ آپکا شعبہ زندگی کوئی بھی ہے مقصد اسکا یہی ہے کہ آپ نے دوسروں کو فائدہ پہنچانا ہے۔ چاہے آپ سے کام پیسے دے کر کروایا جاتا ہے۔ مگر آپ نے کام کرکے دوسروں کی مدد ہی کرنی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیونکہ ہر ایک اپنی تونٹی، اپنی موٹر، اپنا ٹی وی خود ٹھیک نہیں کر سکتا۔
ایک ماں نے بچے کو کہا دنیا میں انسان دوسروں کی خدمت کے لئے آیا ہے تو بچے نے پوچھا دوسرے کس لئے آئے ہیں
سوال کا دوسرا حصہ کہ آخر میں نے کیا کرنا ہے میرا شوق کیا ہے؟ میں کیا کام کرنا چاہتا ہوں۔
اس حوالے سے ایک آرٹیکل اسی ویب سائٹ پر پہلے لکھ جا چکا ہے۔ اسکا لنک نیچے موجود ہے آپ پڑھ سکتے ہیں۔
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=66029
جب آپ یہ آرٹیکل بھی پڑھ چکے ہوں گے تو بہت سے تصورات واضح ہو جائیں گے۔ مسئلے جو ذیادہ تر پیش آتے ہیں ان میں سب سے پہلے تو یہ کہ بعض اوقات چیزیں ایک سے ذیادہ دلچسپ نظر آتی ہیں تو سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا منتخب کروں کیا نہ۔
تو اسکے لئے مزید غور سے اپنا مشاہدہ کریں تھوڑا وقت دیں۔ کیا چیز کرنے میں مزہ کتنا ذیادہ آرہا ہے؟ روزانہ رات سونے سے پہلے کاغز پین پکڑ کر اپنے کاموں کے حوالے سے تجربات اور جوش کو لکھ لیں۔ یہ پریکٹس بھی آپکو کچھ دن کرنے سے پتہ لگ جائے گا کہ آپ کو کیا کرنے میں ذیادہ مزہ ملتا ہے۔
آجکل کرئیر کاؤنسلنگ کے حوالے سے بھی بہت سارے کوچز کام کررہے ہیں۔ ان سے ایک ملاقات میں آپ جان سکتے ہیں۔
Career Aptitude Test, Career Personality Test, Career Quiz
یہ وہ ٹیسٹ ہیں جو آپ انٹرنیٹ پر جا کر حل کریں گے۔ بے حد آرام سے گوگل پر یہ الفاظ لکھنے سے آپکو ٹیسٹس حل کرنے ہوں گے اور پتہ چل جائے گا کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپکے اندر کونسا کیڑا ہے
خود کو کچھ وقت بھی دینا سیکھیں۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ جب آپ جاننے کی ساری کوشش کر چکے ہوتے ہیں تو بھی بعض اوقات دماغ آپکو ٹھیک نشاندہی کرنے میں وقت لیتا ہے۔ یا چیزیں پروسیسنگ میں آپکے دماغ کے اندر ہوتی ہیں۔ چند ماہ بعد تک بھی بعض اوقات وہ آپکو سمجھ آجاتی ہیں۔
کبھی بھی کچھ بھی پڑھتے یا کرتے ہوئے یہ نہ سوچیں کہ آجکل بس ہر کوئی یہ کر رہا ہے اب دل کرے نہ کرے میں بھی کروں گا۔ آپ مزید گمراہ ہو جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اخبار میں گمشدگی کا اشتہار بھی آپکے لئے نہیں چھپے گا پھر بھی آپ زندگی میں گمشدہ ہوں گے۔
اگر ایک سے ذیادہ فیلڈز میں دلچسپی ہے تو ان سب فیلڈز میں تھوڑا تھوڑا ڈپلومہ یا انٹرن شپ کر لیں ۔ مشکل یا آسان کا مسئلہ نہیں ہو گا صرف چلچسپی کا تناسب آپکو گائیڈ کردے گا کہ کونسا پروفیشن آپ کے لئے ہے۔
زندگی ملتی ایک بار ہی ہے اب یہ آپکی مرضی ہے کہ آپ اس کو برباد کرنا چاہتے ہیں ایویں ہی گزارنا چاہتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھرپور انداز میں جینا چاہتے ہیں۔
اسکے لئے پلاننگ ابھی سے کریں۔ صرف اپنی فیلڈ ڈھونڈ لیں پیسہ خود آپکی محنت اور لگن سب سے بڑھ کر کام دیکھتے ہوئے آپکے پیچھے آنے لگے گا بس یاد رکھئے گا۔
There is no short cut for being successful…
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 274262 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More