جو بھی ہے ، ہے تو اپنا ہی نا

جو ہو گیا، وہ تو ہو گیا...اب اسکی ذرا سنو...یہ ہوا کیوں اور کیسے ہوا.....سمجھو اسکو...پیار سے بات کرو...غلطی کے بعد نزاکت کا مصلحت کا رویہ اپنایا جاتا ہے..جو پہلے ہی ٹوٹ چکا ہوا اس کو مزید نہیں توڑا کرتے...چلو شاباش...سب کسے سامنے کچھ نہیں کہنا...اکیلے میں بات کرو
بھلا یہ کیا بات ہوئی....تم نے ڈانٹا کیوں؟ رلایا کیوں؟...وہ بھی سب کے سامنے.. غلطی ہی ہوئی ہے نا...پھر کیا ہوا؟؟؟ جب اتنے سارے ٹھیک کام ہو رہے ہوتے ہیں تو کچھ غلطیاں ہو ہی جاتی ہیں...جب اس کے اچھے کام پر خوشی ہوتی ہے تو کسی غلط کام کو ہنس کر برداشت کرو نا...وہ تو پہلے ہی گھبرایا ہوا...اوپر سے تم اسکا خون سکھا رہے....مت کرو ایسا...رک جاؤ پلیز ...!

جو ہو گیا، وہ تو ہو گیا...اب اسکی ذرا سنو...یہ ہوا کیوں اور کیسے ہوا.....سمجھو اسکو...پیار سے بات کرو...غلطی کے بعد نزاکت کا مصلحت کا رویہ اپنایا جاتا ہے..جو پہلے ہی ٹوٹ چکا ہوا اس کو مزید نہیں توڑا کرتے...چلو شاباش...سب کسے سامنے کچھ نہیں کہنا...اکیلے میں بات کرو...تنہائی میں تھوڑا بہت غصہ نکال لو...پھر اسکو توجہ دو...وہ سب بتا دے گا.. غلطی ہونے پر احساس دلانا و جگانا ضروری بات ہوتا...نہ کہ مزید ڈرا یا دھمکا دینا...

یاد رکھنا کبھی بھی چھوٹی غلطی پر بڑی سزا مت دینا...خود سے دور مت کرنا....تھوڑے سے غصے کے بعد اسکی غلطی کو سلجھا دینے میں مدد کرنا...اسے اکیلا نہیں کرنا....اپنی رحمت و پیار کو ہمیشہ بلند رکھنا....وہ جو بھی ہے ، جیسا بھی ہے...ہے تو تمہارا اپنا ہی نا...جیسے " سب" کرتے ہیں کی بجاے، جیسا " رب" کرتا ہے کو اپناؤ ...جو تمہاری روز کی بےشمار غلطیوں کے باوجود تمہارا خیال رکھتا ہے اور کبھی اکیلا نہیں چھوڑتا
Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 171886 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More