لمس محبت اور انگور

سر آپ کو پتا ہے نا، کہ ہم لڑکیاں معصوم ہوتی ہیں، ہمیں غلط راستے پر لگانے والے یہ مرد ہی ہوتے ہیں اگر ہمیں ہمارے ابو گھر ہمیں پیار سے بلائیں ، سمجھائیں، ہمارے مسلوں و غلطیوں پرتوجہ دیں اور محبت سے حل کریں تو ہم لڑکیاں اپنے باپوں کی عمر کے لوگوں میں کھلونا نہ بنیں....
سر کیا وجہ ہے کہ اگر کوئی شوہر ، باپ یا بھائی کوئی بے حیائی کا کام کرے، باہر کی عورتوں پر نظر رکھے، ان سے نا جائز دوستیاں اورغلط تعلقات رکھے تو یہ معاشرہ اسے تو " مرد ہے" سمجھ کر آسانی سے چھوڑ دے، بھول جائے.........اور اگر ایسے تمام نا جائز کام ایک بیوی ، بہن یا ماں کرے تو اسکے حصے عمر بھر کی بدنامی آے، طلاق ملے، تہمتیں سہے ...کیوں سر کیوں....اگر مرد برائی کر کے خود کو سدھار کر اچھا بن سکتا ہے، تو برائی سے توبہ کر کے اچھا و پرہیز گار بننے والی ایک عورت کا ماضی کیوں نہیں بھولتے لوگ ...کیوں برائی کرنے والی عورت، ٹھیک ہونے کے بعد بھی ہمیشہ بری ہی رہتی لوگوں کے لئے.....

سر آپ کو پتا ہے نا، کہ ہم لڑکیاں معصوم ہوتی ہیں، ہمیں غلط راستے پر لگانے والے یہ مرد ہی ہوتے ہیں اگر ہمیں ہمارے ابو گھر ہمیں پیار سے بلائیں ، سمجھائیں، ہمارے مسلوں و غلطیوں پرتوجہ دیں اور محبت سے حل کریں تو ہم لڑکیاں اپنے باپوں کی عمر کے لوگوں میں کھلونا نہ بنیں....اگر ہمارے بھائی اپنی گھر بیٹھی بہنوں کو ذہن میں رکھ کر باہر کی خواتین کو بے شرمی سے نہ دیکھیں انکی عزت سے نہ کھیلیں تو پھر دوسرے لوگ ہم پر بھی برے جملے نہ کسیں اور ہوس بھری نظروں سے نہ دیکھیں..اگر ہمارے شوہر صرف ہمیں ہی اپنا لباس سمجھیں تو باہر کے کسی مرد کی جرات نہ ہو اس لباس کو داغدار کرنے کی....

سر آپ بہت اچھا لکھتے ہیں، مجھ جیسے بہت سے نوجوان لڑکے ، لڑکیاں آپکو پڑھتے ہیں، سنتے ہیں تو پلیز آپ اس پر ضرور لکھئے گا اور بتائے گا کہ یہ جوانی و کنوارہ پن کی عمر ہمیشہ نہیں رہنی ہے. ہر لڑکے نے باپ اور ہر لڑکی نے ماں بھی بننا ہے...آپکی آج کی غلط قربت کا قرض آپکی اولاد کو ہر حال میں چکانا ہی پڑے گا...خدارا روک لیں خود کو، توبہ کر لیں ورنہ مکافات عمل ہو کر ہی رہتا ہے....خدارا والدین اپنی اولاد کو خاص کر بیٹیوں کو اپنا لمس محبت دیں. لڑکیاں کو تو فطری طور پر ہی لمس محبت، پیار و توجہ کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور جب گھر سے نہیں ملتا تو باہر کا شیطان، شجر ممنوع کی طرف مائل کر ہی دیتا ہے جس کا ذائقہ چکھنے کے بعد بے لباسی ہی لکھی ہوتی ہے سر...تب لڑکی کو یہاں جنت کے پتے نہیں ملتے ڈھانپنے کو...

تو دوستو، یہ جو اوپر سب لکھا، یہ مختلف باتیں و مسلے روزمرہ کا حصہ بنتے جا رہے ہیں، جو سچی و پکی توبہ کر کے برائی سے اچھائی کی طرف آ جائے تو اسے دل سے اپنا لیں اور مزید اچھا بننے میں مدد کریں. کوئی ماضی کی بات یاد نہ کروائیں نہ منفی بات کہیں... اسی طرح ہمیں چاہیے کہ ہم اپنا خود کا کردار اچھا بناتے ہوے اپنے گھر کے افراد کا، خاص کر اولاد کا کردار بھی نکھاریں. گھر والوں ساتھ پیار و دوستانہ والا رشتہ رکھیں، کوئی کمیونیکشن گیپ نہ رکھیں. ان میں محبت و شفقت کا ادھورا پن نہ آنے دیں ورنہ باہر کے لوگ غلط محبت سے یہ ادھورگی ایسے ختم کرتے کہ مکمل ہونا صرف ایک پچھتاوا بن جاتا ہے. اگر آپ خود سمجھ گے تو اپنے ارد گرد کے لوگوں کو بھی سمجھا دیں کہ اگر آپ اپنے جائز رشتوں اور اولاد کو انگورکی طرح پوری توجہ و خیال سے رکھیں گے تو باہر کے لوگ اس انگور کی شراب کبھی بھی نہیں بنا پائیں گے.
Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 171492 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More