عظمت الشان کرامتِ غوثِ اعظم

ابوالمظفر حسن نامی ایک تاجر نے حضرت سیدنا شخث حمّاد رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی بارگاہ مںم حاضر ہوکر عرض کی، حضور ! مںم تجارت کلئے قافلہ کے ہمراہ ملک شام جا رہا ہوں۔ آپ سے دعاء کی درخواست ہے۔ سدانا شخد حمّاد رحمۃ اللہ تعالٰی علہر نے فرمایا، ”تم اپنا سفر ملتوی کردو، اگر گئے تو ڈاکو تمہارا سارا مال بھی لوٹ لیں گے اور تمہیں بھی قتل کر ڈالیں گے“۔ تاجر یہ سن کر بڑا پریشان ہوا، اسی پریشانی کے عالم میں واپس آ رہا تھا کہ راستے میں حضور غوث اعظم علیہ رحمۃ اللہ الاکرم مل گئے۔ پوچھا، کیوں پریشان ہو ؟ اس نے سارا واقعہ کہہ سنایا۔ آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نے ارشاد فرمایا، پریشان نہ ہو شوق سے ملک شام کا سفر کرو۔ ان شاءاللہ عزوجل سب بہتر ہو جائے گا۔ چنانچہ وہ قافلے کے ساتھ روانہ ہو گیا۔ اسے کاروبار میں بہت نفع ہوا۔ وہ ایک ہزار (1000) اشرفیوں کی تھیلی لئے حلب پہنچا۔ اتفاقاً وہ اشرفیوں کی تھیلی کہیں رکھ کر بھول گیا، اسی فکر میں نیند نے غلبہ کیا اور سو گیا، نیند میں اس نے ایک ڈراؤنا خواب دیکھا کہ ڈاکوؤں نے قافلے پر حملہ کر کے سارا مال لوٹ لیا ہے اور اسے بھی قتل کر ڈالا ہے۔ خوف کے مارے اس کی آنکھ کھل گئی۔ گھبرا کر اٹھا تو وہاں کوئی ڈاکو وغیرہ نہ تھا۔ اب اسے یاد آیا کہ اشرفیوں کی تھیلی اس نے فلاں جگہ رکھی ہے۔ جھٹ وہاں پہنچا تو تھیلی مل گئی۔ خوشی خوشی بغداد شریف واپس آیا۔ اب سوچنے لگا کہ پہلے غوث الاعظم علیہ رحمۃ اللہ الاکرم سے ملوں یا شخس حمّاد رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ سے؟ اتفاقاً راستے میں ہی سیدنا شخس حمّاد رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ مل گئے اور دیکھتے ہی فرمانے لگے، پہلے جاکر غوث اعظم علیہ رحمۃ اللہ الاکرم سے ملو کہ وہ محبوب ربانی ہیںّ، انہوں نے تمہارے حق میں ستر بار دعاء مانگی تھی تب کہیں جاکر تمہاری تقدیر بدلی جس کی میں نے خبر دی تھی۔ اللہ عزوجل نے تمہارے ساتھ ہونے والے واقعہ کو غوث اعظم علیہ رحمۃ اللہ الاکرم کی دعاء کی برکت سے سے خواب میں منتقل کر دیا۔ چنانچہ وہ بارگاہ غوثیت مآب مںب حاضر ہوا۔ غوث اعظم علہا رحمۃ اللہ الاکرم نے دیکھتے ہی فرمایا، ”واقعی میں ںے نے تمہارے لئے ستر مرتبہ دعاء مانگی تھی۔“(بہجۃ الاسرار و معدن الانوار، ص64(
Nasir Memon
About the Author: Nasir Memon Read More Articles by Nasir Memon: 103 Articles with 180927 views I am working in IT Department of DawateIslami, Faizan-e-Madina, Babul Madinah, Karachi in the capacity of Project Lead... View More