حوا کی بیٹیاں، فرعون کا ظلم اور اللہ کی پکڑ

یہ 7 جولائی 2007 کا وہ دن ہے جو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے ۔۔۔؟مگر افسوس کہ ہم بھول چکے ہیں کیوں کہ نہ تو یہ ویلنٹائن ڈے ہے نہ ہی مدر ڈے اور نہ ہی شاہ رخ خان کی سالگرہ کا دن ہے نہ ہی یہ کوئی آزادانہ خیال رکھنے والوں کا دن ہے یہ تو حیا کی پیکر اور صرف اللہ کی راہ میں نکلنے والوں کو جو اس وقت کے فرعون(پرویز مشرف) اور اسکے حواریوں نے جو ظلم وستم کے پہاڑ توڑے اور اپنی مسجدوں کو تک نہیں چھوڑا اور بم اور گولیاں کی بوچھاڑ کردی اور مسجدوں کو چھلنی کردیا یہاں تک کہ ان معصوم حوا کی بیٹیوں جو نا محرم کو دیکھتی تک نہیں ان کو ہماری ہی پاک فوج نے بے دردی سے کچل دیا وہ ہی بیٹیاں جو یہ سمجھتی تھی کہ پاک فوج میں انکے بھائی ہیں اور بھائیوں نے یہ ثابت کردیا کہ وہ تو صرف حکم کی پیروی کرتے ہیں جو انکے آقا (پرویز مشرف) کا حکم ماننے سے گریز نہیں کرتے کیوں کہ وہ نعوذباللہ خدا ہے اگر یہی خوف اللہ سے ہوتا تو آج جو ہمارے ملک میں جو حالات ہیں وہ نہ ہوتے۔۔۔۔جامعہ حفصہ اور لال مسجد کی طلبہ وطالبات کا صرف یہ گناہ تھا کہ انہوں صرف ایک جسم فروش اور ایک اڈہ چلانے والوں کو صرف اسلیے یرغمال بنایا کہ وہ یہ کام چھوڑ دیں اور صراط مستقیم پر چلیں اور انہوں نے تو صرف اس حدیث کی پیروی کی کہ(جب برائی کو دیکھو تو اسکو ختم کرو اگر طاقت ہے تو طاقت سے، ورنہ زبان سے اسکو برا بھلا کہو ورنہ سب سے ادنیٰ درجہ اسکو دل میں برا جانو ) میری ان حوا کی بیٹیوں اور وہ محمد بن قاسم کے سپوتوں نے صرف اس حدیث کی پیروی کی تھی جس کی سزا انہیں فاسفورس بم کی صورت میں ملی ۔۔۔۔۔۔۔!اور ظلم تو یہ ہے کہ جامعہ حفصہ کی 1500سے ذائد طلبہ اب تک لاپتہ ہیں ۔۔۔؟

میرے بھائیوں آج ہم جن پریشانیوں کا شکار ہیں وہ ان معصوم بہنوں کی لازمی دل سے نکلی ہوئی آہ ہوگی جو اللہ نے سن لی ہے اور اسکے بعد سے ہمارا جو حشر ہوا ہے وہ آپ کے سامنے ہے ۔۔۔۔۔خود کش حملے، مہنگائی، لوڈشیڈنگ، سی این جی، آٹا، چینی یہاں تک کہ ہم بے بس ہوگئے ہیں جب لال مسجد اور جامعہ حفصہ پر آپریشن کیا جارہا تھا تو سب ہی کہہ رہے تھے کہ اسکا انجام بہت بھیانک ہوگا اور وہ آپ کے سامنے ہے۔۔۔۔۔۔۔ کیوں کہ جب کسی باپ کی لاڈلی بیٹی اور ماں کا سہارا اور بھائی کی آنکھ کا تارا جب فاسفورس بم سے شہید کردیئے جائیں اور ستم یہ کہ انکی لاشوں کو بے دردی سے نالوں میں یا اجتماعی طور پر دفن کیا گیا اور غسل فائر بریگیڈ کے پانی سے دیا گیا اور باقی کا یہ پتہ ہی نہیں کہ وہ کہاں ہے تو سوچیں انکے دل کا کیا حال ہوگا اور اوپر سے یہ کہا جائے کہ وہ دہشتگرد تھی تو پھر وہ خودکش حملے نہیں تو کیا انکے پیر چومیں گے میں یہ نہیں کہہ رہا کہ خودکش حملے جائز ہیں ۔۔۔۔۔۔؟ قطعی نہیں مگر وہ لوگ کیا کریں جنکی اکلوتی اولاد کو شہید کردیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟اور حکومتی اعلان کے باوجود جب ان طلبہ نے گرفتاریاں پیش کی تو ان پر فائرنگ کی گئی۔ایک 13 سالہ بچہ جب گرفتاری دینے کے لیے آیا تو اس پر فائرنگ کی گئی اور 3 گولیاں لگی جو 2 آپریشن سے نکال لی گئی اور تیسری ابھی بھی اسکے دھڑ میں ہے جس سے اسکا نچلا حصہ مفلوج ہوگیا اور اس وقت کے فرعون (پرویز مشرف) کی امریکہ آشرباد حکومت نے منافقت بھرے وعدے کئے کہ تمہارا علاج حکومتی خرچے پر کرایا جائے گا مگر 3 سال گزرنے کے باوجود تاحال اسکو کوئی علاج کا خرچہ نہیں دیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!کیا جو ملک اسلام کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ہو وہاں اسلام کے پیروکاروں کا یہ حال کیا جاتا ہے۔۔؟ اگر اس طرح ہوتا ہے تو پھر یہ عذاب کی پہلی جھلک ہے اور ہم بھی لال مسجد اور جامعہ حفصہ کی طلبہ و طالبات کے خون میں برابر کے شریک ہیں ۔۔۔۔۔۔؟ہم ہی کہہ رہے تھے کہ وہاں اسلحہ ہے اور سرنگ ہیں ۔۔۔۔۔۔؟اور القاعدہ کے لیڈر ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔؟تو کہاں تھے وہ اسلحہ کے ڈپو۔۔۔۔۔؟کہاں گئے وہ لیڈر۔۔؟ اور کیوں میڈیا کے لوگوں کو سروے نہیں کرایا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟وہاں جب کچھ صحافیوں نے ان جگہ کی نشاندہی کی جہاں انکا کہنا تھا کہ وہاں غیر ملکی طلبہ اور لیڈر ہیں تو انکو منع کر دیا گیا کیونکہ وہاں تو کوئی نہیں تھا اور یہ صرف ڈالر کے حصول کے لیے یہ سب ڈرامہ رچایا گیا جس کا خمیازہ ہم سوات آپریشن، شمالی وزیرستان آپریشن کی صورت میں بھگت رہے ہیں میرے بھائیوں ہمیں اسغفار کی ضرورت ہے اور ہر دعا میں جامعہ حفصہ اور لال مسجد کے اہل خانہ کے لیے دعا کرو کہ انہیں صبر سلیم عطا ہو آمین
M Adnan Alam
NEWSONE CHANNEL
M ADNAN ALAM
About the Author: M ADNAN ALAM Read More Articles by M ADNAN ALAM : 44 Articles with 52163 views i am an extrovert but my friends says i m introvert .. View More