دیکھنے کے لئے صرف آنکھیں ہی ضروری نہیں

آپ اس بات کو سمجھیں کہ جس طرح ہم کو ہمیشہ دیکھنے کے لئے روشنی کا انتظام رکھنا پڑتا ہے تو ٹھیک اسی طرح ہمیں خود کو "اچھے لوگوں ، اچھی باتوں، کتابوں اور مثبت سوچوں" کے حصار میں رکھنا پڑتا ہے تاکہ کسی پریشانی کے اندھیرے میں یہ سب ہمارے لئے روشنی کا سبب بنیں

ذرا سوچیں کہ آپ ایک مکمل انسان ہیں اور دیکھنے کے لئے آنکھیں بھی ہیں جن سے ہمیشہ آپ کوئی بھی چیز آسانی سے دیکھ سکتے ہیں....لیکن ذرا رکیں اور غور کریں کہ کیا واقعی ایسا ہی ہے؟؟؟.... چلیں ایک تجربہ کر کے دیکھیں اور خود کو کسی اندھیرے کمرے میں لے کر جائیں اور محسوس کریں کہ آپ آنکھیں ہونے کو باوجود کیوں نہیں دیکھ پاتے.. ؟ نظریں جب ٹھیک ہیں تو پھر یہاں آ کر ہم اندھے کیوں بن جاتے....؟؟؟

تو جناب بات یہ ہے کہ ہمارے دیکھنے کے لئے صرف آنکھوں یا نظر کا ہونا ضروری نہیں ہے بلکہ ساتھ ہی باہر کی" روشنی" کا ہونا بھی ضروری ہوتا ہے. چاہے وہ سورج و چاند کی ہو یا کسی روشن بلب کی ...ٹھیک اسی طرح ہماری زندگی میں بھی کبھی کبھی اچانک اندھیرا آ ہی جاتا ہے کبھی پریشانی کی صورت میں ، غم و دکھ، جدائی وغیرہ وغیرہ اور پھر ہم مکمل و با صلاحیت انسان ہونے کے باوجود رک جاتے ، ڈر جاتے ، رو پڑتے یا اداس ہوتے......تب ہمیں اس صورت حال سے نکلنے کے لئے کسی راستے کی تلاش ہوتی ہے جو صرف آس پاس روشنی ہونے کی صورت میں ہی واضح دکھائی دے گا.

آپ اس بات کو سمجھیں کہ جس طرح ہم کو ہمیشہ دیکھنے کے لئے روشنی کا انتظام رکھنا پڑتا ہے تو ٹھیک اسی طرح ہمیں خود کو "اچھے لوگوں ، اچھی باتوں، کتابوں اور مثبت سوچوں" کے حصار میں رکھنا پڑتا ہے تاکہ کسی پریشانی کے اندھیرے میں یہ سب ہمارے لئے روشنی کا سبب بنیں. ہم مشورہ کر سکیں کسی اپنے، اچھے و مثبت لوگوں سے، کتابوں سے ، آرٹیکلز سے اور ان کی مفید باتوں سے مدد لے سکیں...ایسا کبھی نہیں ہوتا کہ آپکو کوئی اچھا، اپنا، سمجھنے والا، مشورہ و حوصلہ دینے والا نہ ملے. اگر واقعی کوئی ایسا نہیں ہے تو پھر آپ خود پے غور کریں کہ کیا آپ اس قابل ہیں کہ کوئی آپ کا اپنا بنے؟؟؟ اور اگر خود میں کوئی کمی و کوتاہی ہے تو اسکو دور کریں نا کہ " میں نہیں مانتا" " میں ہی ٹھیک ہمیشہ" " میرا کوئی قصور نہیں" وغیرہ وغیرہ والی فضول انا پرست سوچ و اپروچ سے خود کو اچھا بنانے کا عمل خود سے ہی روکے رکھیں.

اور آخر میں صرف اتنا ہی کہ یقین مانیں سب سے بہتر روشنی ایمان کی ہوتی ہے جو آپ کے اندر سے نکل کر باہر کے ماحول کو بھی منور کر دیتی ہے اور یہ صرف رب پر مکمل یقین کی صورت میں ہی حاصل ہوتی ہے. پھررب آپکو ایسے " نائٹ ویژن گلاسس" عطا کرتا ہے کہ مکمل اندھیرے میں بھی نظر آنا شروع ہو جاتا ہے اور جس میں آپ خود تو دیکھتے ہی ہیں، ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی راستہ دکھاتے آگے بڑھتے جاتے ہیں....

Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 171899 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More