کیا ضروری تھا کہ وہ بندہ میری زندگی میں ہی آتا

ہمیں بہت سے باتیں ایسی در پیش آتی ہیں جو ہمارے کسی عمل کا ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ وہ نتیجہ ہوتی ہیں جن کو ہم اکثر جان بوجھ کر اگنور کرتے یا دل کے ہاتھوں مجبور ہو جاتے ہیں.... مثلا جب پتا کہ ہماری تربیت، گھر کا ماحول ایسا کہ کسی سے بناے گئے تعلق کا کوئی انجام نہیں ، جدائی ہی ہے تو پھر بھی وہ تعلق بناے رکھتے
ہم اکثر یہ کہتے ہیں کہ " کیا ضروری تھا کہ یہ مرے ساتھ ہی ہوتا" کیا ضروری تھا کہ وہ بندہ میری زندگی میں ہی آتا" ....ہم ایسا اکثر لاچار اور بےبسی کی عالم میں ہی کہتے کہ ہمیں لگتا کہ ہمارا اس " ضروری " میں کوئی اختیار نہیں ہوتا ...حالانکہ ایسی بات بھی نہیں ہوتی جناب....

ہمیں بہت سے باتیں ایسی در پیش آتی ہیں جو ہمارے کسی عمل کا ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ وہ نتیجہ ہوتی ہیں جن کو ہم اکثر جان بوجھ کر اگنور کرتے یا دل کے ہاتھوں مجبور ہو جاتے ہیں.... مثلا جب پتا کہ ہماری تربیت، گھر کا ماحول ایسا کہ کسی سے بناے گئے تعلق کا کوئی انجام نہیں ، جدائی ہی ہے تو پھر بھی وہ تعلق بناے رکھتے....جب ہمیں پتا ہے کہ فلاں کام کرنے سے مجھے مشکل ہو گی پھر بھی کرنا ہے یا کیے جانا ہے.....جب ہمیں پتا ہے کہ فلاں کام کا نقصان ہونا ہے پھر بھی مسلسل کے جانا ہے ....اوپر سے تب نہ تو کسی کی بات اچھی لگتی نہ ہی سمجھ آتی اور جب معاملہ بگڑ جاتا تو پھر کسی کو حال دل سناتے یا روتے ہوے خود سوچتے بس یہی دہراتے بار بار " کیا ضروری تھا کہ ....."

دیکھیں دوستو، جذباتی ہو کر کوئی فیصلہ کرنا، کام کرنا یا کسی تعلق میں بندھ جانا سب فطری باتیں ہیں، مگر پھر کوئی غلطی کر کے جو بات سمجھ یا سیکھ نہ جائے اور اسکا سبق پھر اسے "بندے کا پتر" نہ بناے تو نقصان ہی ہونا ہوتا ہے آگے بھی ہمیشہ....تو اس لئے پیارے لوگو،غلطی پر مزید غلطی سے بچیں اور پہلے ہی کسی اپنے و مثبت انسان سے مشورہ کر کے، دوسروں کی اچھی باتوں اورتجربات و مشاہدات سے سیکھ کرعمل کیا کریں تاکہ آپ ہمیشہ پر سکوں زندگی گزر سکیں.
Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 171894 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More