صرف دو باتیں اور دو شخصیات

آخر کیا تھا اس بچے میں، کیسے ہوا کہ آج انکا نام آنے پر لوگ سر جھکا دیتے ۔ ۔ انکی ہر ایک ادا کو اپنا لینا چاھتے ۔ ۔ ۔ انکے نام و کام پر کوئی بے ادبی و گستاخی برداشت نہیں کرتے اور مر مٹنے کو تیار ۔ ۔ ۔ اپنے کمزور جسم ، بغیر ہتھیار ، بغیر فوج اور بغیر لڑائی لڑے صرف رب کے سہارے پر خود کو اتنا قابل بنانا ، صرف لفظوں سے مخالف کو چت کرنا اور کرہ ارض پر ایسا ڈینٹ لگا دینا کہ تا قیامت پوری دنیا اس ابھرتے ہوے حصے کو " پاکستان " کے نام سے جانے
پہلی بات:

دنیا میں اربوں بچے پیدا ہوئے ، ہوتے ہیں اور ہوتے رہیں گے ۔ ۔ مگر ایک بچہ ایسا آیا جو پیدا ہوتے ہی یتیم کہلایا۔ ۔ ۔ ماں سے دور رہ کر پرورش پانا شروع کی ۔ ۔ ۔ جب ماں کی محبت کا لمس محسوس کرنے کا وقت آیا تو ماں بھی چل بسی ۔ ۔ ۔پھر کبھی دادا کے سہارے اور کبھی چچا کے ساتھ بچپن سے جوانی کا سفر طے کیا ۔ ۔ ۔ اپنوں کی جہاں بے پناہ محبت ملی وہیں نفرت بھی ۔ ۔ ۔

ایک بے بسی اور محرومی کی حالت میں زندگی شروع کرنے والا بچہ آخر کیسے اتنےعظیم آدمی بنے کہ خود کائنات کا بنانے والا رب اسکی تعریف کرتا ہے اور ہر انسان کو بھی ان پر درود بھیجنے کا حکم دیتا۔ ۔ ۔ کیا کمال و جمال بچے نے جنم لیا کہ جس کا نام دنیا میں اب سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام بن گیا۔ ۔۔ کیوں وہ صرف دوسروں کے لئے ہی جئے ۔ ۔ ۔

کیوں رو رو کر اپنی امت کے لئے رب کے آگے گڑگڑاتے تھے ۔ ۔ ۔؟؟؟؟
آخر کیا تھا اس بچے میں، کیسے ہوا کہ آج انکا نام آنے پر لوگ سر جھکا دیتے ۔ ۔ انکی ہر ایک ادا کو اپنا لینا چاھتے ۔ ۔ ۔ انکے نام و کام پر کوئی بے ادبی و گستاخی برداشت نہیں کرتے اور مر مٹنے کو تیار ۔ ۔ ۔ پڑھیے، جانئے ، سمجھیے اس عظیم انسان، سب سے بڑے موٹیوشونل مینٹور اور رب کے محبوب کی زندگی کو اور پھر عمل کیجئے جس کو دنیا حضرت محمّد صل اللّه علیہ وسلم کے نام سے جانتی و مانتی ہے۔ ۔ ۔ ان کو تفصیلاً جانئے کے لئے سیرت النبی کا مطالہ ضرور کیجئے گا۔ ۔

دوسری بات:

کبھی ہوا کسی کے ساتھ کہ کوئی آے اور بڑا سا خوبصورت گھر آپ سے کچھ لئے بغیر عنایت کر دے۔ ۔ ؟ کھبی ہوا کہ کوئی آپکی ذات ، آپ کے آس پاس اور انجان لوگوں کے حق کے لئے اپنی زندگی لگا دے ۔ ۔ ؟ کبھی کسی کو صرف لفظوں سے جنگ کرتے اور جیتتے دیکھا ہے۔ ؟

اپنے کمزور جسم ، بغیر ہتھیار ، بغیر فوج اور بغیر لڑائی لڑے صرف رب کے سہارے پر خود کو اتنا قابل بنانا ، صرف لفظوں سے مخالف کو چت کرنا اور کرہ ارض پر ایسا ڈینٹ لگا دینا کہ تا قیامت پوری دنیا اس ابھرتے ہوے حصے کو " پاکستان " کے نام سے جانے۔ ۔ ۔ تو مان جائیے نا پھر کہ ایسا شخص کوئی عام نہیں ہو سکتا جناب۔ ۔ ۔

شاندار پرسنالیٹی، مضبوط کردار، تنہائی میں رب کے حضور سجدہ گزار ، جو اعلی تعلیم صرف وہاں سے لے جہاں اسکے نبی کا نام اوپر ہو۔ ۔جو اپنی زندگی انکے لیے وقف کر دے جو مسلمان ہوں، جن کے لے ایسا آزاد ملک حاصل کرے جہاں دین اسلام ہو اور آئین رب کا قرآن ہو۔ ۔ ۔

دوستو، جس کا نام اپنے پیارے نبی اور حیدر کرار کا ہم نام ہو، جو قرآن و سیرت النبی کو اپنا رہنما جانے اور جو رب کا انعام ہو تو خدارا اس بندے کو یاد رکھنا ہمیشہ، جسکو رب نے اتنی عزت دی کہ وہ "قائد اعظم محمد علی جناح " کہلایا۔ ۔ ۔ شکر ہے رب کا کہ اس نے ہمیں آزادی دی اور قائد صاحب کو ہمارا باباے قوم بنایا۔

ان دونوں شخصیات کو جاننے ،حوصلہ پانے اور کچھ سیکھنے کو انکی سیرت وسوانح عمری ضرور پڑھیے گا اور اپنے بچوں ، بہن ،بھائیوں وغیرہ کو بھی ضرور آگاہ کیجئے گا۔ جزاک الله خیر!
Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 171915 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More