اچھے اور سچے لوگ ڈرا نہیں کرتے

یاد رکھیں دوستو، کہ روزمرّہ زندگی میں ڈر جانا ایک فطری عمل ہے، بس آپ نے خود کا بچاؤ کرنا ہوتا ہے.اگر آپ ٹھیک اور کام جائز ہے تو پھر ڈرنا نہیں چاہیے آپکو چاہے کوئی بھی سامنے ہو سچ بولنا ہر حال میں اور ویسے بھی دل میں کسی بات کا پہلے سے ہی ڈر بیٹھا لینا بھی ٹھیک نہیں ہوتا ہے.
دنیا میں بہت سا وقت ہم ڈرتے ہوے گزار دیتے ہیں.ہر کوئی کسی نہ کسی سے خوفزدہ ہوتا ہے. ضروری نہیں یہ ڈر کسی کے مار دینے کا ہی ہو بلکہ ہم کسی کے غصے سے ڈرتے، کسی کے برے اخلاق سے ، کسی کے ظلم سے وغیرہ وغیرہ مثلا بچہ اسکول میں استاد سے ڈرتا، استاد گھر میں اپنے باپ سے ڈرتا، وہ باپ اپنے دفتر میں باس سے ڈرتا، وہ باس اپنے مالک سے ڈرتا، مالک کاروبار کے لئے متعین قوانین سے ڈر رہا ہوتا وغیرہ وغیرہ مطلب ایک مکمل زنجیر بن جاتی جس میں سب ایک دوسرے سے ڈر رہے ہوتے چاہئے دل میں ہی کیوں نہ.

اگر تو ڈر برے اور غیر قانونی کام کا ہو تو اچھا ہے پھر بھی، لیکن اپنے جائز اور اچھے کام کے لئے ڈرتے رہنا برا ہوتا ہے. اور خاص مسلہ تب پڑتا جب ہم جائز اور اچھے کام کے لئے ایسا راستہ اختیار کر لیتے جو غلط ہونے کی وجہ سے ہمارے اندر خوف پیدا کر دیتا ہے. مثلا آپ کا دل نہیں کام کرنے کو اور گھر پر سونا چاہتے ہیں یا کوئی ذاتی کام ہے تو ہم ادارے کو بیماری کا بہانہ بنا کر درخواست دیتے پھر اگلے دن فضول میں بیماروں والوں شکل بنا کر جاتے کہ لوگ واقعی بیمار سمجھیں کہ دل میں پکڑے جانے کا ڈر ہوتا. یہ تو سمجھانے کو چھوٹی سے عام سی مثال دی میں نے. آپ خود پر غور کریں کہ ایسے کتنے قسم کے ڈر پال رکھے ہم نے خود سے ہی اوراکثر جھوٹ بولنا ہی ہمارے ڈر کی بنیادی وجہ ہوتی ہے.

یاد رکھیں دوستو، کہ روزمرّہ زندگی میں ڈر جانا ایک فطری عمل ہے، بس آپ نے خود کا بچاؤ کرنا ہوتا ہے.اگر آپ ٹھیک اور کام جائز ہے تو پھر ڈرنا نہیں چاہیے آپکو چاہے کوئی بھی سامنے ہو سچ بولنا ہر حال میں اور ویسے بھی دل میں کسی بات کا پہلے سے ہی ڈر بیٹھا لینا بھی ٹھیک نہیں ہوتا ہے.

بات سمجھ آ گئی ہو تو آس پاس کے لوگوں کو یہ بھی بتا دیں کہ جو بندہ رب کے بتاے احکامات پر عمل نہ کرے اور صرف باتوں باتوں میں کہے کہ " رب کا بہت ڈر ہے" تو ایسے لوگ پھر سب سے ڈرتے ہیں اور رب بھی انکو ڈر کے دائرے میں گھمایے ہی رکھتا ہے جب تک بندہ اسکی کہی ہر بات کو عملی طور پر کرنے کی کوشش نہ کرے .
 
Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 171615 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More