رزق صرف روپے پسے کا نام نہیں

تھوڑا اور سمجھنے کو کہ جب ہم کچھ کھاتے ہیں تو کچھ حصّہ جسم میں جا کر ضایع ہو جاتا اور باقی طاقت کا سبب بنتا ٹھیک اسی طرح جب ہم ہاتھوں، آنکھوں، دماغ وغیرہ کو استعمال کرتے تو غلط کاموں والا استعمال ضایع ہو جاتا اور مثبت کاموں والا ہمارے لئے عزت و احترم، نیک نامی اور خوشحالی کی وجہ بنتا ہے.
اگر آپ یہ کہتے ہیں کہ " جناب کیا کریں رب نے بس اتنا ہی رزق ہمارے لئے لکھا ہوا ہے" اور آپ اس بات میں اپنا رزق اپنی تنخواہ، کھانے، پینے، گھر، گاڑی ، جائیداد وغیرہ کو کہتے ہیں تو آپ کو اپنی سوچ میں تھوڑی بدلاؤ لانے کی ضرورت ہے. آئیے اور میری اگلی لکھی باتوں کو سمجھ کر پڑھیے گا.

اس بات کو ذہن میں بیٹھا لیں کہ رزق صرف روپے پیسہ کا نام نہیں ہے. مال و دولت تو شاید سمندر میں کچھ قطروں کی مانند ہے اس رزق کی تعریف میں.کیوں کہ اگر آپکا دماغ ٹھیک کام کرتا تو اچھی و مثبت سوچ بھی آپکا رزق ہے. اگر آپ کے پاس آنکھیں ہیں تو ان سے دیکھنا بھی رزق ہے. اگر آپکے ہاتھ اور پاؤں ہیں تو اسکو استعمال کرنا بھی رزق ہے، وغیرہ وغیرہ . ذرا غور تو کریں دوستو، کہ آپ کے اپنے وجود میں کتنے اقسام کے رزق موجود ہیں . ہم انکو روزانہ کتنا بے دریخ اور بے پروا ہو کر خرچ کرتے پھر بھی اس طرف نظر نہیں کرتے. ذرا ان سے تو پوچھیں جن کا پورا جسم موجود ہے لیکن سوچ کا رزق نہ ہونے کی وجہ سے پاگل کہلاتے ہیں.کتنے لوگ ہیں جو آنکھیں تو رکھتے ہیں لیکن بینائی کا رزق نہ ہونے کی وجہ سے اندھے کہلاتے ہیں. اس طرح کی کئی مثالیں ہیں جو آپ کے ارد گرد بکھری ہوئی ہیں.

تھوڑا اور سمجھنے کو کہ جب ہم کچھ کھاتے ہیں تو کچھ حصّہ جسم میں جا کر ضایع ہو جاتا اور باقی طاقت کا سبب بنتا ٹھیک اسی طرح جب ہم ہاتھوں، آنکھوں، دماغ وغیرہ کو استعمال کرتے تو غلط کاموں والا استعمال ضایع ہو جاتا اور مثبت کاموں والا ہمارے لئے عزت و احترم، نیک نامی اور خوشحالی کی وجہ بنتا ہے.

تو پیارے دوستو، الله کا شکر ادا کرتے ہوے تمام نعمتوں (جس میں کچھ کا ذکر اوپر کیا میں نے) کا استعمال اسی مقصد کے لئے کرنا جس کے لئے یہ عطا ہوئی ہیں کیوں کہ ایسا کرنے سے نعمتوں کی عمر اور معیار میں اضافہ ہوتا ہے. میں نے مختصر الفاظ میں جو بتانے کی کوشش کی ہے اگر سمجھ گے تو کیا بات ہے آپکی جناب ، اگر نہیں تو میرے لکھے کو دوبارہ پڑھ کر گہرائی میں جا کر رزق کی اقسام پر غورو فکر تو کریں ذرا ، قسم سے حیران رہ جاؤ گے اپنے" الرازق" کی عنایات پر.
Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 171889 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More