میٹرک کی طالبہ - طالبعلم نے زندگیاں ختم کرلیں!

کراچی سکول کے بچے اور بچی نے صرف اس وجہ سے خود کشی کر لی کہ وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور والدین نے شادی کروانے سے انکار کردیا ہے ۔

اس واقعے میں کسے قصوروار ٹھہرایا جائے

٭ان والدین کو جنہوں نے اپنے بچوں کو زندگی جیسی نعمت کی قدر کرنا نہ سیکھائی ،
٭ان تعلیمی اداروں کو جو بھاری فیسیں تو وصول کر تے ہیں مگر بچوں کی اخلاقی تربیت پر کوئی توجہ نہیں دیتے بلکہ اخلاق باختہ تقاریب کا انعقاد کر کے باقائدہ مادر پدر ماحول فراہم کرتے ہیں۔
٭ایسی حکومت کو جو ٹی وی چینلز اور انٹر نیٹ پر وبا کی طرح پھیلتی فحاشی و عریانی پر آنکھیں بند کیئے ہوئے ہیں بلکہ کوایجوکیشن کو پروموٹ کرکے خودبچوں کے بچپنے کو چھیننے کا باعث بن رہی ہے۔
٭ان علماء کو جوگلی گلی مساجد و مدارس کھول کر نفرتیں تو عام کرتے ہیں مگر ان کو اسی محلے کے بچوں کی اسلامی تربیت کی کوئی فکر نہیں،
٭یا معاشرے کی عمومی بےحسی پر جو حادثات و سانحات کو دیکھتے ہیں ، افسوس کرتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں ان سانحات کے بنیادی محرکات کو روکنے کے لیے کوئی اجتماعی جدوجہد نہیں کرتے۔

سیلاب اور زلزلے کی تباہی کو تو کچھ عرصے میں بحال کیا جا سکتا ہے مگر ایک نسل کی تباہی سے قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانا بہت مشکل ہو جائے گا؟

Muhammad Arslan Ilyas
About the Author: Muhammad Arslan Ilyas Read More Articles by Muhammad Arslan Ilyas: 82 Articles with 72934 views Muhammad Arslan Ilyas was born on 28th August 1995. He comes from a humble family of 4 brother and 1 sister. Muhammad Arslan Ilyas is the youngest of .. View More