ہم اللہ کی بات مانتے ہیں یا پھر فرقوں کی بات؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اللہ سبحانہ و تعالٰی کے کلام، الوہی نورِ ہدات قرآن مجید، رسول اللہ ﷺ کی سنّۃ اور اسوۃ الحسنہ کی اطاعت و اتباع، ان سے حاصل ہونے والے احکامات و تعلیمات کی پیروی ہر صورت میں، باقی سب انسانوں سے اوّل اور ان پر مقدم ہے، اسلئے کسی بھی عالم و اکابر کے اقوال، تعلیمات، افکار و نظریات وغیرہ کو صرف ایک ہی صورت میں قابلِ قبول سمجھا اور تسلیم کیا جا سکتا ہے کہ وہ اللہ سبحانہ و تعالٰی کے کلام قرآن مجید، رسول اللہ ﷺ کی سنّۃ اور اسوۃ الحسنہ سے ملنے والے احکام و تعلیمات کے عین مطابق ہوں بصورتِ دیگر ان کو دیوار پر مار کر رسول اللہ ﷺ کے دامنِ رحمت کے ساتھ لپٹے رہنے ہی میں عافیت اورخیر و فلاح ہے بلا شک و شبہ یہی اللہ ربّ العالمین سبحانہ و تعالٰی کا حکم اور صراط، مستقیم ہے۔ دیں اِسلام فقط اللہ سبحانہ و تعالٰی کے کلام، الوہی نورِ ہدات قرآن مجید، رسول اللہ ﷺ کی سنّۃ اور اسوۃ الحسنہ کے احکام و تعلیمات پر مبنی ہے اور اس میں مسلمانوں کو فرقوں کو حرام قرار دے کر ان سے باز رہنے کی تاکید و تلقین کی گئی ہے۔

ان باطل اور حرام فرقوں کی وجہ سے امّۃِ مسلمہ نہ جانے کہاں کھو گئی جو جسدِ واحد کی طرح متحدتھی جو رسول اللہ ﷺ کی جماعت تھی؟ جس میں اخوّۃ، اسلامی اور مساوات انسانی تھی۔ وہ اصل دینِ اسلام بھی نہ جانے چھپا دیا گیا جس کو رسول اللہ ﷺ لائے تھے؟ اپنے اپنے خود ساختہ، من پسند و من گھڑت، کمراہ کن افکار و نظریات پر مشتمل نئے نئے برانڈز مختلف مژہبی فرقوں کے نام پر متعارف کروا دیئے گئے ہیں اور ان کو اسلام کے نام پر پیش کر کے اللہ دین الاسلام کو بدنام و رسوا کیا جا رہا ہے۔

دینِ مصطفوی اور امّۃِ مصطفوی کی جگہ ان باہم متحارب و متصادم باطل و گمراہ فرقوں نے کس طرح لے لی، حیران و پریشان ہو کر سوچوں میں کھویا رہتا ہوں، خیر القرون میں ہم مسلمان کیا تھے! اب فی زمانہ کیا بن گئے ! اللہ و رسول ﷺ کو بھول گئے! ان کو بس برائے نام مانتے ہیں اصل میں ان کی ایک نہیں مانتے بلکہ ان کی تعلیمات و احکامات کتے صریحاً برعکس اپنے اپنے فرقوں کے اکابرین کی ہر ایک غلط اور خلافِ اسلام بات کو بھی حق مانتے ہیں، قرآن و سنّۃ کی بالکل واضح تعلیمات و احکامات پر فرقہ پرستی کو اوّلین ترجیح اور فوقیت دیتے ہیں ۔ جن فرقوں سے اللہ تعالٰی اور رسول اللہ ﷺ نے سختی کے ساتھ منع فرمایا ہے، آج ہم نے ان باطل فرقوں کو ہی اپنا دین و ایمان اور اصل اسلام سمجھ کر اپنی جانوں کو جہنّم کا ایندھن بنا بنا رہے ہیں اورآج ہم بریلوی، دیوبندی، وہابی، اہلحدیث، سلفی، جماعتی، اسراری، عثمانی، مسعودی ، توحیدی، رضوی، تبلیغی، عطاری، حیاتی اور مماتی، طاہری، لاہوتی ، مالکی، حنفی، شافعی، حنبلی، جعفری، چشتی، قادری، نقشبندی، اور سہروردی و غیرہ پہلے ہیں اور مسلمان بعد میں ہیں۔ ترجیحات بدل گئی ہیں اب ہم اپنے خالقِ و حقیقی مالک اللہ سبحانہ و تعالٰی، رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ و اٰلہ وسلَّم (قرآن مجید ، سنّۃ اور اسوۃ الحسنہ )کی اطاعت و اتباع کو عملاً ثانوی اوراپنے اپنے فرقوں، مسالک، مشارب، فقہی مذاہب وغیرہ کی پیروی کو اوّلین حیثیت دینے لگے ہیں۔ کیا یہ رویّے ایمان اور دینِ اسلام سے ہمارے تعلق و وابستگی کی نفی کرنے کو کافی نہیں ہیں؟

ہر فرقہ خود کو حق پر جبکہ باقی سب کو گمراہ، فاسق و فاجر، بدعتی، کافر، مشرک، مرتد بتاتا اور سمجھتا ہے، مسلمانوں کے مابین مذہبی منافرت پیدا کر کے امّۃ، مصطفوی کے اتحاد کی راہیں مسدود کرتا ہے، اپنے نظریات کو قرآن کے مطابق ثابت کرنے کے لئے قرآن مجید کے اصل معانی و مفہوم میں تحریف کرنے، وضعِ حدیث (حدیثیں گھڑنے) یا موضوع احادیث کو بنیاد بنانے سے بھی گریز نہیں کرتا، قرآن و سنّۃ اور اسوۃ الحسنہ کی تعلیمات و احکامات کی تبلیغ کرنے کے بجائے اپنے فرقے کے نظریات کا پرچار کرتا ہے۔ اپنے فرقے کے من پسند و من گھڑت افکار و نظریات کو اور اپنے فرقے کے اکابرین کے اقوال کو عملاً قرآن و سنّۃ اور اسوۃ الحسنہ پر اوّلین ترجیح اور فوقیت دیتا ہے۔

ہمارے پاس فرقہ پرست عناصر کے افکار و نظریات کو صحیح یا غلط کے معیار پر پرکھنے کا فقط ایک ہی طریقہ ہے اور وہ یہ کہ ان کی بات مسلّمہ مقاصدِ دین اور قرآن و سنّۃ ، اسوۃ الحسنہ سے عینیت و مطابقت رکھتی ہے یا نہیں؟ اگر بات میں قرآن و سنّۃ اور اسوۃ الحسنہ کے ساتھ عینیت و مطابقت پائی جاتی ہو تو اس وجہ سے قبول کریں کہ وہ بات مسلّمہ مقاصدِ دین، قرآن و سنّۃ اور اسوۃ الحسنہ کی تعلیمات و احکامات کے عین مطابق اور اسلام کی تعلیم و حکم ہے، اس وجہ سے ہر گز قبول نہ کریں کہ کہنے والے کا تعلق آپ کے فیورٹ فرقے سے ہے یا کہنے والے کی اپنی ذات و شخصیت کی کوئی خاص اہمیت ہے۔ جہاں فرقہ ہے وہاں اسلام نہیں اور جہاں اسلام ہے وہاں کسی فرقے کے وجود کی ہر گز ھر گز کوئی گنجائش نہیں ہے۔
اللہ کرے کہ وہ دن جلدی آئے جب ہمارے مدارس و مساجد، مسندیں اور خانقاہیں، منبر و محراب سمیت سارے دینی ادارے اور طبقات اپنے اوپر سے فرقہ پرستی کا لیبل اتار پھینکیں اور مسلمانوں کے اتحاد و یکجہتی، اخوّۃِ اسلامی، مساواتِ انسانی اور امّۃ واحدہ کے داعی اور علمبردار بن کر ابھریں ۔ اپنے اپنے فرقوں سے بالا تر ہو کر مسلمانوں کے وسیع تر او بہترین مفاد میں اصل دینِ اسلام (قرآن و سنّۃ، صحیح و متفق علیہ احادیث مبارکہ اور اسوۃ الحسنہ) کی اطاعت و اتباع اور پیروی پر متفق و متحد ہو جائیں تاکہ مقاصدِ دیں کی تکمیل اور منزل کے حصول و تحفظ کی مسدود راہیں کھل سکیں۔ِ آمین!
Always our top priority & 1st. preference should be Allah (SWT), Rasoolullah (Sallallaho alaihi wasallam), (Quran, Sunnah & Uswat-ul-Hasanah). We must love to follow & obey Allah (SWT), Rasoolullah (Sallallaho alaihi wasallam), (Quran, Sunnah & Uswat-ul-Hasanah) firstly, all others come after them.
We should never follow any one against the commands of Allah (SWT), Rasoolullah (Sallallaho alaihi wasallam), (Quran, Sunnah & Uswat-ul-Hasanah).
 
Pervaiz Iqbal Arain
About the Author: Pervaiz Iqbal Arain Read More Articles by Pervaiz Iqbal Arain: 21 Articles with 25029 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.