ہندو پنڈٹ نے اپنی کتابوں سے اسلام کو سچا ثابت کردیا:قسط1

بسم اللہ الرحمان الرحیم

اللہ رب العزت نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ہے کہ اللہ کے نزدیک دین اسلام ہی ہے کسی سے اس کے علاوہ اور دین قبول نہیں کیا جائے گا

میں ایک ہندو پنڈت کی تحقیق سامنے رکھنے لگا ہوں

نئی دہلی:-( جی این این)ہندو مذہب کے ماننے والے اپنے جس :کالکی اوتار:(ہادی عالم)کا انتظار کر رہے ہیں وہ در حقیقت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذت مقدسہ ہے جن کا ظہور آج سے چودہ صدیاں قبل ہو چکا ہے لہٰذا ہندوؤں کو اب کسی اور:کالکی اوتار: کے انتظار میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے اور فوراً اسلام قبول کرلینا چاہیے اس امر کا انکشاف بھارت میں چھپنے والی ایک کتاب کالکی اوتار میں کیا جس نے پورے بھارت میں واویلا برپا کردیا ہے اس کتاب کا مصنف اگر کوئی مسلمان ہوتا تو اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانا پڑتا اور اس کی کتاب پر پابندی لگ جاتی لیکن اس کتاب کا مصنف ایک ہندو برہمن پنڈت ویدپرکاش ہے جو سنسکرت کا ممتاز عالم اور الہ آباد یونیورسٹی میں ایک اہم عہدہ پر متمکن ہے مصنف نے اپنی اس تحقیق کو بڑے پنڈتوں کے سامنے پیش کیا جو تحقیق کے میدان میں ممتاز مقام رکھتے ہیں اور بھارت کے بڑے مذہبی راہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں ان پنڈتوں نے بھی وید پرکاش کی اس تحقیق کو درست تسلیم کیا مصنف نے اپنے اس دعویٰ کی حمایت میں ہندوؤں کی مقدس کتاب کے حوالے دیے ہیں مقدس کتاب ویدا میں درج ہے کہ بھگوان کا (آخری پیغمبر) کالکی اوتار ہوگا جو پوری دنیا کو رہنمائی فراہم کرے گا مصنف کہتا ہے کہ یہ بات صرف حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر صادق آتی ہے ہندو ازم کی پیشنگوئی کے مطابق کالکی اوتار ایک جزیرے میں جنم لے گا اور یہ حقیقت میں عرب کا علاقہ ہے جو جزیرت العرب کے نام سے جانا جاتا ہے ویدا میں ہے کالکی اوتار کے باپ کا نام وشنو بھگت اور ماں کا نام سومانب ہوگا سنسکرت میں وشنو اللہ کو اور بھگت بندہ کے لیے استعمال ہوتا ہے اس طرح وشنو بھگت کا عربی ترجمہ عبداللہ بنتا ہے سومانب سنسکرت میں امن آشتی کو کہتے ہیں اور اس کا عربی ترجمہ آمنہ ہوا عبداللہ اور آمنہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے والد اور والدہ کا نام ہے

(جاری ہے)
MUHAMMAD BURHAN UL HAQ
About the Author: MUHAMMAD BURHAN UL HAQ Read More Articles by MUHAMMAD BURHAN UL HAQ: 164 Articles with 242671 views اعتراف ادب ایوارڈ 2022
گولڈ میڈل
فروغ ادب ایوارڈ 2021
اکادمی ادبیات للاطفال کے زیر اہتمام ایٹرنیشنل کانفرنس میں
2020 ادب اطفال ایوارڈ
2021ادب ا
.. View More