بلند فشار خون(Blood Prusser)

ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں بلند فشار خون کے کافی مریض ہیں جبکہ برطانیہ میں ہر چوتھے آدمی میں سے ایک بلند فشار خون کا مریض ہے۔

اب دیکھتے ہیں کہ فشار خون کیا ہے؟دل سارے جسم کو خون پمپ کرنے کا کام کرتا ہے جب یہ خون چھوٹی چھوٹی رگوں میں پہنچتا ہے تو ایک طرح کی مدافعت پیدا ہوتی ہے۔اسی مدافعت کے خلاف دل کا پمپ کرنا بلڈ پریشر پیدا کرتا ہے۔جب یہ دباؤ متواتر بلند رہتا ہے توا س کو ہائی بلڈ پریشر کہتے ہیں۔

عام طور پر اس کی علامات نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے آپ اندازہ نہیں کر سکتے کہ آپ بلڈ پریشر کے مریض ہیں۔اس کو جاننے کے لئے آپ کو ڈاکٹر سے رابطہ رکھنا چاہیئے۔اگر آپ کی عمر بیس سال سے زیادہ ہے تو کم از کم دو سال بعد اپنا بلڈ پریشر ضرور چیک کروائیں۔اور اگر آپ چالیس سے زیادہ عمر کے ہیں تو پھر ایک سال میں ایک مرتبہ اپنا بلڈ پریشر ضرور چیک کروائیں۔جن لوگوں کو پہلے بلڈ پرشر کا عارضہ لاحق ہو چکا ہو وہ ضرور اپنا بلڈ پریشر وقتاً فوقتاً چیک کرتے رہیں۔اس کے لئے ضوری ہے کہ آپ اپنے ڈاکٹر سے بروقت ملاقات کریں اور وقت پر اپنا علاج شروع کریں

اگر آپ بلڈ پریشر کے مریض بن چکے ہیں تو پھر اپنی زندگی میں تبدیلی ضرور کریں ۔بلڈ پریشر کے مریض کو اپنی غذا میں پھلوں کے علاوہ سبزیوں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیئے۔اس کے علاوہ روزانہ ورزش کو اپنا معمول بنانا چاہیئے۔اس کے علاوہ بلڈ پریشر کے مریض کو اپنی خوراک میں نمک کا استعمال کم کرنا چاہیئے۔اس کے علاوہ آپ اپنا وزن بھی نہ بڑھنے دیں۔حاملہ خواتین میں بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے جس کی وجہ سے حاملہ خاتوں کے ہاتھ پاؤں میں سوجن آ سکتی ہیاور پیشاب میں پروٹین کے نشانات بھی ہو سکتے ہیں۔جبکہ وضع حمل کے بعد بلڈ پریشر نارمل ہو جاتا ہے۔عورتوں میں مردوں کی نسبت بلڈ پریشر ہونے کے زیادہ مواقع ہوتے ہیں۔اس کی وجہ یی ہے کہ عورتوں کا وان مردوں کی نسبت زیادہ بڑھتا ہے ۔خاص کر عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ وان میں زیادتی ہوتی رہتی ہے۔جو بلڈ پریشر کے خطرے کو بڑھا دیتی ہے۔

اس لئے بلڈ پریشر سے بچنے کے لئے ہمیں اپنے وزن پر خصوصاً توجہ دینی چاہئے۔اس کے علاوہ وہ لوگ بھی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہوتے ہیں۔جو سگریٹ نوشی اور شراب نوشی کرتے ہیں۔ان میں دوسرے لوگوں کی نسبت بلڈ پریشر ہونے کے زیادہ موقع ہوتے ہیں۔اس لئے سگریٹ نوشی اور شراب نوشی سے اجتناب کرنا چایئے۔ہائی بلڈ پریشر ہونے سے صحت پر برا اثر پڑتا ہے بلڈ پریشر کی وجہ سے آپ کو فالج،لقوہ،دل کے امراض جس میں دل کا دورہ،گردے کے امراض اور آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔بلڈ پریشر سے صحت کے علاوہ ہمارے گھر اور ارد گرد کے ماحول میں بھی برا اثر پڑتا ہے۔اس بیماری کی وجہ سے مریض میں چڑچڑا پن آ جاتا ہے۔اس کی دو علامتیں عام طور پر مریض میں دیکھی گئی ہیں ایک بلڈ پریشر کے مریض کو سر درد رہتا ہے اور سر میں چکر محسوس ہوتے ہیں۔ایسے لوگوں میں بلڈ پریشر کا خطرہ موجود ہوتا ہے اس کے لئے ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کو ہم دو صورتوں میں ناپتے ہیں۔مثال کے طور پر 140/85 mm Hg یعنی اوپر والا 140اور نیچے والا 85 ہے نارمل بلڈ پریشر 120/80 ہے اس سے اوپر ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیں۔بلڈ پریشر چیک کرنے کے لئے ضروری ہے کہ دن میں پانچ سے چھ بار چیک کریں اگر ہر بار بلڈ پریشر بڑھا ہوا ہو تو پھر ضرور ڈاکٹر کو دکھا دیں۔

ُہومیو پیتھک علاج:
ہومیوپیتھک میں اس کا علاج ممکن ہے اگر بلڈ پریشر لو(low)ہو تو مریض کو پانی میں نمک ملا کر دیں اس کے علاوہ ہومیو پیتھک دوا کاربویج 30x، ناجا 30x ملا کر دن میں تین بار پانچ قطرے پانی میں ملا کر دیں۔

ہائی بلڈپریشر میں گلو نائین 30x,ا+بریٹا کارب 30x تین تین قطرے پانی میں ملا کر دن میں چار بار پلائیں۔
ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے ضروری ہے کہ اورپر دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور اپنے ڈاکٹر کو گاہے بگاہے چیک کرواتے رہیں۔اس کی ظاہری علامات نہیں ہوتیں اسی لئے اس کو خاموش قاتل کہا جاتا ہے۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1844634 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More