کامران الطافی صاحب کے کالم اور تبصرہ نگاروں کے جواب میں تحریر ۔ حصہ ٣

عبداللہ صاحب لاہور سے حکم لگاتے ہیں فرقان خان اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار ہے ۔ جو کالم اس نے لکھے ہیں وہ جھوٹ ہی جھوٹ ہے۔ اس کیلیے ہدایت کی دعا ہی ہوسکتی ہے۔

محترم عبداللہ صاحب شائد سمجھے ہیں کہ نام سے عبداللہ ہوجانا کافی ہے جناب سے سوال ہے کہ ان کے پاس کیا حقائق ہیں اور ثبوت ہیں فرقان خان کے اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار ہونے کے۔ صرف باتیں کرنے سے کسی کو کچھ اور کسی کو کچھ آپ ہی کرسکتے ہیں اور کچھ نہیں ثابت کرنے کو تو کہتے ہیں کہ جو کالم اس نے لکھے ہیں وہ جھوٹ ہی جھوٹ ہے ۔ اور فرماتے ہیں اس کے لیے ہدایت کی دعا ہی ہوسکتی ہے۔ الحمداللہ یہ بات بڑی حق کی کہی بس ایک اضافہ اس میں اپنے آپ کو ہدایت سے مبرا سمجھنے والے عبداللہ صاحب فرام لاہور کے لیے کروں گا کہ ہدایت کی دعا صرف فرقان خان کے لیے نا کریں کچھ اپنے لیے اور تمام لوگوں کے لیے بھی کرلیں وگرنہ کیا عبداللہ صاحب آپ اپنے آپ کو ہدایت یافتہ سمجھتے ہیں۔ والسلام

ایک تبصرہ نگار نام لکھتے یا لکھتی ہیں انشا اور کہتے ہیں اپنے تبصرے میں “میں سمجھتا ہوں“ (میں سمجھتی ہوں کی جگہ اور میں یہاں کراچی میں ہی رہتا ہوں (رہتی ہوں کی جگہ) اور حیدرآباد کی انگریزی میں ہجے بھی نہیں لکھ پائے یا پائی ہیں چنانچہ ایسے مشکوک تبصرہ نگار کہ جو نام بدل بدل کر اپنے دل کی بھڑاس نکالیں ان سے کیا کہا جائے سوائے اس کے کہ جھوٹ سے بچو سچ بولو اور اسلام زندہ باد کے نعرے لگانے سے نہیں اسلام کو اپنی زندگی میں لانے سے اسلام زندہ رہتا ہے۔ اگر انشا سچے یا سچی ہیں تو اللہ ان کو خوش رکھے وگرنہ جھوٹوں پر اللہ کی لعنت۔

اور جو مذہبی تحریریں میں نے ہماری ویب ڈاٹ کام پر پیش کیں وہ مجھ جیسے کم علم کی طرف سے ہوتیں تو میں خوش قسمت ہوتا جو اس قدر عملی تحریریں پیش کرسکتا وہ تو علما کرام کی آرا ہیں جو اس ناچیز نے مفاد مسلمین یعنی مسلمانوں کے مفاد کی غرض سے شامل کیں اور انشا اللہ شامل کرتا رہوں گا۔
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 497917 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.