کیا تم اللہ کو اپنا دین بتاتے ہو

سورہ الحجرات ٤٩ ----------------- آیات # ١٤ تا ١٨
گنوار بولے ہم ایمان لائے تم فرماؤ تم ایمان تو نہ لائے ہاں یوں کہو کہ ہم مطیع ہوئے اور ابھی ایمان تمہارے دلوں میں کہاں داخل ہوا اور اگر تم الله اور اسکے رسول کی فرمانبرداری کرو گے تو تمہارے کسی عمل کا تمہیں نقصان نہ دے گا بیشک الله بخشنے والا مہربان ہے - ایمان والے تو وہی ہیں جو الله اور اس کے رسول پر ایمان لائے پھر شک نہ کیا اور اپنی جان اور مال سے الله کی راہ میں جہاد کیا وہی سچے ہیں - تم فرماؤ کیا تم الله کو اپنا دین بتاتے ہو اور الله جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے اور الله سب کچھ جانتا ہے - اے محبوب وہ تم پر احسان جتاتے ہیں کہ مسلمان ہو گئے تم فرماؤ اپنے اسلام کا احسان مجھ پر نہ رکھو بلکہ الله احسان رکھتا ہے کہ اس نے تمہیں اسلام کی ہدایت کی اگر تم سچے ہو - بیشک الله جانتا ہے آسمانوں اور زمین کے سب غیب اور الله تمہارے کام دیکھ رہا ہے
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 114026 views nothing special .. View More