روزہ کے طبی فوائد

روزے سے صحت ملتی ہے

امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ مولائے کائنات، علیُّ الْمُرتَضیٰ شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تعالیٰ وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے مَروی ہے ، ا للہ کے پیارے رسول، رسولِ مقبول، سیِّدہ آمِنہ کے گلشن کے مہکتے پھول عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم و رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا فرمانِ صِحّت نشان ہے، ''بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ نے بنی اسرائیل کے ایک نبی علیہ السلام کی طرف وَحی فرمائی کہ آپ اپنی قوم کو خبر دیجئے کہ جو بھی بندہ میری رِضاکیلئے ایک دن کا روزہ رکھتا ہے تو میں اُس کےجِسْم کو صِحّت بھی عطا فرماتا ہوں اور اسکو عظیم ا َجر بھی دُونگا۔'' (شُعَبُ الایمان ج۳ ص۴۱۲حدیث۳۹۲۳)

آکسفورڈ یونیورسٹی کا پروفیسر ُمورپالِڈ MOORE PALID) ( کہتا ہے ، ''میں اسلامی عُلوم پڑھ رہا تھا جب روزوں کے بارے میں پڑھا تو اُچھل پڑا کہ اسلام نے اپنے ماننے والوں کوکیسا عظیم ُ الشّان نُسخہ دیا ہے! مجھے بھی شوق ہوا، لہٰذا میں نے مسلمانوں کی طَرز پر روزے رکھنے شروع کردئیے ۔ عرصہ دراز سے میرے مِعدے پروَرم تھا ۔کچھ ہی دِنوں کے بعد مجھے تکلیف میں کمی مَحسوس ہوئی میں روزے رکھتا رہا یہاں تک کہ ایک مہینے میں میرا مرض بالکل ختم ہوگیا!''

حیرت انگیز انکشافات

ہالینڈکاپادری ایلف گال (ALF GAAL) کہتا ہے،میں نے شُوگر ، دل اور مِعدے کے مریضوں کو مسلسل 30 دن روزے رکھوائے ، نَتیجتاً شُوگر والوں کی شوگر کنڑول ہوگئی ، دِل کے مریضوں کی گھبراہٹ اور سانس کا پھولنا کم ہو ا اور مِعدے کے مریضوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا۔ایک اِنگریز ماہرِ نفسیات سگمنڈ فرائیڈ (SIGMEND FRIDE) کا بیان ہے، روزے سے جسمانی کھِچاؤ،ذِ ہنی ڈِپریشن اورنفسیاتی امَراض کا خاتِمہ ہوتا ہے۔

ڈاکٹروں کی تحقیقاتی ٹیم

ایک اخباری رپورٹ کے مطابِق جَرمنی،اِنگلینڈ اور امریکہ کے ماہِر ڈاکٹروں کی تحقیقاتی ٹیم رَمَضانُ الْمبارَک میں پاکستان آئی اور اُنہوں نے بابُ المدینہ کراچی ، لاہور اور دِیارِ مُحدِّثِ اعظم علیہ الرحمۃ فیصل آبادکا انتِخاب کیا ۔ جائزہ (SURVEY) کے بعد اُنہوں نے یہ رپورٹ پیش کی، چُونکہ مسلمان نَماز پڑھتے اور رَمَضانُ الْمبارَک میں اس کی زیادہ پابندی کرتے ہیں اسلئے وُضو کرنے سے E.N.T.یعنی ناک،کان ، اور گلے کے اَمراض میں کمی واقِع ہوجاتی ہے،نیز مسلمان روزے کے باعِث کم کھاتے ہیں لہٰذا مِعدے جگر ،دل اور اَعصاب (یعنی پَٹّھو ں) کے اَمراض میں کم مبتَلا ہوتے ہیں ۔ ''

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

syed imaad ul deen
About the Author: syed imaad ul deen Read More Articles by syed imaad ul deen: 144 Articles with 320422 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.