قابلِ مذمت رجحان

رمضان المبارک کا مہینہ مسلمانوں کے لئے ، رحمتوں بھرا ، مقدس، مبارک اورقابلِ احترام دینی تشخص کا حامل ہے۔

اس ماہِ مقدس میں مختلف ٹی وی چینل کی جانب سے رمضان نشریات کے نام پر ڈراموں اور فلموں کے اداکار، گلوکار اورادا کاراؤں کی گلیمر آمیز میزبانی میں مختلف پروگرام پیش کئے جاتے ہیں۔

اس طرح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ چینل اس مبارک ماہ کا تقدس پامال کرنے کا ارتکاب کر رہے ہیں ۔

علماء کرام ، مذہبی اسکالرز، قاری ،ثنا خوانانِ رسول ﷺ اور دینی تشخص کے حامل افراد کا استحصال ہورہا ہے۔

ایک غلط رجحان معاشرے میں پروان چڑھایا جارہاہے۔

مسلمانوں کو عبادات و تلاوت سے دور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

اورراسخ العقیدہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کئے جارہے ہیں۔

اگر آپ کو اس موقف سے اتفاق ہے تو اس آواز کو آگے تک پہنچائیں۔
moinnoori
About the Author: moinnoori Read More Articles by moinnoori: 10 Articles with 13877 views Ex- Rukun of ATI
Complier of a book on students politics name "ANJUMAN TALABA-E-ISLAM: NAZARIYAT, JIDDOJEHED, ASRAAT" AND HAFIZ MUHAMMAD TAQI
.. View More