نوجوان اپنے ایمان کی حفاظت کریں۔

دو تین سالوں بہلے کی بات ھے ھمارے انٹر کے امتحانات قریب تھے کو چنگ سینٹر میں ھمارے سر ھمیں امتحان کی تیاری کے حوالے سے لیکچر دے رھے تھے،محنت کرو وغیرہ اسطرح کی باتیں کر رھے تھے اچانک پتہ نھیں کیا ھوا سر کو وہ مسئلہ تقدیر پر آگئے کھنے لگے انسان اپنی محنت سے کامیاب ھوتا ھے محنت کروں یہ نہ کہو کہ تقدیر میں یہ لکھا تھا ایسا ھوگیا، بھر اس لیکچر کے دوران سر نے سوال کیا کہ آپ میں سے کتنے لوگ محنت پر یقین رکھتے ھیں اور وہ تقدیر کو نھیں مانتے ؟خدا کی قسم آدھی کلاس سے ذیادہ کے ھاتھ اوپر تھے کہ ھم تقدیر کو نھیں مانتے ، انا للہ وانا الیہ راجعون

ایک طرف تو جھالت کا یہ عالم ھے نوجوانوں کی کہ مسئلہ تقدیر جو ایمانیات اور ضروریات دین میں سے ھے جس پر ایمان لائے بغیر انسان مسلمان نھیں ھوسکتا اس کا تک پتہ نھیں، ،لیکن اسقدر جھالت کے بعد بھی دین کے معاملے میں ایسی رائے زنی کرتے ھیں جیسے بھت بڑے علامہ فھامہ ھوں ،بھائی آپ عصری علوم ضرور حاصل کریں اور خوب حاصل کریں لیکن کم از کم دین کے بنیادی عقائد کا علم ضرور حاصل کریں علماء کی صحبت میں بھٹے اس میں آپ ھی کا فائدہ ھے ورنہ اس وقت نوجوان جتنی تیزی سے گمراہ کن عقائد و نظریات رکھنے والے نام نھاد مذھبی اسکالر سے متاثر ھورھے ھیں اتنا اور کوئی نھیں ھورھا کیوں کہ ھم دین کی بنیادی تعلیم سے تک محروم ھہں اس لئے ھر کسی کے دام فریب میں آجاتے ھیں خدارا اپنے ایمان کی فکر کریں-
مولوی سید وجاھت وجھی
About the Author: مولوی سید وجاھت وجھی Read More Articles by مولوی سید وجاھت وجھی: 8 Articles with 7603 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.