اسمائے باری تعالٰی اور ہماری مشکلات

یا اﷲ ُ:
جو شخص ہر روز 666 بار ’’یا اﷲ ُ ‘‘پڑھے اُس کی ہر شرعی حاجت پوری ہو گی۔
الرحمن الرحیم:
ہر نماز کے بعد اگر 70 مرتبہ پڑھے تو لطف الہی میں شامل ہو گا۔
یا مالک ُ:
جو شخص ہر روز 64 مرتبہ اس ورد کو پڑھے تو اُس کے ملک کو زوال نہ ہو گا۔
یا قدوس ُ:
اگر روز جمعہ 170 دفعہ پڑھا جائے تو دل بد خصلتوں سے پاک ہو گا۔
یا سلام ُ:
اگر سو مرتبہ بیمار پڑھے تو شفاء ملے گی۔
یا مومن ُ:
اگر 136 مرتبہ پڑھے تو جن و انس کے شر سے محفوظ رہے گا۔
یا مھیمن ُ:
جو شخص اس اسم کو 125بار پڑھے تو اس کا باطن صاف ہو گا۔
یا عزیز:
اگر چالیس دن تک ہر روز چالیس مرتبہ پڑھے تو کبھی محتاج نہ ہو گا۔
یا جبار ُ:
اگر ہر روز 21 مرتبہ پڑھے تو ظالموں کا خوف ختم ہو جائے گا۔
یا متکبر ُ:
اگر اس اسم کو کسی جابر کے سامنے پڑھا جائے تو وہ جابر ذلیل ہو گا۔
یا خالق ُ:
جو یہ اسم پڑھتا رہے تو اُس کا دل نورانی ہو گا۔
یا باری ُ:
جو اس اسم کو بہت پڑھے تو اس کا جسم قبر میں بوسیدہ نہ ہو گا۔
یا مصور ُ:
جو عورت اول سات روزے رکھے اور بعد میں اس اسم کو پاک سیاہی سے لکھے لکھتے وقت بھی تیرہ مرتبہ اس اسم کو پڑھے اور دھو کر پئے توخداا اسے فرزند عنایت فرمائے گا۔
یا غفار ُ:
بوقت نماز جمعہ اگر سو دفعہ پڑھے تو اس کے گناہ بخشے جائیں گے۔
یا قھار ُ:
جو شخص اس اسم کو بہت پڑھے گا تو حب دنیا سے دور ہو گا۔
یا وہاب ُ:
اگر سجدہ میں 14 بار اس اسم کو پڑھے تو غنی ہو اگر آخر شب میں سر برہنہ کر لے اور ہاتھ بلند کر کے سو بار کہے تو حاجت روا ہو اور فقر زائل ہو۔
یا رزاق یا رزاق:
یہ دونوں اسم ایک ہی ہیں جو پڑھے گا روزی میں برکت ہو گی۔
یا فتاح ُ:
صبح کی نماز کے بعد سینے پر ہاتھ رکھ کے 70 مرتبہ پڑھے تو اس کے دل سے حجاب برطرف ہوں۔
یا علیم ُ:
جو شخص بہت پڑھے گا تو معرفت خدا حاصل ہو گی
یا قابض ُ:
جو شخص چالیس لقموں پر چالیس بار پڑھ کر چالیس دن تک کھائے تو اس کی روزی کم نہ ہو گی۔
یا باسط ُ:
جو صبح کو اپنے ہاتھ بند کر کے دس مرتبہ پڑھے تو کبھی دوسرے کا محتاج نہ ہو گا۔
یا عالم الغیب:
اگر بعد نماز 100 بار پڑھے تو غیب کی باتیں ظاہر ہوں گی۔
یا حافظ:
اگر ستر مرتبہ پڑھے تو ظالموں کا شر دفع ہو ۔
یا رافع ُ:
جو اس کو بہت پڑھے تو عنایت خدا شامل حال ہو۔
یا لطیف ُ:
اگر کسی مشکل کے وقت اس اسم کو پڑھے تو جلد نجات ہو۔
یا حکیم:
اگر اس اسم کو لکھ کر دھوئے اور پانی زراعت پر چھڑکے تو پیداوار خوب ہو۔
یا غفور ُ:
جو اس کو بکثرت پڑھے تو شیطان سے دور ہو گا۔
یا شکور ُ:
اگر پانی پر چالیس مرتبہ پڑھ کر آنکھ کو دھوئے تو درد چشم ذائل ہو۔
یا علی ُ:
جو اسے بہت پڑھے تو آدمیوں کی نگاہ میں عزت والا بن جائے گا۔
یا کبیر ُ:
جو شخص 232 مرتبہ پڑھ کر دعا کرے تو انشاء اﷲ مستجاب ہو گی۔
یا حفیظ ُ:
جو ہر روز 998بار پڑھے تو اُس پر خوف غالب نہ ہو گا۔
یا حسیب ُ:
جو سات ہفتوں تک اس اسم کو بکثرت پڑھے تو اُس کے کام پورے ہوں گے لیکن جمعرات سے شروع کرے اور ہر روز ستر مرتبہ پڑھے۔
یا جلیل ُ:
جو اسے بہت پڑھے گا دیکھنے والے اُس کی تعظیم کریں گے۔
یا کریم ُ:
جو کوئی وقت خواب پڑھے تو ملائکہ بیدار ہونے تک اس کے لئے استغفار کریں۔
یا قریب:
جو اس اسم کا بکثرت ورد کرے تو خدا ہر چیز کے شر سے محفوظ رکھے گا۔
یا واسع ُ:
جو اس اسم کو بہت پڑھے اس کی روزی میں وسعت ہو۔

یا ودود ُ:
اگر یہ اسم مبارک کھانے پر پڑھ کر ایسے دو شخصوں کو کھلائیں جن میں عداوت یا رنج ہو تو ان دونوں میں پکی دوست ہو جائے گی۔
یا شافی ُ:
اس اسم کو پڑھنے والا بیماریوں سے دور رہتا ہے۔
یا باعث ُ:
سوتے وقت سینے پر ہاتھ رکھ کر سو مرتبہ پڑھے تو دل نورانی ہو گا۔
یا وکیل ُ:
اگر اس اسم کو لکھ کر پاس رکھے تو جلنے اور غرق ہونے سے محفوظ رہے
یا قوی ُ:
اگر کوئی دشمن ہو اور اس کے دفع ہونے کی طاقت نہ رکھتا ہوتو آٹے کی ہزار گولیاں بنائے اور ہر گولی پر یہ اسم پڑھ کر جانوروں کو کھلائے دشمن انشاء اﷲ دفع ہو گا۔
یا حی ُ:
اس اسم کو پڑھیں مرض دور ہو گا۔
یا قیوم ُ:
جو اس اسم کو انگوٹھی پر کندہ کروائے تو اس کا نام مردہ نہ ہو گا اور وہ بہت مشہور ہو گا۔
یا واحد ُ:
اگر کھانے پر پڑھ کر کھائے تو دل نورانی ہو گا۔
یا ماجد ُ:
اگر خلوت میں اس اسم کو پڑھے تو جلائے قلب ہو گا۔
یا احد ُ:
اگر خلوت میں ہزار مرتبہ پڑھے تو ملائکہ کا مشاہدہ کرے۔
یا صمد ُ:
اس اسم کو پڑھنے والے کو کبھی بھوک کی تکلیف نہ ہو گی۔
یا قادر ُ:
جو اس اسم پو ُرھے اس کے بچے بالغ ہونے تک بیماری سے محفوظ رہیں گے۔
یا تواب ُ:
اگر بہت پڑھے تو توبہ قبول ہو گی۔
یا منتقم:
؂اگر بہت پڑھے تو شر دشمن سے محفوظ رہے۔
یا روف ُ:
اگر کسی ظالم کے پاس پڑھیں تو وہ ظالم ذلیل ہو گا
یا سبوح ُ:
بعد نماز جمعہ اگر یہ اسم روٹی پر لکھ کر کھائے تو متقی ہو۔
یا رب ُ:
جو بہت پڑھے تو خدا اسکی اور اس کی اولاد کی حفاظت کرے۔
یا معطی :
اگر کوئی یہ اسم بہت زیادہ لے تو وہ کبھی بھی محتاج سوال نہ ہو گا
یا ملک الملک :
جو بہت پڑھے تو خدا اسے دنیا و عقبی میں بے نیاز کرے۔
یا مانع:
جو سوتے وقت پڑھے تو قرض ادا ہو۔
یا ھادی ُ:
جس اس اسم کو بہت پڑھے تو معرفت خدا حاصل ہو۔
یا بدیع ُ:
اگر کوئی ہزار مرتبہ پڑھے تو حاجت روا ہو۔
یا وارث ُ:
جو ہزار مرتبہ پڑھے تو خدا اسے راہ حق دیکھائے۔
یا صبور ُ:
جو ہزار مرتبہ پڑھے تو خدا اسے توفیق صبر عطا کرے۔
ُ
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 239399 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.