فضائل مولا علی علیہ السلام بمطابق فرمان رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب معراج کی شب مجھے آسمان پر لے جایا گیا تو سارے نبی میرے پاس جمع ہوئے اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی کی کہ اے محمد!ان(نبیوں)سے پوچھوکہ انہیں کس بات کے ساتھ مبعوث کیا گیاتھا؟انہوںنے جواب دیاکہ ہمیں لاالہ الااللہ کی شہادت،آپ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت اور علی ابنِ ابی طالب کی ولایت کے ساتھ مبعوث کیا گیا تھا-2-حضرت ابوسعید خضری اور ابنِ عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ آیات مبارکہ ان کو روکو ان سے سوال کیا جائے گا(صافات ٢٤) کے بارے فرمایاکہ اس سے مراد یہ کہ ان سے ولایت علی ابن ِ ابی طالب کے بارے سوال کیاجائے گا-3- حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ عرش کے پائے پر لکھا ہے ،کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ یکتا ہے اور کوئی اس کا شریک نہیں،محمد اللہ کے رسول ہیں میں نے ان کی مدد علی ابنِ ابی طالب کے ذریعے کی-4-حضرت حذیفہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر لوگوںکو علم ہوجاتا کہ علی کو امیرالمؤمنین کانام کب دیا گیا تو وہ کبھی بھی علی کے فضائل کا انکار نہ کرتے انہیں یہ نام اس وقت دیا گیا جب آدم روح اور بدن کے درمیان تھے ،اور اس وقت اللہ تعالیٰ نے اقرار لیا تھا کہ کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں!سب نے کہا ہاںپھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں تمہارا رب ہوں محمدتمہارے نبی اور علی تمہارے امیرہیں -5-حضرت ابنِ عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر سارے باغات قلم بن جائیں ،سارے دریا روشنائی بن جائیں ،جنات حساب کرنے والے اور انسان لکھنے والے بن جائیں ،تو وہ علی ابن ِ ابی طالب کے فضائل کا احاطہ نہیں کرسکیں گے
-6- حضرت جابربن عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :جبرائیل میرے پاس ایک سبز ورق لے کر آئے جس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے سفید روشنائی سے لکھا ہوا تھا،میں نے مخلوق پر علی ابنِ ابی طالب کی محبت فرض کردی ہے اور آپ یہ بات ان تک پہنچا دیں
-7-حضرت ابنِ عباس سے روایت ہے کہ ہم مکہ میں جوانوںکی ایک جماعت کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ہمارے ساتھ درمیان تھے اتنے میںایک ستارہ گرا۔آپ نے فرمایا جس کے گھریہ ستارہ گرے گاوہ میرے بعدمیرا وصی ہوگا۔لوگ کھڑے ہوکردیکھنے لگے اور ستارہ حضرت علی کے گھر گرا۔اس پروہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہنے لگے آپ علی کی محبت میں گمراہ ہو گئے ہیں اس پر یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی ۔والنجم اذا ھوٰی الخ سورہ (نجم )
بحوالہ کتاب السبعین فی فضائل مولائے کائنات امیرالمؤمنین حضرت علی تصنیف مبارکہ :سلطان الاصفیاء تاج الاولیاء فخرالسادات سید امیر کبیر ہمدانی
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1283689 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.