ماں کے بارے میں اقوال زریں

ماں کی عظمت سے کسے کلام ہو سکتا ہے جو کافر‘ دہریے اﷲ تعالیٰ کی ربوبیت اور کبریائی کا کھلا انکار کرتے ہیں‘ مگر ماں کی عظمت کے وہ بھی قائل ہیں‘ حالانکہ ماں خالق حقیقی کی صفت تخلیق کا ایک محدود اور ہلکا سا پرتو ہے۔ کبھی مائیں بیٹوں کی عظمت کردار و گفتار کا سبب بنتی ہیں۔ کبھی بیٹے بیٹیاں‘ ماں کی عظمت کو چار چاند لگاتے ہیں۔ انسان میں عظمت کا رنگ اس کے کردار سے ابھرتا ہے اور کردار میں خوبصورتی کشش اور پاکبازی خداپرستی سے آتی ہے اورانسان اپنی ذات کی نفی کر کے خدا کی ذات کو مقدم رکھتا ہے۔ آج سے پون صدی پہلے ایسی مائیں خاصی تعداد میں نظر آتی تھیں۔۔۔۔ جبکہ آج مادہ پرستی کا اس قدر غلبہ ہو چکا ہے کہ مادریت کو بھی بوجھ سمجھا جانے لگا ہے۔۔۔۔

انسانیت کا عکس ’’ماں‘‘ ہے اس حوالے سے دنیا کے کئی مفکرین کے ارشادات ذیل میں درج کئے جارہے ہیں:
٭ میں زندگی کی کتاب میں سوائے ’’ماں‘‘ کے اور کسی کی تصویر نہیں دیکھتا۔ (ڈاکٹر ہیوگو)
٭ ہر شخص انسانیت کی حقیقی تصویر اپنی ’’ماں‘‘ کے چہرے پر دیکھ سکتا ہے۔ (اکبراعظم)
٭ دنیا کی تمام مسرتیں پیار سے ’’ماں‘‘ کہتے ہی مل جاتی ہیں۔ (نادر شاہ)
٭ میں زندگی میں صرف دو ہی ہستیوں کے سامنے جھکا ہوں۔ ایک میرا خدا دوسری میری ’’ماں‘‘ (ناسو)
٭ اس بات سے ہمیشہ ڈرو کہ ماں نفرت سے آسمان کی طرف ہاتھ اٹھائے۔
(افلاطون)
٭ سخت سے سخت دل کو ماں کی پرنم آنکھوں سے موم کیا جاسکتا ہے ۔(علامہ محمد اقبال)
٭ ماں سے ہمدردی کی توقع رکھنے کی بجائے ماں کا ہمدرد ہونا چاہئے۔ (ارسطو)
٭ بچے کے لئے سب سے اچھی جگہ ماں کا دل ہے ۔ (شکسپیئر)
٭ آسمان کا بہترین اور آخری تحفہ ماں ہے۔ (ملٹن)
٭ ماں کی محبت حقیقت کی آئینہ دار ہوتی ہے ۔ (الطاف حسین حالی)
٭ دنیا میں حسین شے صرف ماں ہے ۔ (محمد علی جوہر)
٭ اگر مجھے ماں سے جدا کر دیا جائے تو میں پاگل ہو جاؤں گا۔ (حکیم لقمان)
٭ ماں کا پیار ایسا ہے جو کسی کے سیکھنے اور بتانے کا نہیں۔ (ایمرسن)
٭ ماں نے مجھے جرنیل بنا دیا۔ (جنرل ایم ایچ انصاری)

ماں کی خدمت‘ جہاد سے افضل!
حضرت معاویہ بن جاہمہؓ سے روایت ہے کہ جاہمہؓ نے نبی ا کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا یارسول ااﷲ! میں نے جہاد پر جانے کا ارادہ کیا ہے اور آپ ا سے مشورہ لینے آیا ہوں۔ آپ انے دریافت فرمایا: ’’کیا تمہاری ماں (زندہ) ہے؟‘‘ اس نے عرض کیا: ’’ہاں‘‘ آپ ا نے فرمایا: ’’ماں کی خدمت کرو۔ اس لئے کہ جنت ماں کے قدموں میں ہے۔‘‘

قرآن پاک کا فیصلہ:
’’اور ہم نے پابند کیا انسان کو اپنے والدین سے نیک سلوک کرنے کا اور اگر وہ تم پر زور ڈالیں (اس بات پر) کہ تم میرا شریک ٹھہراؤ جس کا تمہیں علم نہیں تو تم ان کا کہنا نہ مانو۔ میری طرف تم کو پلٹ کر آنا ہے تو میں بتاؤں گا تم کو جو تم کرتے تھے۔‘‘ (سورۃ عنکبوت‘ آیت 8)

اس آیت کا شان نزول یہ ہے کہ حضرت سعد بنؓ ابی وقاص اپنی والدہ کے بہت فرمانبردار تھے ان کی والدہ کو معلوم ہوا کہ سعد نے اسلام قبول کر لیا تب ان کی والدہ نے ان سے کہا: ’’مجھے قسم ہے کہ جب تک تو اس دین کو ترک نہ کرے گا‘ میں نہ کھاؤں گی اور نہ پیوں گی۔ یونہی بھوکی پیاسی رہ کر جان دے دوں گی اور لوگ تجھے طعنہ دیا کریں گے سعدؓ نے کہا: ’’میں تیرے لئے دین ہرگز نہ چھوڑوں گا۔‘‘ چنانچہ ان کی والدہ نے کھانا پینا بالکل ترک کر دیا اور بے چین رہیں۔ اس پر سعدؓ نے کہا: ’’اگر ایسی ہزار جانیں بھی ہوتیں اور وہ سب ایک ایک کر کے نکل جاتیں تب بھی میں اپنے مذہب سے علیحدگی نہ کرتا۔ آخر وہ سعدؓ کے استقلال پر کھانے پینے لگ گئیں۔ اس موقع پر اﷲ تعالیٰ نے آیت کریمہ نازل فرمائی۔

ام المومنین عائشہ صدیقہ ص سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم انے فرمایا کہ میں جنت میں گیا تو اس میں قرآن پڑھنے کی آواز سنی میں نے پوچھا یہ کون پڑھتا ہے۔ فرشتوں نے کہا کہ یہ حارثہ بن نعمان ص ہیں۔ حضورا نے فرمایا ’’یہی حال ہے احسان کا۔ حارثہ صاپنی ماں کے ساتھ بہت بھلائی کرتے تھے۔

کسی نے پوچھا ماں کیا ہے؟ سمندر نے کہا ماں ایک ایسی ہستی ہے جو اولاد کے لاکھوں راز اپنے سینے میں چھپا لیتی ہے۔ بادل نے کہا ماں ایسی دھنک ہے جس میں ہر رنگ نمایاں ہوتا ہے شاعر نے کہا ماں ایک ایسی غزل ہے جو سننے والے کے سینے میں اتر جاتی ہے۔ مالی نے کہا ماں گلشن کا وہ دلکش پھول ہے جس میں خوبصورتی نمایاں ہوتی ہے۔ بیٹے نے کہا ممتا ایسی انمول داستان ہے جو ہر دل پر قربان ہے۔ رائٹر نے کہا ماں وہ ہستی ہے جس کی تعریف کیلئے دنیا میں الفاظ نہیں ملتے۔ دعا نے کہا ماں وہ شخصیت ہے جو ہر وقت اپنی اولاد کی خوشی کیلئے دعا مانگتی ہے جنت نے کہا ماں وہ ہستی ہے کہ میں اس کے قدموں تلے ہوں۔ خدا نے کہا ماں میری طرف سے انسان کیلئے قیمتی اور نایاب تحفہ ہے بچے نے کہا مجھے پھول اور ماں میں فرق نظر نہیں آتا۔
Aslam Lodhi
About the Author: Aslam Lodhi Read More Articles by Aslam Lodhi: 781 Articles with 664098 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.