قانون پر ایک نظر

ہمارے معاشرے میں ہر طرح کے لوگ رہتے ہیں اور انکے کردار بھی مختلف ہوتے ہیں۔ وہ لوگ معاشرے میں مختلف عمل کرتے ہیں۔ لیکن کچھ لوگ ہمارے معاشرے میں ایسے کام بھی کر جاتے ہیں جس کی توقع کم ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر کسی شخص نے قتل کیا ہے اور وہ قانون کی نظر سے صاف بچ نکلتا ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اس شخص کو نہیں پکٹر سکتے کیونکہ اس کے پیچھے بہت بااثر لوگوں کا ہاتھ ہوتا ہے۔ وہ لوگ اپنے آپ کو بچانے کے لئے دوسرے لوگوں کو استعمال کرتے ہیں اس طرح کرنے سے بے گناہ لوگ جیلوں میں بند ہو جاتے ہیں اور اصل لوگ باہر آزاد گھومتے رہتے ہیں۔

اس طرح قانون کا مذاق اڑایا جاتا ہے اور لوگوں کا قانون سے اعتماد اٹھ جاتا ہے پھر لوگ قانون اپنے ہاتھ میں لے لیتے ہیں جو کسی بھی طور درست نہیں ہوتا ہے۔ اگر ہم جیلوں میں بند قیدیوں کی حالت زار دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ شاید یہ لوگ اس کے لائق تھے۔ لیکن قانون کے قاعدے کے مطابق یہ ان لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے۔

دنیا میں پاکستان اور بھارت ہی ایسے ممالک ہیں جو اپنے قیدیوں سے ناروا سلوک کرتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ جو جیلوں میں بے گناہ لوگ قید ہیں۔ ان کی رہائی کی کوشش کرنے چاہیے۔ تاکہ وہ بھی معاشرے میں اپنا بہتر مقام بنا سکیں۔ اس کے لئے عدلیہ کو خودمختار بنایا جائے اور بروقت فیصلے کو یقینی بنایا جائے۔
shah Nawaz Bokhari
About the Author: shah Nawaz Bokhari Read More Articles by shah Nawaz Bokhari: 154 Articles with 110299 views You will have to work hard to achieve success as there is no gain no pain. Subscribe my channel: @Bokhari786 on youtube (The Apex Court)
My hobbies
.. View More