داڑھی اور بے داڑھی

داڑهی کے بارے میں لوگ کہتے هیں که...

"کیا هوا...؟ صرف سنّت هی هے ناں... فرض تو نهیں ناں...!"

مجھے ابھی سے مندرجه بالا لوگوں کے بچوں کی آوازیں آرهی هیں... بڑی گرما گرم بحث هے بھئى ... موصوف کے بیٹے ران پر هاتھ مار کر که رهے هیں...

"صرف سنّت هی هے ناں... فرض تو نهیں ناں...!"

اور مخاطب انکا کوئی میرے جیسا 'بنیاد پرست مولوی' هے... 'فرسوده' خیالات کا حامل... چہرے بشرے سے هی 'قدامت پرستی' چھلک رهی هے...!
اور بات هو رهی هے... 'ختنوں' کے بارے میں...!

اب انهیں کوئی کیا سمجھائے که کچھ سنّتیں ایسی بھی هوتی هیں جن پر عمل نه کرنے سے بنده گنھگار هوجاتا هے...!

یہ بات ٹھیک ہے کہ اللہ تعالی رحیم ہے... مگر اس کی پکڑ سخت بھی تو ہے... یہ بھی تو یاد رکھنا چاہئے ناں۔۔۔ کیا خیال ہے۔۔۔!؟
رؤف الرحمن (ذہین احمق آبادی)
About the Author: رؤف الرحمن (ذہین احمق آبادی) Read More Articles by رؤف الرحمن (ذہین احمق آبادی): 40 Articles with 28763 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.