مُردہ زند ہ کردیا

اجمیر شریف کے حاکم نے ایک بار کسی شخص کو بے گناہ سُولی پر چڑھا دیا اور اُس کی ماں کو کہلا بھیجا کہ اپنے بیٹے کی لاش آکر لے جائے۔ مگر وہاں جانے کے بجائے اُس کی ماں روتی ہوئی خواجۂ خواجگان سرکارِ غریب نوازسیِّدُنا حسن سَنْجَری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی بارگاہ بے کس پناہ میں حاضر ہوئی اور فریاد کی: ''آہ! میراسَہارا چھن گیا، میرا گھر اُجڑ گیا، یا غریب نواز رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ! میرا ایک ہی بیٹا تھا اُسے حاکمِ ظالِم نے بے قُصور سُولی پر چڑھادیا ہے۔'' یہ سن کر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جلال میں آکر اُٹھے اور فرمایا: مجھے اپنے بیٹے کی لاش پر لے چلو۔ چُنانچِہ اُس کے ساتھ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اس کی لاش پر آئے اور اس کی طرف اشارہ کرکے فرمایا: ''اے مقتول! اگر حاکمِ وقت نے تجھے بے قُصُور سُولی دی ہے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حکم سے اُٹھ کھڑا ہو۔'' فوراً لاش میں حَرَکت پیدا ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ شخص زندہ ہو کر کھڑا ہوگیا۔
(ماہِ اجمیر)
Nasir Memon
About the Author: Nasir Memon Read More Articles by Nasir Memon: 103 Articles with 181091 views I am working in IT Department of DawateIslami, Faizan-e-Madina, Babul Madinah, Karachi in the capacity of Project Lead... View More