آداب طعام

.1 ابو عبس بن جبر رضی اﷲ عنہ بیان کرتے ہیں:۔
رسو ل اﷲ ﷺ نے فرمایا " کھانے کے وقت جو تا اتار لو کہ یہی بہتر طریقہ ہے" (رواہ الحا کم)
.2 عا ئشہ صدیقہ رضی اﷲ تعا لی عنہا بیان کرتی ہیں:۔
رسول اﷲ ﷺ نے ارشادفرمایا ہے "کھانے پر سے نہ اُٹھ جب تک کہ کھانا اُٹھا نہ لیا جا ئے "(ابن ماجہ)
.3 عا ئشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا نے بیان فرماتی ہیں:۔
رسول اﷲ ﷺ نے ارشاد فرمایا" جب کوئی شخص کھانا کھائے تو اﷲ کا نام لے(یعنی بسم اﷲ پڑھے) اگر شروع میں بسم اﷲ پڑھنا بھول جا ئے تو اس طرح کہے۔ بسم اﷲ اولہ واخرہ" (ترمذی ابوداؤد و حا کم)
.4 عمر بن ابی سلم رضی اﷲ عنہما:۔
کا بیان ہے میں بچہ تھا اور رسول اﷲﷺ کی پرورش میں تھا۔ کھاتے وقت بر تن میں ہر طرف منہ ڈالتا تھا۔ رسول اﷲﷺ نے ارشاد فرمایا "بسم اﷲ پڑھ کر دھنی جانب سے کھاؤ اور برتن کے اس حصّے سے کھا ؤ جو تم سے قریب ہے" (بخاری و مسلم)
.5 عبد اﷲ بن عمر رضی اﷲ عنہ بیا ن کرتے ہیں:۔
رسول اﷲ ﷺ نے ارشاد فرمایا "جب کھانا کھا ئے تو داہنے ہاتھ سے کھائے اور جب پانی پئے تو داہنے ہاتھ سے پئے" (بخاری و مسلم)
.6 عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہ بیا ن کرتے ہیں:۔
رسول اﷲ ﷺ نے ارشاد فرمایا "کھانے اور پانی میں منہ سے نہ پھونکو"
Allah Dad Khan Khan
About the Author: Allah Dad Khan Khan Read More Articles by Allah Dad Khan Khan: 9 Articles with 35865 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.