جن

سورہ الاحقاف - ٤٦ - ---------------- آیات # ٢٩ تا ٣٢
اور جب ہم نے تمہاری طرف کتنے جن پھیرے کان لگا کر قرآن سنتے پھر جب وہاں حاضر ہوئے آپس میں بولے خاموش رہو پھر جب پڑھنا ہو چکا اپنی قوم کی طرف ڈر سناتے پلٹے -

بولے اے ہماری قوم ہم نے ایک کتاب سنی کہ موسیٰ کے بعد اتاری گئی اگلی کتابوں کی تصدیق فرماتی حق اور سیدھی راہ دکھاتی -

اے ہماری قوم الله کے منادی کی بات مانو اور اس پر ایمان لاؤ کہ وہ تمہارے کچھ گناہ بخش دے اور تمہیں دردناک عذاب سے بچا لے -

اور جو الله کے منادی کی بات نہ مانے وہ زمین میں قابو سے نکل کر جانے والا نہیں اور الله کے سامنے اسکا کوئی مددگار نہیں وہ کھلی گمراہی میں ہیں
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 113941 views nothing special .. View More