چین بمقابلہ ہندوستان...(میدان عمل)‎

ترقی کے اس تیزرفتار زمانے میں جہاں ہر ملک دوڑ میں شامل ہوکر جیتنے کو بےتاب ہے وہیں ہمارے وطن کے مدارس میں گذشتہ پانچ دہائیوں میں" کام کا عملی تجربہ" اس مضمون کی روش ایک ہی نہج پر قائم ہے. ہمارے مدارس اس تعلق سے کولاج کام مٹی کام سے آکے بڑھنے کو بالکل بھی تیار نہیں...آخر کیوں ہمارے مدارس طلباء کی فکروں کو عملی جامہ پہنانے سےقاصر ہیں؟ درس و تدریس کا عمل اپنی جگہ لیکن عملی تجربہ اس موضوع پر اساتذہ کو پہلے خود ہی عملی مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے. کب ہمارے مدارس مٹی کے پھل, جانور, لکڑی کام,کاغذ کام وغیرہ سے آکے بڑھیں گے؟

عالمی تکنیکی میدان میں آج "چین" یہ نام ہر خاص و عام کی نگاہ میں انتہائی معروف ہے . اگر اس ملک کی ترقی کے حامل اسباب کی تلاش کریں تو سر فہرست ان کے مدارس میں عملی تجربے کی موجودگی واضح طور پر نظر آئے گی. جس عمر میں ہمارے ملک کے بچے کھلونوں کی ضد کرتے ہیں اسی عمر کے ملک چین کے بچے جدید طرز کے کھلونے اپنی اسکولوں میں اساتذہ کی رہنمائی میں خود اپنے ھاتھوں سے تیار کرلیتے ہیں....

تحقیقی و تخلیقی صلاحیتیں بے شک ہر انسان میں پوشیدہ ہوتی ہیں. اگر صحیح وقت اور مناسب طریقہ کار کا استعمال ہو تو ان صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا سکتا ہے. یہاں ہمارا مقصد ہار یا جیت نہ ہو کر صرف ترقی حاصل کرنا ہونا چاہئے.
Ansari Nafees
About the Author: Ansari Nafees Read More Articles by Ansari Nafees: 27 Articles with 22333 views اردو کا ایک ادنیٰ خادم.. View More