ٰجس سے جگرلالہ میں ٹھنڈک ہو وہ شبنم

چال میں وقار،تمکنت اور بانکپن کااچھوتاسنگم،مناسب قد متناسب جسم، ہر لمحہ ان کہی باتوں کی زبان بولتی آنکھیں، شوخ مگر سنجیدہ، ذہین مگر کم گو،ایسی آنکھیں جو دوسروں کو مغالطے میں رکھتی ہیں کہ انسان یقین نہیں کر پاتا کہ ان خشمگیں آنکھوں میں اپنائیت ہے،ناراضگی ہے یا رعب ہے۔ جب جب لبوں پہ مسکان ہو یہ آنکھیں بھی مسکراتی ہیں۔۔۔۔۔

توازن،اعتدال اور منظم شخصیت کی اہسی مثال بہت کم سامنے آتی ہے جو دوسروں کی خوشیاں اور غم بانٹ لے لیکن اپنی خوشی اور اپنا غم کسی پر عیاں نہ کرے۔۔۔ چلئے! میں آپ سب کا تعارف ان سے کرا ہی دوں۔۔۔۔۔۔۔

جی ان سے ملئے۔۔۔۔۔۔ یہ ہے میری انگریزی کی استاد۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محترمہ تسنیم ایاز۔۔۔۔ جو اپنے نام کی طرح کردار کی مٹھاس کو چھو رہی ہیں۔۔ قیادت،لیاقت اور شرافت ایسے اوصاف ہیں جو ہر کسی کا مقدر نہیں ہوتے۔۔ اس کے ساتھ ساتھ الله نے قائدانہ صلاحتیں اتنی فراگ دلی سے آپ کی ذات میں کوٹ کوٹ کر بھر دی ہیں کہ حیرت ہوتی ہے۔ انتظامی امور کی سمجھ بوجھ،معاملے کی تہہ تک پہنچنا، بروقت اور درست فیصلہ کر لینا۔۔۔۔۔۔۔۔

میری پیاری ٹیچر میں مردم شناسی کی رمق بھی قدرت نے بڑی فیاضی سے رکھ دی ہے۔۔۔ نرم لہجہ، شریں گفتار، دھیمی آواز جس میں کچھ کر گزرنے کا پختہ عزم جھلک رہا ہو۔۔۔۔۔

محترمہ تسنیم ایاز ایک انتھک قیادت کا نام ہے۔ جس نے ذمہ داریوں کی تلخیوں کو بھی میٹھے شربت کی طرح پی لیا ہے ان کی ذات ایک ہی وقت میں مختلف محازوں پر لڑنے والے سپاہی کی طرح ہے۔۔۔

گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلبرگ،لاہور کی روح رواں اور بے تاج ملکہ کہا تو بے جا نہ ہو گا۔ اپنی ساتھیوں، ماتحت عملے اور طا لبات کا ہر معاملہ آپ کی نظر میں ہوتا ہے۔ طا لبات کی صلاحتوں میں نکھار پیدا کرنا، ان کے اندر تعلیمی شعور اجاگر کرنا،ہر بات کی فکر، ہر معاملے پر نظر۔۔

آپ کی شخصیت وہ ہے کہ جب دوستوں کے درمیان ہو تو دوستی اور عظمت کی روشن مثال بن کر سامنے آتی ہیں اور جب مقصد کے حصول کے لیے دٹ جا ئیں تو کوہ گراں کی عضیم مثال ہیں۔۔۔
جو رکے تو کوہ گراں تھے ہم ، جو چلے تو جاں سے گزر گئے
رہ یار ہم نے قدم قدم تجھے یاد گار بنا دیا

ایمانداری، عزت نفس، سچا ئی سے والہانہ وابستگی، حق گوئی، بے باکی، طمع و حر ص سے بالاتر، مایوسی سے نجات پانے اور دلانے والی سخصیتت کا نام تسنیم ایاز ہے۔۔۔۔

میری دعا ہے الله انہیں خوش و خرم رکھے۔ انہیں صحت کاملہ سے نوازے اور ان کی قائدانہ صلاحتوں کے ابر کرم سے ہم فیض یاب ہوتے رہیں (آمین)
Ayesha Rafique
About the Author: Ayesha Rafique Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.