اسلام میں پردے کی اہمیت

آج کسی خاتون کو پردے کی ترغیب دی جائے تو کہنے لگتے ہیں کہ اصل پردہ تو دل کا ہوتا ہے دل صاف ہونا چاہیے. اپنا اندر اچھا ہو تو مردوں بدنظری اور ہوس کچھ نہیں بگاڑ سكتی.

اگر دل کو صاف رکھنا کافی ہوتا تو پردے کے بارے میں اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم اتنے واضح حکم اور ان کی تشریح کیوں کرتے؟

تین عورتیں ایسی بات کرسکتی ہیں ایک وہ جو بے پردگی میں خوشی پاتی ہے اور اسے چھپانے کے لئے اپنی نگاہ میں بڑے فلسفے پیش کر رہی ہو.

دوسری وہ جو دین کے بارے میں شدید لاعلمی کا شکار ہو.

تیسرے وہ جو پردے کرتی ہو لیکن اپنے آپ کو دوسری جدیدیت کی ماری خواتین کے سامنے کم محسوس کرتی ہو چناچہ اس احساس کمتری کو چھپانے کے لئے ایسی احمقانہ باتیں کہتی ہو.

یہ تیسری خاتون تو حیرت ہے کہ اپنے دین پر عمل کرکے احساس کمتری کا شکار ہے، اس کو معلوم نہیں کہ اللہ تعالٰی نے پردہ کرنے کا حکم دیا ہے؟ کیا اس کو معلوم نہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے پردہ کرنے کی کتنی تاکید کی ہے؟ اس کو پتہ نہیں کہ اس کا مذہب اسلام کتنا بڑا اور سچا مذہب ہے. پھر وہ اپنے مذہب پر عمل کرنے سے کیوں کتراتے ہیں؟

کیا اس لئے کہ لوگ اسے پینڈو وغیرہ کہیں گے؟ تو ایسی عورت کو جان لینا چاہیے کہ سچائی کو بولنے اور اس پر عمل کرنے میں اصل عما ہے-
Shahbaz Akhter Laraib
About the Author: Shahbaz Akhter Laraib Read More Articles by Shahbaz Akhter Laraib: 2 Articles with 2767 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.