قرآن مجید کے مطابق، ہمارے کرنے کے کام , قسط - 21

متعدّد آیاتِ الٰہی ایسی ہیں کہ جنمیں واضح طور ہدایت ملتی ہے کہ یہ کام کرو اور یہ نہ کرو ۔ مرتّب کردہ اس سلسلے میں ایسی ہی قرآنی آیات شامل کی گئی ہیں۔ بد قسمتی سے ہم میں سے بہت کم لوگ قرانِ حکیم کو سمجھ کر پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ درحقیقت یہ ہمارے نام اللہ تبارک تعالیٰ کا پیغام ہے۔ آیئے، ان پیغامات سے واقفیت حاصل کریں، خود عمل کریں اور دوسروں تک پہنچانے کا جو فرض ہم پر عائد کیا گیا ہے، اسکی بھی بجا آوری کریں۔ شکریہ وماعلینا الا البلاغ۔

(گزشتہ سے پیوستہ)
اکیسواں پارہ:
سورة نمبر 33> الأحزاب

۔ ۔ ۔ ۔ کافروں اور منافقوں کی باتوں میں نہ آجانا ۔ ۔ ۔ ۔
٢٤٣- سورة الأحزاب، آیت 1: يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ اتَّقِ اللَّـهَ وَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَالْمُنَافِقِينَ ۗ إِنَّ اللَّـهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا -
اے پیغمبر خدا سے ڈرتے رہنا اور کافروں اور منافقوں کا کہا نہ ماننا۔ بےشک خدا جاننے والا اور حکمت والا ہے=

۔ ۔ ۔ ۔ قرانی تعلیمات کی پیروی کا حکم ۔ ۔ ۔ ۔
٢٤٤- سورة الأحزاب، آیت 2: وَاتَّبِعْ مَا يُوحَىٰ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ۚ إِنَّ اللَّـهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا -
اور جو (کتاب) تم کو تمہارے پروردگار کی طرف سے وحی کی جاتی ہے اُسی کی پیروی کئے جانا۔ بےشک خدا تمہارے سب عملوں سے خبردار ہے=

۔ ۔ ۔ ۔ آللہ پر بھروسہ رکھو، وہی کارساز ہے ۔ ۔ ۔
٢٤٥- سورة الأحزاب، آیت 3: وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّـهِ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّـهِ وَكِيلًا-
اور خدا پر بھروسہ رکھنا۔ اور خدا ہی کارساز کافی ہے=

۔ ۔ ۔ ۔ گود لیئے ہوئے بچوں کو حقیقی باپ کے نام پر پکارو - - - -
٢٤٦- سورة الأحزاب، آیت 5(جزء): ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِندَ اللَّـهِ ۚ فَإِن لَّمْ تَعْلَمُوا آبَاءَهُمْ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ وَمَوَالِيكُمْ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
لے پالکوں کو ان کے (حقیقی) باپوں کی طرف نسبت کر کے بلاؤ اللہ کے نزدیک پورا انصاف یہی ہے۔ پھر اگر تمہیں ان کے (حقیقی) باپوں کا علم ہی نہ ہو تو وه تمہارے دینی بھائی اور دوست ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔=

۔ ۔ ۔ ۔ اللہ کی یاد اور پیغمبرِ اسلام (ص) کی پیروی ۔ ۔ ۔ ۔
٢٤٧- سورة الأحزاب، آیت 21: لَّقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّـهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَن كَانَ يَرْجُو اللَّـهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللَّـهَ كَثِيرًا -
بے شک تمہارے لئے رسول اللہ کی ذات میں (پیروی کیلئے) بہترین نمونہ موجود ہے۔ ہر اس شخص کیلئے جو اللہ (کی بارگاہ میں حاضری) اور قیامت (کے آنے) کی امید رکھتا ہے اور اللہ کو بکثرت یاد کرتا ہے=

بائیسواں پارہ:
- - - - اللہ کے محبوب انسانوں کی خصوصیات - - - -
٢٧٨- سورة الأحزاب، آیت 35: إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْقَانِتِينَ وَالْقَانِتَاتِ وَالصَّادِقِينَ وَالصَّادِقَاتِ وَالصَّابِرِينَ وَالصَّابِرَاتِ وَالْخَاشِعِينَ وَالْخَاشِعَاتِ وَالْمُتَصَدِّقِينَ وَالْمُتَصَدِّقَاتِ وَالصَّائِمِينَ وَالصَّائِمَاتِ وَالْحَافِظِينَ فُرُوجَهُمْ وَالْحَافِظَاتِ وَالذَّاكِرِينَ اللَّـهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتِ أَعَدَّ اللَّـهُ لَهُم مَّغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا -
بیشک الله نے اِن لوگوں کے لئے بخشش اور بڑا اجر تیار کیا ہے: مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں- اور ایمان دار مردوں اور ایماندار عورتوں- اور فرمانبردار مردوں اور فرمانبردارعورتوں- اور سچے مردوں اور سچی عورتوں- اور صبر کرنے والے مردوں اور صبر کرنے والی عورتوں- اور عاجزی کرنے والے مردوں اور عاجزی کرنے والی عورتوں- اور خیرات کرنے والے مردوں اور خیرات کرنے والی عورتوں- اور روزہ دار مردوں اور روزہ دار عورتوں- اور پاک دامن مردوں اور پاک دامن عورتوں - اور الله کو بہت یاد کرنے والے مردوں اور بہت یاد کرنے والی عورتوں=

- - - - اللہ اور رسول ص کے حکم کے بعد ذاتی اختیار ختم ہو جاتا ہے - - - -
٢٤٩- سورة الأحزاب، آیت 36: وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّـهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَن يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ ۗ وَمَن يَعْصِ اللَّـهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا مُّبِينًا-
اور کسی مومن مرد اور مومن عورت کو لائق نہیں کہ جب الله اور اس کا رسول کسی کام کا حکم دے تو انہیں اپنے کام میں اختیار باقی رہے اور جس نے الله اور اس کے رسول کی نافرمانی کی تو وہ صریح گمراہ ہوا=

- - - - ذکرِ الٰہی بکثرت اور تسبیح صبح و شام - - - -
٢٥٠- سورة الأحزاب، آیت 41-42: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللَّـهَ ذِكْرًا كَثِيرًا ﴿ ﴾ وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا-
اے لوگو! جو ایمان لائے ہو، اللہ کو کثرت سے یاد کرو - اور صبح و شام اس کی تسبیح کرتے رہو=

- - - - کفار و منافقین کا کہنا نہ مانو- اللہ پر بھروسہ کرو - - - -
٢٥١- سورة الأحزاب، آیت 48: وَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَالْمُنَافِقِينَ وَدَعْ أَذَاهُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّـهِ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّـهِ وَكِيلًا -
اور کافروں اور منافقوں کا کہنا نہ مانیئے! اور جو ایذا (ان کی طرف سے پہنچے) اس کا خیال بھی نہ کیجیئے اللہ پر بھروسہ کئے رہیں، اور کافی ہے اللہ تعالیٰ کام بنانے واﻻ=

- - - - اگر رخصتی سے قبل طلاق ہوجائے تو منکوحہ عورتوں پر عدّت واجب نہیں - - - -
٢٥٢- سورة الأحزاب، آیت 49: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَكَحْتُمُ الْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِن قَبْلِ أَن تَمَسُّوهُنَّ فَمَا لَكُمْ عَلَيْهِنَّ مِنْ عِدَّةٍ تَعْتَدُّونَهَا ۖ فَمَتِّعُوهُنَّ وَسَرِّحُوهُنَّ سَرَاحًا جَمِيلًا-
اے مومنو! جب تم مومن عورتوں سے نکاح کرو پھر ہاتھ لگانے سے پہلے (ہی) طلاق دے دو تو ان پر تمہارا کوئی حق عدت کا نہیں جسے تم شمار کرو، پس تم کچھ نہ کچھ انہیں دے دو اور بھلے طریق پر انہیں رخصت کر دو-

- - - - کِن مردوں سے عورتوں کا پردہ نہیں - - - -
٢٥٣- سورة الأحزاب، آیت 55: لَّا جُنَاحَ عَلَيْهِنَّ فِي آبَائِهِنَّ وَلَا أَبْنَائِهِنَّ وَلَا إِخْوَانِهِنَّ وَلَا أَبْنَاءِ إِخْوَانِهِنَّ وَلَا أَبْنَاءِ أَخَوَاتِهِنَّ وَلَا نِسَائِهِنَّ وَلَا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ ۗ وَاتَّقِينَ اللَّـهَ ۚ إِنَّ اللَّـهَ كَانَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدًا -
ان پر اپنے باپوں کے سامنے ہونے میں کوئی گناہ نہیں اور نہ اپنے بیٹوں کے اور نہ اپنے بھائیوں کے اور نہ اپنے بھتیجوں کے اورنہ اپنے بھانجوں کے اور نہ اپنی عورتوں کے اور نہ اپنے غلاموں کے اور الله سے ڈرتی رہو بے شک ہر چیز الله کے سامنے ہے=

- - - - نبی پر درد و سلام بھیجو - - - -
٢٥٤- سورة الأحزاب، آیت 56: إِنَّ اللَّـهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا-
اللہ اور اس کے ملائکہ نبیؐ پر درود بھیجتے ہیں، اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تم بھی ان پر درود و سلام بھیجو=

- - - - مسلمان عورتوں کے لئے پردے کا طریقہ - - - -
٢٥٥- سورة الأحزاب، آیت 59: يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُل لِّأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِن جَلَابِيبِهِنَّ ۚ ذَٰلِكَ أَدْنَىٰ أَن يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ ۗ وَكَانَ اللَّـهُ غَفُورًا رَّحِيمًا -
اے نبی! اپنی بیویوں سے اور اپنی صاحبزادیوں سے اور مسلمانوں کی عورتیں سے کہہ دو کہ وه اپنے اوپر اپنی چادریں لٹکا لیا کریں، اس سے بہت جلد ان کی شناخت ہو جایا کرے گی پھر نہ ستائی جائیں گی، اور اللہ تعالیٰ بخشنے واﻻ مہربان ہے=

- - - - اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور سیدھی سچی باتیں کیا کرو - - - -
٢٥٦- سورة الأحزاب، آیت 70-71: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّـهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا ﴿ ﴾ يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۗ وَمَن يُطِعِ اللَّـهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا -
اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور سیدھی سیدھی (سچی) باتیں کیا کرو - تاکہ اللہ تعالیٰ تمہارے کام سنوار دے اور تمہارے گناه معاف فرما دے، اور جو بھی اللہ اور اس کے رسول کی تابعداری کرے گا اس نے بڑی مراد پالی=

(جاری ہے)

اطہر علی وسیم
About the Author: اطہر علی وسیم Read More Articles by اطہر علی وسیم: 53 Articles with 56762 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.