مسکراہٹوں کے امین ۔۔۔۔۔۔۔ المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی اور کلیپ ٹرسٹ پاکستان

 المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی اورکلیپ ٹرسٹ پاکستان خدمت انسانیت کے وہ عظیم ادارہے ہیں جو خالصتاًانسانی بنیادوں پرزمانے کے ٹھکرائے ہوئے اور مایوس افرادمیں مسکراہٹیں اور خوشیاں بانٹ رہے ہیں۔المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی اورہونٹ اورتالوکٹے مریضوں کی پلاسٹک سرجری کرنے والی پاکستان کی سب سے بڑی غیرسرکاری تنظیم کلیپ ٹرسٹ (CLEFT LIPS AND PLAT TRUST)کانام سماجی خدمت کا سیمبل کے طورپرجاناجاتاہے۔کلیپ ٹرسٹ کے سربراہ پروفیسرڈاکٹرغلام قادرفیاض زمانہ طالبعلمی میں المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹیزنیٹ ورک پاکستان کے سرپرست اعلیٰ وسابق وفاقی وزیر،سابق بانی صدرانجمن طلباء اسلام حاجی محمدحنیف طیب اورالمصطفیٰ ٹرسٹ یوکے کے چیئرمین عبدالرزاق ساجدکے قریبی دوستوں میں شامل رہے ہیں۔
 

image


دھیمے مزاج اورخوش اخلاقی کامجسمہ ڈاکٹرغلام قادرفیاض سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور سروسزہسپتال لاہورمیں شعبہ پلاسٹک سرجری کے چیئرمین اورپلاسٹک سرجری ہسپتال لاہورکے سربراہ بھی ہیں۔ڈاکٹرصاحب نے مظفرآبادمیں لگائے گئے فری پلاسٹک سرجری کیمپ کے دوران ایک نشست میں بتایاکہ انہوں نے اپنی زندگی ہونٹ اورتالوکٹے افرادکے خزاں رسیدہ چہروں پرمسکراہٹیں لوٹانے کے لئے وقف کردی ہے اور وہ ایک ملک کو اس مرض سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے پاک کردینے کا مشن لے کراٹھے ہیں اور تاحیات اسی مشن کی تکمیل کے لئے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔انہوں نے بتایاکہ وہ اب تک 21ہزارسے زائدکامیاب آپریشن کرچکے ہیں،اس طرح ڈاکٹرصاحب نے پاکستان کوپوری دنیامیں پلاسٹک سرجری کے شعبہ میں پہچان بنادیاہے اورڈاکٹرغلام قادرفایض کا نام ہونٹ وتالوکٹے افرادکے سب سے زیادہ کامیاب آپریشن کرنیوالے ڈاکٹرزمیں شامل ہوچکاہے۔کلیپ ٹرسٹ ہرسال ملک کے طول وارض میں دوردرازعلاقوں میں سالانہ فری پلاسٹک سرجری کیمپ قائم کرتے ہیں۔المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے اشتراک سے امسال چوتھی مرتبہ انہوں نے المصطفیٰ کے رضا کاروں کے مثالی تعاون سے مظفرآبادعباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں فری پلاسٹک سرجری کیمپ کا کامیاب انعقادکیاہے ۔

المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پنجاب کے صدر صاحبزادہ عطاء المصطفیٰ نور ی جو کے کلیپ ٹرسٹ کے صدر بھی ہیں‘ کی خصوصی ہدایت بھی ہے کہ آزاد کشمیر میں اس بیماری کے علاج کو اولین ترجیح دی جائے۔فری پلاسٹک سرجری کیمپ سے قبل المصطفیٰ ویلفئرسوسائٹی تین مرتبہ فری سرجری کیمپ لگاچکی ہے۔آزادکشمیرمیں لگائے گئے کیمپوں میں مجموعی طورپر اب تک 1100سے زائد ہونٹ اور تالوکٹے افرادجن میں بچوں اور خواتین کی تعددزیادہ ہے‘کے مفت آپریشن کئے جاچکے ہیں۔المصطفیٰ ویلفئرسوسائٹی کے صدرعتیق احمدکیانی کے مطابق المصطفیٰ کلیپ ٹرسٹ لاہورکے مثالی تعاون سے مظفرآبادڈویژن میں اس مرض کاشکارزیادہ سے زیادہ مریضوں کامفت آپریشن کراچکے ہیں۔کلیپ ٹرسٹ پاکستان بھر میں سالانہ واسطاً 4000سے زائد آپریشن کر رہا ہے ۔ان کاکہناتھاکہ انہوں نے جہاں تک ممکن ہوسکااس پیغام کو پہنچایااور جتنے مریض آئے ،سب کے مفت اورکامیاب آپریشن کئے گئے ہیں۔
 

image

اب بجاطورپر کہاجاسکتاہے کہ مظفرآبادڈویژن میں اس مرض کاشکارمریض خال خال ہی ملے گا۔انہوں نے قارئین سے اپیل کی ہے کہ اگروہ کسی بھی کے عمر کسی ایسے مریض سے واقف ہیں یاکسی کو کہیں دیکھ لیں توانہیں المصطفیٰ آفس کا پتہ سمجھادیں۔عتیق احمدکیانی کاکہناتھاکہ المصطفیٰ دکھی انسانیت کی خدمت کافریضہ انجام دے کر جوخوشی محسوس کرتی ہے اس کاکوئی نعم البدل نہیں ہے۔کلیپ ٹرسٹ 2010ء میں سب سے زیادہ 4000سے زائدکامیاب آپریشن کرنے والی واحد عالمی تنظیم ہے۔ جس نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے چار فری پلاسٹک سرجری کیمپ لگائے ہیں۔الحمد اﷲ اب تک ان کیمپوں سے گلگت ،ہزارہ اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے تقریباً 1100مریض مستفید ہو چکے ہیں ۔

26نومبر2014ء کو عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں شروع ہونیوالاکیمپ 3oنومبرتک جاری رہا۔االمصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے صدر عتیق احمدکیانی اورکلیپ ٹرسٹ کے سربراہ پروفیسرڈاکٹرغلام قادرفیاض کی سربراہی میں سرجن ڈاکٹرعرفان اسحاق،سرجن ڈاکٹرفرخ محمود،ڈاکٹرعطاء اﷲ مان،ڈاکٹرانجم نسیم،ڈاکٹرشاہدرسول ڈار،ڈاکٹرعاطف رضا،ڈاکٹراحمدخان،ڈاکٹرمحمداعظم، نویدحفیظ،ساجدعباس ڈار،محمدسفیر، اعظم علی، شہزاد احمد، ایم اشرف، ارمان،ذیشان عثمان،ریاض محمود، ذوالفقار علی، اسد اصغر، وقاص اشرف،محمدجمشید،محمدارشاد،محمدجنید،سلیم مسیح،فرحان قیصر، عامر امانت، راشد علی، صنوبر صفدر،عدیلہ بشیر،نازیہ گلزار،سعدیہ رشید،محمدرضوان،محمدشبیرسمیت المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی اورانجمن طلباء اسلام کے پچاس سے زائدرضاکاروں نے شبانہ روز کام کرکے اس کیمپ کو کامیاب بنایا۔ممبرقانون سازاسمبلی بیرسٹرافتخاررگیلانی،مشیرحکومت راجہ مبشراعجاز،صدرمرکزی سیرت کمیٹی صاحبزادہ پیرمحمدسلیم چشتی،زاھدامین،شوکت جاویدمیر،شوکت نوازمیر،باسط قریشی،عبدالرزاق خان،سمعیہ ساجدمیرامتیاز سمیت علماء کرام، وکلاء صحافیوں،تاجررہنماؤں اورسماجی کارکنوں نے کیمپ کا دورہ کیا۔اس کیمپ میں مظفرآبادکے علاوہ ایبٹ آباد،نیلم،ہٹیاں بالا،باغ اور راولاکوٹ سے آنیوالے مریضوں کا طبی معائنہ اور مفت آپریشن کئے گئے۔مفت آپریشن کے بعد جن افرادکی زندگیوں میں خوشگوارتبدیلی آئی ان کی خوشی دیدنی تھی۔ فری پلاسٹک سرجری کیمپ سے استفادہ کرنے والے مریضوں کے لواحقین آپریشن کے بعد اس قدرمسرورتھے کہ ان کی خوشی کی کوئی انتہاء نہ تھی۔ان کے چہروں پر مسکراہٹ،آنکھوں میں خوشی کے آنسواورلبوں پر المصطفیٰ اورکلیپ ٹرسٹ کے لئے بے ساختہ دعائیں مچل رہی تھیں۔
 

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Safeer Raza
About the Author: Safeer Raza Read More Articles by Safeer Raza: 44 Articles with 43321 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.