مجرب علاج

انسان کی ہر مرض کی ابتدا اس کے پیٹ سے شروع ہوتی ہے۔ کوئی بھی مرض لے لیں۔ مثلا بد ہضمی ، بھوک نہ لگنا ، دل جگر کے امراض، جب تک معدہ درست نہیں ہوگا۔ سونے کا کھایا ہوا نوالہ بھی جزو بدن نہیں بنے گا۔ مرض کو ئی بھی انسان بے بس ہو جاتا ہے۔ لیکن ان تمام امراض میں سے ایک مرض ایسا بھی جو اگر لاحق ہو جائے تو انسان نہ بیٹھ سکتا ہے نہ چل پھر سکتا اور مرض کا اظہار اسکے چہرے سے ہو جاتا ہے اور وہ مرض ہے بوایسر۔ یہ مرض دو قسم کا ہوتا ہے۔ بادی بواسیر اور خونی بواسیر۔ جسے انگریزی میں پائلز کہتے ہیں۔ بادی بوسیر میں مقعد کے منہ پر مسے پھول کر باہر آ جاتے ہیں جبکہ خونی بواسیر میں ان مسوں سے خون آنا شروع ہوجاتا ہے۔ ابتدا میں بادی بوسیر ہوتی ہے۔ اگر اسطرف خیال نہ کیا جائے اور اسکا فوری علاج نہ کیا جائے تو یہ خونی بواسیر کی شکل اختیار کر جاتی ہے۔اس لیئے جونہی اس مرض کے لاحق ہونے کا شک پڑے تو فوری طور پر علاج کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ اس مرض کی علامات اسطرح کی ہو تی ہیں کہ مریض کو قبض ہوتی ہے۔ پاخانہ ذور لگا کر کرنا پڑتا ہے۔ مقعد میں جلن اور خارش ہوتی ہے۔ جونہی مریض پاخانہ کرنے کے لیے ذور لگاتا ہے مسوے مزید پھول جاتے ہیں اور ان سے خون آنا شروع ہوجاتا ہے۔ جس مریض میں خون کی کمی ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ اور وہ نڈھال اور بےحال ہو جاتا ہے۔ اسکے مجرب علاج کے لیے ایک انتہائی مفید نسخہ پیش کیا جاتا ہے۔ اسے کچھ عرصہ کے لیے یقین کے ساتھ استعمال کریں مرض انشا اللہ جڑ سے ختم ہو جائے گا-

ھوالشافی- میتھرے جو اچار میں ڈالے جاتے ہیں وہ اور چھوٹی الالچی ہموزن پیس کر سفوف بنا لیں اور کسی شیشے کے جار میں محفوظ کر لیں۔ صبح و شام نصف نصف چمچ ہمراہ تازہ پانی استعمال کریں-

دوائی کے دوران بادی اشیا چھوٹا بڑا گوشت، نمک سرخ مرچ ، چاول سے پرہیز کریں۔ اگر دوائی تیار نہ کر سکیں تو مجھ سے رابطہ کر لیں بنی بنائی تیار دوا مل سکتی ہے۔ رابطہ کے لیے 0333-5324582 پر ڈائل کریں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

HAKEEM MUHAMMAD ZAFAR IQBAL
About the Author: HAKEEM MUHAMMAD ZAFAR IQBAL Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.