امیر بننے کے پانچ طریقے

امیر ہونا ہر کوئی چاہتا ہے مگر امیر بننا مشکل بھی ہر کوئی سمجھتا ہے در حقیقت امیر بننا انسان کو سوچ سے بھی ذیادہ آسان ہے بس اسکے لئے طریقہ اور سوچ ایک صیح سمت میں لے جانے کی ضرورت ہے۔
سب سے پہلے تو یہ سوچنا شروع کریں کہ دولت ہونا اور دولت مند ہونا اچھی بات ہے۔۔۔۔کیونکہ عام طور پر ایک کثیر تعداد سوچتی یہی ہے کہ امیر ہونا بری بات ہے اور امیر لوگ برے ہوتے ہیں دولت برائیوں کی جڑ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ سوچنا شروع کریں کہ دولت ہونا اچھی بات ہے حلال طریقے سے دولت کمانے کا حکم بھی ہے دولت اچھی چیز ہے دولت انسان کی مدد کرتی ہے۔

وجہ۔۔۔۔۔۔۔جس چیز کو آپ اچھا نہیں سمجھیں گے وہ آپ کے پاس کبھیبھی نہیں آئے گی۔

دوسرے دولت مندوں کو دیکھ کر انکو چور ڈاکو لٹیرا غاصب سمجھنے کی بجائے ان امیروں کی طرف ہی دیکھیں جنھوں نے دولت حلال طریقے سے کمائی ہو اور جو دوسروں کی مدد بھی کرتے ہوں۔۔۔۔۔پھر ان کو اچھا سمجھنا شروع کر دیں اور ان پر شک کریں اور انکی دولت مندی کے لئے اس طرح خوشی محسوس کریں کہ جیسے ان جتنی دولت ہی آپکو مل گئی ہو یاد رکھئے گا کہ ان سے چھیننے کا نہیں سوچنا نہ ان سے حسد کرنا ہے ان کے بارے میں اچھا سوچنا ہے مشکل ہے پر ناممکن نہیں۔

وجہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔جن لوگوں کو آپ رشک اور خوشی سے دیکھتے ہیں ایک وقت آتا ہے کہ آپ خود بھی ویسے ہی ہو جاتے ہیں-

تیسرا خرچ کرتے ہوئے غصہ کرنے کی بجائے خوش ہوں کہ آپ خرچ کر سکتے ہیں خواہ کتنا ہی کم کیوں نہ ہو اسکی وجہ یہ ہے کہ جب خرچ خوشی سے کریں گے تو آپکو مزید ملنا شروع ہو جائے گا ۔۔۔۔دنیا کے امیر ترین لوگ خرچ شاہانہ کرتے ہیں مگر انکی دولت میں کمی نہیں آتی۔۔۔خرچ کرتے ہوئے خود کو امیر سمجھیں آپکو واقعی اتنا ملنے لگے گا کہ آپ بھی شاہانہ انداز سے من پسند چیزوں پر خرچ کر سکیں۔۔یاد رہے کہ خرچ خوش ہو کر اور اچھا سوچ کر کرنا ہے مثال کے طور پر یوٹیلٹی بلز دیتے ہوئے سوچیں کہ آپ مدد کرہےہیں۔۔۔۔۔۔۔دکھاوے اور دوسروں کو دکھانے کے لئے خرچ کرنا آپکو نقصان دے گا۔۔۔۔۔خوشی سے خرچ کرنے اور دکھاوے کے لئے خرچ کرنے میں فرق ہے اسکا خیال رکھئے گا-

وجہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خوشی سے خرچ کرنے سے مزید پیسہ آپکی طرف جادوئی طور پر کھینچتا چلا آئے گا کیونکہ جس چیز کو بھی آپ خوشی سے دور کرتے ہیں مگر پیار کے ساتھ وہ آُکی طرف پلٹتی ضرور ہے-

چوتھا کچھ ایکسٹرا کرنے کی کوشش کریں ایک تو غرباء کی مدد خوشی سے کریں یہ سوچ کر نہیں کہ آپ برتر ہیں بلکہ یہ سوچ کر کہ آپ کے پاس اتنا کچھ ہے کہ دوسروں کو دینا چاہئے خواہ سو روپے میں سے دو روپے دیں پر دیں ضرور۔۔۔۔۔۔کچھ ایکسٹرا اپنے دوستوں کے لئے کریں ہمیشہ ٹریٹ لینے پر نہیں کبھی دینے کے لئے بھی آمادہ ہوں کبھی کسی کے چائے کے پیسے دے دئے کبھی کسی کو گفٹ دے دیا خخوشی اور خوشحالی کے احساس کے ساتھ-

وجہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوسروں کی مدد اور خوشی پہنچانے کی کوشش آپکی طرف آںے والی مدد اور خوشی کی رفتار بڑھا دیتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ امیر ترین لوگ چیرٹی ورک کے لئے اربوں خرچ کر کے بھی کنگال نہیں ہوتے
پانچواں شکر گزار ہوں سو روپے سے لے کر پانچ لاکھ تک کی رقم بھی ملے تو ایسے خوش ہوں اور شکر کریں کہ جس طرح بہت بڑی کامیابی ہے اور باعث شکر ہے شروع شروع میں بہت ذیادہ شکر گزار ہونا مشکل بھی لگے گا اور بھول بھی سکتا ہے مگر پریکٹس سے آجائے گا -

وجہ۔۔۔۔۔۔۔جو شکر کرتا ہے ذیادہ پاتا ہے-

آخری بات ریسرچ کے مطابق دنیا میں کرشماتی طور پر جن لوگوں کی لاٹری لگ گئی وہ صرف چند سالوں میں ہی دوبارہ کنگال ہوگئے کیونکہ محنت نہیں کی تھی پیسہ کمانے میں۔۔۔۔۔شکرگزاری کا احساس نہیں تھا۔۔۔۔دوسروں کی مدد کرنا ضروری نہیں سمجھا۔۔۔۔خرچ کرنے مِں خوشی نہیں محسوس کی۔۔۔۔۔۔ دکھاوے کے لئے خرچ کیا -
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 273450 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More